Advertisement
Advertisement
کوئی دلکش خطا ضروری ہے
آپ سے روٹھنا ضروری ہے

درد کا سلسلہ ضروری ہے
زخم اک لادوَا ضروری ہے

تب تلک یہ سمجھ نہیں آتا
عشق کا حادثہ ضروری ہے

اب کے مجبوری بڑھ گئی ہے مری
اب تجھے چھوڑنا ضروری ہے 

زیست کی نا گوار یادوں کو
بھول جانا بڑا ضروری ہے

زندگی کو ڈرانے کی خاطر
موت سے رابطہ ضروری ہے

موت سن اپنا فون نمبر دے
تجھ سے اب رابطہ ضروری ہے

چھپکلی سو رہی ہے سو میرا
رات بھر جاگنا ضروری ہے

زندگی کے حسیں مناظر کو
برہنہ دیکھنا ضروری ہے

وصل کی دید کے لئے اِندرؔ
کھڑکی سے جھانکنا ضروری ہے

Advertisement
Advertisement