Advertisement
نکھرا نکھرا ہے رنگ پھولوں کا
اب کے اچھا ہے رنگ پھولوں کا

جیسے عارض پہ تیرے لالی ہے
بالکل ایسا ہے رنگ پھولوں کا

کچھ نہ کچھ بات تو ہوئی جو
آج میلا ہے رنگ پھولوں کا

تیرے چہرے پہ بھی چمک سی ہے
جب سے نکھرا ہے رنگ پھولوں کا

لال، پیلا، سفید جز اس کے
اور کیسا ہے رنگ پھولوں کا

باغ میں جب سے تجھ کو دیکھا ہے
سہما سہما ہے رنگ پھولوں کا

لوگ تیری مثال دیتے ہیں
یعنی اچھا ہے رنگ پھولوں کا