حروفِ شمسی و قمری

0

حروفِ قمری:

جن حروف میں “ل” کی آواز تلفظ میں ظاہر کی جاتی ہے اُنھیں حروفِ قمری کہتے ہیں۔

حروفِ قمری چودہ (14) ہیں:

ا۔ ب۔ ج۔ ح۔ خ۔ ع۔ غ۔ ف۔ ق۔ ک۔ م۔ و۔ ہ۔ ی۔
مثال: القمر، اسداللہ الغالب، الامان، بیت المال

حروفِ شمسی:

عربی زبان میں شان و عزت کے لیے بعض اسما پر (ال) لگادیا جاتا ہے۔ کچھ حروف ایسے ہوتے ہیں اگر ان کے پہلے (ال) آتا ہے تو تلفظ میں پڑھا نہیں جاتا اور لفظ کا اول صرف مشدد پڑھا جاتا ہے۔
جن حروف کے آغاز میں (ال) نہیں پڑھا جاتا ان حروف کو حروفِ شمسی کہتے ہیں۔

حروفِ شمسی چودہ (14) ہیں:

ت۔ ث۔ د۔ ذ۔ ر۔ ز۔ س۔ ش۔ ص۔ ض۔ ط۔ ظ۔ ل۔ ن۔
مثال: الشمس، ہارون الرشید، الرحمان، یوم الدین۔

written by  
کاشف ترک