نظم جاڑا کی تشریح، سوالات و جوابات

0

کتاب “ابتدائی اردو” برائے دوسری جماعت
سبق نمبر10:نظم
نظم کا نام: جاڑا

نظم جاڑا کی تشریح

جاڑا دھوم مچاتا آیا
کپڑے گرم پنھاتا آیا
کیسی ہوا ہے فرفر ، فرفر
کانپتے ہیں سب تھرتھر ، تھر تھر

ان اشعار میں شاعر نے سردی کے موسم اور اس کی کیفیت کو بیان کیا ہے۔ سردی یعنی جاڑا دھوم مچاتا ہوا آتا ہے ۔ جاڑے کی آمد کی وجہ سے سب سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو ہم گرم کپڑے پہنتے ہیں۔ یہ ہوا ہمیشہ فر فر کرتی ہوئی آتی ہے۔ اس فر فر کرتی ہوا کے آتے ہی ہم سردی کی وجہ سے تھر تھر کانپنے لگتے ہیں۔

چھپ جاتا ہے سورج جلدی
لگتی ہے اس کو بھی سردی
ہا ہا ہا ہا ،ہی ہی ہی ہی
ہوہوہوہو،سی سی سی سی

ان اشعار میں شاعر کہتا ہے کہ سردیوں کے موسم میں چونکہ دن چھوٹے ہوتے ہیں اس لیے سورج بھی جلدی چھپ جاتا ہے۔ شاعر سورج کے جلدی چھپنے کی وجہ یہ بتاتا ہے کہ سورج کو ٹھنڈ لگتی ہے۔ سردی میں ہمارے منھ سے ہا ہا ،ہی ہی ، ہو ہو اور سی سی کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

ہائے ری سردی ،ہائے ری سردی
سارے بدن میں برف سی بھر دی

اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ ہائے سردی، ہائے سردی تم نے اس شدید ٹھنڈ میں ہم سب کے جسم میں برف بھر دی ہے۔ یعنی سردی کی شدت کی وجہ سے شدید ٹھنڈ لگ رہی ہے۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے۔

گرم کپڑے کس موسم میں پہنتے ہیں؟

گرم کپڑے سردیوں کے موسم میں پہنتے ہیں۔

جاڑا کس طرح آیا ہے؟

جاڑا دھوم مچاتا ہوا آیا

جاڑے میں ہوا کیسے چلتی ہے؟

جاڑے میں ہوا فرفر ،فر فر چلتی ہے۔

سورج جلدی کیوں چھپ جاتا ہے؟

سورج کو سردی لگتی ہے اس لیے وہ جلدی چھپ جاتا ہے۔

سارے بدن میں برف بھرنے کا کیا مطلب ہے؟

سارے بدن میں برف بھرنے سے مراد شدید ٹھنڈ کا لگنا ہے۔

خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے۔

سورج ، برف ، دھوم ، سردی ، ہوا

  • جاڑا دھوم مچاتا آیا
  • کیسی ہوا ہے فرفر ، فرفر
  • چھپ جاتا ہے سورج جلدی
  • لگتی ہے اس کو بھی سردی
  • سارے بدن میں برف سی بھر دی

حروف ملا کر لفظ بنائیے۔

ج + ا + ڑ + ا = جاڑا
س + و + ر + ج = سورج
ک + پ + ڑ + ے = کپڑے
ل + گ + ت + ی = لگتی
س + ر + د + ی = سردی

مثال دیکھ کر حصہ الف اور ب کے صحیح جوڑ ملائیے۔

مثال : ہوا کی فر فر
ڈھول ڈھم ڈھم
بادل جھم جھم
ریل گاڑی چھک چھک
گھڑی ٹک ٹک
گھنٹی ٹن ٹن
پائل چھم چھم

تصویر میں دکھائی گئی چیزیں کس موسم میں استعمال ہوتی ہیں؟ نام لکھیے۔

جرسی ، رین کوٹ ، کوٹ ، دستانے ، آگ ، گھڑا ، ہیٹر ، پنکھا ، مفلر ، قالین ، صراحی۔

نظم کی مدد سے حصہ الف اور ب کے صحیح جوڑ ملائیے۔

الف ب
جاڑا دھوم مچاتا آیا
چھپ جاتا ہے سورج جلدی
سارے بدن میں برف سی بھر دی
ہا ہا ہا ہا ہی ہی ہی ہی
کانپتے ہیں سب تھرتھر ، تھر تھر

سوچیے اور بتایئے۔

دھوپ ہمیں کس موسم میں اچھی لگتی ہے؟

دھوپ ہمیں سردیوں میں اچھی لگتی ہے۔

سردی سے بچنے کے لیے آپ کیا کرتے ہیں؟

سردی سے بچنے کے لیے ہم گرم کپڑے پہنتے ہیں اور خود کو اچھی طرح ڈھانپتے ہیں۔

آپ کو کون سا موسم پسند ہے اور کیوں؟

مجھے سردیوں کا موسم پسند ہے کیوں کہ اس موسم میں گرمی ، پسینے ،

کیڑے مکوڑوں کا کوئی مسئلہ باقی نہیں رہتا ہے۔

جاڑے کے علاوہ اور کون کون سے موسم ہیں؟

جاڑے کے علاوہ ، گرمی، بہار ، خزاں اور برسات کے موسم ہیں۔

بعد میں آنے والے موسم لکھیے۔

  • گرمی کے بعد سردی
  • برسات کے بعد خزاں
  • سردی کے بعد بہار

خوش خط لکھیے۔

سردی ، برف ، بدن ، سورج ، جاڑا۔