سبق: اسکول کا سالانہ جلسہ خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے دوسری جماعت
  • سبق نمبر20: مضمون
  • سبق کا نام: اسکول کا سالانہ جلسہ

خلاصہ سبق: اسکول کا سالانہ جلسہ

اس سبق میں اسکول کے سالانہ جلسے کی روداد پیش کی گئی ہے۔آج اسکول کا سالانہ جلسہ تھا جس کے لیے اسکول کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔اسکول کے میدان، دیواریں اور کیاریاں وغیرہ سجائی گئیں تھیں۔ آج درجہ اول سے پنجم تک کے طالب علموں کو انعام دیا جانا تھا۔ اسکول کے سبھی بچے بڑے ہال میں جمع ہوئے۔ان کے ساتھ ان کے والدین اور رشتے دار بھی تھے۔

کلاس اول کے بچوں اور ارشد کو انعام دیا گیا۔ارشد نے کچھ دنوں پہلے اپنے اسکول کی عمارت کو آگ لگنے سے بچایا تھا جس کی وجہ سے اس کو بہادری کا انعام دیا گیا۔سب سے پہلے بچوں نے پروگرام پیش کیے۔ جنید نے صفائی اور صحت پر تقریر کی۔جس میں اس بدن ، کپڑوں اور آس پاس کی صفائی کو ضروری قرار دیا۔عذرانے وقت کی پابندی پر تقریر کی۔ جس میں بتایا گیا کہ وقت سب سے قیمتی چیز ہے۔امتحان اور زندگی کی کامیابی کے لیے وقت کی پابندی ضروری ہے۔

افتخار نے ماحولیات پر تقریر کرتے ہوئے پیڑ ، پودوں ، جانور ، پرندوں اور سمندر ندی وغیرہ سب کو ماحول کے لیے ضروری قرار دیا۔ اور پودوں کی اہمیت اور شجر کاری پہ زور دیا۔ موہن اور اس کے ساتھیوں نے دوستی اور میل ملاپ کے موضوع پہ ڈراما پیش کیا۔استاد اور والدین سب اس تقریب کو دیکھ کر خوش ہوئے۔ایک ایک کرکے انعام حاصل کرنے والے بچوں کو پکارا گیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

سب سے پہلے اکبر ، ارشد اور پھر دیگر کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو انعام دیے گئے۔فوزیہ کو صفائی، عادل کو ڈرائنگ اور نیلوفر کو پینٹنگ کا انعام ملا۔ قومی ترانے کے ساتھ جلسہ ختم ہوا تو آخر میں سب میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔سارے بچے خوشی خوشی گھروں کو لوٹ گئے۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے۔

اسکول کو دلہن کی طرح کیوں سجایا گیا؟

آج اسکول کا سالانہ جلسہ تھا جس کے لیے اسکول کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔

انعام کن درجوں کے بچوں کو دیا گیا؟

درجہ اول سے پنجم تک کے طالب علموں کو انعام دیا گیا۔

ارشد کو بہادری کا انعام کیوں دیا گیا تھا؟

ارشد نے کچھ دنوں پہلے اپنے اسکول کی عمارت کو آگ لگنے سے بچایا تھا جس کی وجہ سے اس کو بہادری کا انعام دیا گیا۔

صفائی اور صحت پر کس نے تقریر کی تھی؟

جنید نے صفائی اور صحت پر تقریر کی۔

عذرا کی نظم میں کیا خاص بات تھی؟

عذرانے وقت کی پابندی پر تقریر کی۔ جس میں بتایا گیا کہ وقت سب سے قیمتی چیز ہے۔

خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے۔

درختوں، ہال ، خوشی خوشی ، دلہن ، قیمتی۔

  • سارا اسکول دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔
  • اسکول کے سبھی بچے ایک بڑے ہال میں جمع تھے۔
  • وقت سب سے قیمتی چیز ہے۔
  • درختوں سے ہمیں تازہ ہوا ملتی ہے اور سایہ بھی ملتا ہے۔
  • سارے بچے خوشی خوشی اپنے گھر لوٹ گئے۔

جملوں کے سامنے ✅ یا ❎ کا نشان لگائیے۔

  • صحت کے لیے صفائی ضروری ہے۔✅
  • وقت کی پابندی ضروری نہیں ہے۔❎
  • ہمیں دوسروں کی مدد کرنی چاہیے۔✅
  • سالانہ جلسے میں ارشد کو بہادری کا انعام نہیں ملا۔❎
  • قومی ترانے کے ساتھ جلسہ ختم ہوا۔✅

حصہ ‘الف’اور ‘ب’کے صحیح جوڑ ملائیے۔

الف ب
ارشد بہادری
جنید صفائی اور صحت
موہن دوستی اور ملاپ
عذرا وقت کی پابندی
افتخار ماحولیات

سبق میں لفظ ضرورت مند آیا ہے۔ آپ بھی نیچے دیے ہوئے لفظوں کے اخر میں ‘مند’ لگا کر لفظ بنائیے۔

مثال صحت صحت مند
دولت دولت مند
عقل عقل مند
فکر فکر مند
فائدہ فائدہ مند
حوصلہ حوصلہ مند

حصہ ‘الف’اور ‘ب’کے صحیح جوڑ ملائیے۔

الف ب
دن رات
صفائی گندگی
آگ پانی
صحیح غلط
شروع ختم
نیچا اونچا

سوچیے اور بتایئے۔

اسکول کے سالانہ جلسے میں کیا کیا پروگرام ہوتے ہیں؟

اسکول کے سالانہ جلسے میں ترانہ اور نغمے پڑھنے کے ساتھ بچے مختلف ڈرامے پیش کرتے ہیں۔ تقاریر کی جاتی ہیں۔ سکول کے پرنسپل اور مہمان خصوصی کی تقریر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پوزیشن حاصل کرنے والے اور دیگر اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعام دیے جاتے ہیں۔

آپ کے اسکول میں سالانہ جلسے کے علاوہ اور کون سے جلسے ہوتے ہیں؟

ہمارے سکول میں سالانہ جلسے کے علاوہ یوم آزادی ، یوم دفاع اور کھیلوں کا ہفتہ منایا جاتا ہے۔

سالانہ جلسے کے لیے آپ کس طرح کی تیاریاں کرتے ہیں؟

سالانہ جلسے کے لیے سکول کو سجایا جاتا ہے۔ خصوصی سٹیج کا انتظام کیا جاتا ہے اور بچوں کو اس تقریب کی بھرپور تیاری کروائی جاتی ہے۔

خوش خط لکھیے۔

کیاریاں ، پنجم ، بہادری ، تقسیم ، ماحولیات۔

اپنے اسکول کے جلسے کے بارے میں پانچ جملے لکھیے۔

  • ہمارے سکول میں مارچ کے مہینے میں سالانہ جلسے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
  • اس تقریب میں سیکرٹری ایجوکیشن کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔
  • تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
  • تقریب میں کئی خوبصورت نغمے پڑھنے کے ساتھ ساتھ بچوں نے تقاریر کیں اور ڈرامے پیش کیے۔
  • اس تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ می۔ انعامات تقسیم کیے گئے۔

خالی جگہیں پر کریں۔

  • میرا نام احمد ہے۔
  • میرے اسکول کا نام گورنمنٹ ہائی سکول جالندھرہے۔
  • میں کلاس دوئم میں پڑھتا ہوں۔
  • میں گاؤں میں رہتا ہوں۔
  • میری اردو کی کتاب کا نام گلستان اردو ہے۔