نون غنہ( ں ) کے الفاظ

0
  • کتاب” جان پہچان “برائے چھٹی جماعت۔
  • سبق نمبر:18
  • سبق کا نام: نون غنہ ں

آنت ، آنچل ، آنسو ، آنگن ، ںانٹنا ، بانس ، چاند ، دانت ، سانپ ، مانگ ، افشاں ، تاباں ، درخشاں ، داستاں ، گلستاں ، اینٹ ، سینگ ، ڈینگ ، نیند ، باتیں ، حکاتیں ، راتیں ، کتابیں ، ملاقاتیں ، اونٹ ، اونچا ، جوں ، جونک ، چونچ ، ٹونک ، آؤں ، جاؤں ، گاؤں ، لاؤں ، مناؤں ، آرزوؤں ، بازوؤں ، انڈا ، بنگال ،تنگ ، جنگ ، جنگل ، رنگ ، سنگ ، کنگارو، گنگا ، انچ ، رنچ ،رِنگ، سُنبل ، گُنبد۔

جملوں میں استعمال

  • بکری کی میں میں۔
  • بلی کی میاؤں میاؤں۔
  • چڑیا کی چوں چوں۔
  • مرغے کی ککڑوں کوں۔
  • طوطے کی ٹیں ٹیں۔
  • کوے کی کائیں کائیں۔
  • کبوتر کی غٹر غوں۔
  • مینڈک کی ٹرٹر۔

مشق : ان لفظوں کو لکھوائیے۔

آنگن ، درخشاں ، اینٹ ،کتابیں، سینگ ، گنگا۔

نون غنہ لگا کر لفظ پورا کروائیے اور اسے سامنے لکھوائیے۔

آ+ں+چ+ل = آنچل
م+ا+ں+گ = مانگ
گ+ں+ب+د = گنبد
چ+و+ں+چ = چونچ
ج+ں+گ+ل = جنگل
ب + ا+ت+ی+ں= باتیں

نیچے دی ہوئی تصویروں کے نام لکھوائیے۔

سانڈھ ، گیند ، اینٹ ، پتنگ ،اونٹ ، انڈا ، سانپ ، چاند ، دانت۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کو پڑھوائیے۔

انگریزی ، امنگ ، بنگال ، جنگل ، منگل ، فرلانگ ، گنگا ، سرنگ ، ترنگا ، کنگال ، مونگا۔