Back to: JKBOSE Class 5th Urdu Solutions
1: سوچیے اور بتائیے۔
سوال: ڈاکٹر امبیدکر کن کے رہنما تھے؟
ڈاکٹر امبیدکر ہریجنوں کے رہنما تھے۔
سوال: ہریجنوں پر کیا پابندی عائد تھی؟
ہریجنوں پر جیلوں، تالابوں اور کنوؤں کا پانی استعمال کرنے پر پابندی عائد تھی۔
سوال: ڈاکٹر امبیدکر کا پورا نام کیا تھا؟
ڈاکٹر امبیدکر کا پورا نام ڈاکٹر بھیم راؤ امبیدکر تھا۔
سوال: بابا صاحب امبیدکر کا انتقال کب ہوا؟
بابا صاحب امبیدکر کا انتقال 1954ء میں ہوا۔
2: خالی جگہوں کو صحیح الفاظ سے بھر دیجیے، الفاظ قوسین میں دیے ہوئے ہیں۔
- مہاراشٹر کے شہر مہاڑ کا تالاب چودار تالاب کے نام سے مشہور ہے۔
- اونچی ذات کے لوگ ہریجنوں پر ظلم کرتے تھے۔
- پانی خدا کی دین ہے اور اس پر سب کا اختیار ہے۔
- بابا امبیدکر نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔
- بابا امبیدکر نے ہندوستان کا آئین بنانے میں اہم رول ادا کیا۔
3: نیچے دی گئی خالی جگہوں کو مناسب حروف سے پر کیجئے۔
- اکبر نے کھانا کھایا۔
- رشید کو کتے نے کاٹا۔
- میں نے کتاب پڑھی۔
- راجا نے کرکٹ کھیلا۔
- سونو نے میچ جیتا۔
- حامد کو چکر آیا۔