جب بھی پہلا عشق کروں گا

0
جب بھی پہلا عشق کروں گا
رادھے جیسا عشق کروں گا

پہلے دھوکا دوں گا سب کو
پھِر میں سچا عشق کروں گا 

خود کو دھوکا دوں بھی گر میں
رب سے سچا عشق کروں گا 

ساری دُنیا یاد رکھے گی
اک دن ایسا عشق کروں گا کہ 

لیلیٰ مجنؔوں جیسا اِندرؔ
میں بھی سچا عشق کروں گا