JKBOSE 10th Class Urdu Guide Download

0

خاکہ نثری ادب کی ایک دلکش صنف ہے۔ خاکہ انگریزی لفظ اسکیچ((SKETCHکا ترجمہ ہے۔ خاکہ کے معنی نقشہ یا لکیروں سے بنائی ہوئی تصویر کے ہیں لیکن ادبی اصطلاح میں خاکہ سے مراد ایک نثری تحریر ہوتی ہے جس میں کسی شخصیت کی منفرد اورنمایاں خصوصیات کو اس انداز سے پیش کیا جاتا ہے کہ اس کی ہو بہو تصویر آنکھوں کے سامنے آجائے۔

خاکہ نگاری نہ سیرت نگاری ہے نہ سوانح نگاری، یہ کسی دل آویز شخصیت کی دھندلی سی تصویر ہے۔ اس میں نہ اس کی زندگی کے اہم واقعات کی گنجائش ہے نہ خاص خاص تاریخوں اور نہ زیادہ تفصیل کی۔مصنف نے کسی شخص میں کچھ قابل ذکر خصوصیات دیکھی ہوں اور اُنھیں دلچسپ انداز سے بیان کر دے تو یہی خاکہ ہے۔

اردو میں خاکہ نگاری کے اولین نقوش و جھلکیاں اردو شعراء کے تذکروں میں ملتے ہیں جن میں میر تقی میرؔ کے ”نکات الشعراء“مصحفیؔ کے ”تذکرہ ہندی“شفیتہؔ کے ”گلشن بے خار“وغیرہ مثال کے طور پیش کیے جاسکتے ہیں۔ لیکن اردو میں خاکہ نگاری کا باقاعدہ آغاز مرزا مرحت اللہ کے ہاتھوں ہوا جب انھوں نے نذیر احمد کا خاکہ لکھ کر اس صنف کی بنیاد ڈالی۔ اردو کے دیگر خاکہ نگاروں میں عصمت چغتائی،منٹو،اعجاز حسین،شوکت تھانوی،شاہد احمد دہلوی وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔