بخدمت جناب چیئرمین صاحب میونسپل کمیٹی جموں

جناب عالی!

گزارش خدمت ہے کہ نیازمند ان کے محلے گوجر نگر میں متوسط طبقے کے لوگ کم اور غریب لوگ زیادہ تعداد میں آباد ہیں۔محلہ ھذا کی آبادی دو ہزار سے زیادہ ہے۔محلے کے آس پاس بھی کوئی ڈسپنسری موجود نہیں ہے جس سے غریب عوام کو کافی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سرکاری اسپتال یہاں سے کافی دور ہے۔غریب لوگ رکشے یا کسی دوسرے ذریعے کا کرایا برداشت نہیں کر سکتے اور مریض کا اسپتال تک پیدل چل کر جانا ممکن نہیں ہے۔اس طرح لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔اس لئے آپ سے گزارش ہے کہ مذکورہ محلے اور آس پاس کے لوگوں کی تکلیفوں اور مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ڈسپنسری کھولی جائے اور کسی قابل ڈاکٹر کو ڈسپنسری کا چارج دلایا جائے تا کی بیماری کے حوالے سے لوگوں کی پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے۔امید کامل ہے کہ آپ ہماری درخواست پر ہمدردی سے غور فرمائیں گے اور علاقے کی اس اشد ضرورت کو پورا کریں گے۔

  • عین نوازش ہوگی
  • عرضے نیازمندان
  • باشندگان محلہ دلپتیاں جموں
  • تاریخ:2011ء