وہ پرندے اُڑا رہی ہو گی

0
وہ پرندے اُڑا رہی ہو گی
اور پھر مسکرا رہی ہو گی

کئی دن بعد دھوپ نکلی ہے
وہ ابھی چھت پہ جا رہی ہو گی

پھول کھلنے لگے ہیں ہر جانب
وہ ابھی مسکرا رہی ہو گی

بیٹھی ہو گی وہ باغ میں اور پھر
تتلیوں کو اُڑا رہی ہو گی

روئی ہو گی وہ دیر تک پہلے
اور پھر آنسو چھپا رہی ہو گی

مجھے دھڑکن سنائی دے رہی ہے
وہ ابھی دل بنا رہی ہو گی

سوچتا ہوں کہ ان دنوں دادی
اُس کو قصے سنا رہی ہو گی