کشمیر کے دلکش باغات، سوالات و جوابات

0

1: سوالات

سوال: کشمیر کے مغل باغات کی دلکشی کا راز کیا ہے؟

ج: کشمیر کے مغل باغات کی دلکشی کا راز کشمیر کے قدرتی مناظر، یہاں کی آب و ہوا اور مغلوں کا ذوق و جمال ہے۔

سوال: کشمیر کے کسی ایک باغ کا تذکرہ اپنے لفظوں میں کیجیے۔

ج: شالیمار باغ کشمیر کے مغل باغات میں سب سے پرانا ہے جس کی بنیاد مغل بادشاہ جہانگیر نے 1619 ء میں ڈالی۔ اس کے گیارہ برس بعد شاہ جہاں کے دور میں باغ کو وسعت دی گئی اور اس کی زینت کو بڑھایا گیا۔شالیمار باغ سرینگر سے دس کلومیٹر دور شمال مشرق کی جانب پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے۔

سوال: کشمیر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں؟

ج: ہمیں کشمیر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے کام کرنا ہوگا، کشمیر کے باغوں کو صاف رکھنا ہوگا، باغوں میں زیادہ سے زیادہ پھول اور درخت لگانے ہونگے۔
لوگوں کو باغوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے روکنا چاہیے۔ ہمیں سڑکوں ، باغوں اور دوسری جگہوں پر ڈسٹبین لگوانے چاہیے تاکہ کشمیر کی خوبصورتی ہمیشہ کے لئے برقرار رہے۔

سوال: مکتوب نگار نے بھاگا کی تصویر کھینچنے میں کس طرح کی کی معذوری ظاہر کی ہے؟

ج: مکتوب نگار کہتے ہیں کہ ان باغات کی تصویر کشی اور ان کے حسن و جمال کو بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

2: درج ذیل محاورات کے معنی معلوم کیجئے اور جملوں میں استعمال کیجئے۔

دوبالا ہونا دوگنا ہونا کامیابی کی وجہ سے میری خوشیاں دوبالا ہوگئی۔
مالا مال ہونا دولت مند ہونا کشمیر قدرتی مناظر سے مالا مال ہے۔
بیان سے باہر ہونا ناقابل بیان ہونا یہاں کے دلکش مناظر کا حسن بیان سے باہر ہے۔
باغ باغ ہونا خوش ہونا سیر سپاٹے کا نام سنتے ہی دل میرا دل باغ باغ ہوتا ہے۔
تانتا بندھ جانا بہت بیھڑ ہونا جمعہ کے دن مساجد کے باہر لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔
اپنی مثال آپ ہونا خوبصورت ہونا کشمیر کے باغات اپنی مثال آپ ہے۔

3: خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پر کیجئے۔

  • تاج محل لال قلعہ فتح پور سکری اسی جملے کے منظر ہے۔
  • ان باغوں سے جیل ڈل کی اور جیل ڈل سے ان کی خوبصورتی دوبالا ہوگئی ہے۔
  • ندی کے دونوں طرف مخملی سبزہ ہے۔
  • چشمہ شاہی کے پاس دارہ شکوہ موجود ہے۔
  • دنیا کے کونے کونے سے یہاں سیاہ آتے ہیں اور قدرتی حسن اور انسان کے ذوق و جمال ۔