Back to: Urdu Applications And Letters
Advertisement
کراچی وارڈ نمبر 17 پاکستان 30 جون 2020 پیارے ابو جی! السلام علیکم! امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے اور میں بھی آپ کی دعا سے اچھا ہوں۔ پیارے ابو جان جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آج کل پورے ملک میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے اور میں یہاں ہوسٹل میں رہ کر اپنی تعلیم کو جاری رکھے ہوئے ہوں۔ پچھلے مہینے آپ نے جو پیسے مجھے اپنے خرچے کے لیے دیے تھے وہ ختم ہوچکے ہیں اور مجھے بہت سی نئی کتابوں اور ضروری اشیاء کی ضرورت ہے جن کے خریدنے کے لئے میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ اس لئے آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ میرے بینک اکاؤنٹ میں 2 ہزار روپیہ جمع کروا دیں تاکہ میں اپنی نئی کتابیں اور ضروری اشیاء خرید سکوں۔ امی جان کو میری طرف سے دونوں ہاتھ جوڑ کر اسلام علیکم کہنا اور ان سے میرے حق میں دعا کرنے کے لیے کہنا۔ امید ہے کہ آپ جلد میرے اکاؤنٹ میں پیسے بھجوا دیں گے۔ آپ کا فرمانبردار بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |