Advertisement

ایک چاندی کی جسم جیسی خوبصورت انگریز عورت سے لندن میں شادی کر لی۔ بس یہ شادی کرنا میرے لئے دوزخ ہو گیا۔ اب سب کے طنے سن رہا ہوں کوئی یہ کہتا ہے کہ انگریزی عورت سے شادی کرکے نسلیں ہی بگاڑ دی۔ کوئی میرے کردار کو برا کہتا ہے۔کوئی بھی انصاف کی بات نہیں کہتا۔ اب میں مجبور ہو کر اس راز سے پردہ اٹھاتا ہوں۔

Advertisement

لندن جا کر تعلیم حاصل کرنے کی سخت تاکید تھی تاکہ انگریزوں سے مل کر انگریزی و صنع قطع میں سیکھ لوں۔ لندن کے پر رونق جگمگاتے ہو ٹلوں کا نظارہ کروں۔سوپ ،شوربہ پیوں۔مشرقی وغیرہ کو چھوڑوں ،وہاں کی عورتوں سے مل کر ان کے طور طریقے سیکھوں۔ ان کے ساتھ ہال میں ناچوں، کلب جا کر ان کے ساتھ تاش کھیلوں۔ مغربی تہذیب کی شراب کے خم کے خم پی جاوں اور مشرق کی عبادت تہزیب وتمدن کو پامال کردوں۔