Advertisement
Advertisement
  • کتاب” ابتدائی اردو” برائے چوتھی جماعت
  • سبق نمبر08:مضمون
  • سبق کا نام: کسان

خلاصہ سبق: کسان

سبق کسان میں ہندوستانی معاشرے میں کسانوں کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔ہندوستان کی اصل پہچان یہاں کے گاؤں ہیں۔کھیتی باڑی کرنے والے ان لوگوں کو ہم کسان کہتے ہیں۔ یہ سال بھر کام کاج کرکے طرح طرح کی فصلیں اگاتے ہیں جیسے کے چاول ، گہیوں، گںا ، کپاس ، سبزیاں ، پھل ، پھول وغیرہ۔ یہ فصلیں ہر موسم کی مناسبت سے اگائی جاتی ہیں جیسے جاڑے ، گرمی ، برسات وغیرہ۔ کسان ہر موسم میں محںت سے کام کرتا ہے۔

Advertisement

فصل کی بوائی سے پہلے کھیت میں ہل چلایا جاتا ہے۔ قدیم دور میں یہ ہل بیل کے ذریعے جوتا جاتا تھا لیکن اب اس کی جگہ جدید مشینری جیسے ٹریکٹر وغیرہ نے لے لی ہے۔ہل چلانے کے بعد کسان کھیت میں بیج ڈالتا اور فصل کی سنچائی، نرائی کرتا ہے۔اچھی پیداوار کے لیے کسان اپنے کھیتوں میں کھاد ڈالتا ہے۔ فصل کو کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے لیے وہ کیٹرے مار دواؤں کا استعمال کرتا ہے۔ پنچائی ، کھاد اور کیڑے مار دواؤں پر اسے کافی پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔

جب فصل تیار ہو جاتی ہے تو وہ اس کی کٹائی کرتا ہے اور اس میں سے اناج نکالتا ہے۔اس کی محنت سے پیدا کیے ہوۓ اناج سے گاؤں اور شہروں میں رہنے والوں کی خوراک کی ضرورتیں پوری ہوتی ہیں۔کسان مویشی بھی پالتا ہے جس سے ہمیں دودھ، گوشت اور کھالیں وغیرہ حاصل ہوتی ہیں۔کسان کی زندگی بہت سادہ ہوتی ہے۔اس کا گھر زیادہ تر مٹی کھپریل اور پھوس کا بنا ہوتا ہے۔وہ موٹے جھوٹے کپڑے پہنتا ہے۔

Advertisement

کسان کی زندگی محنت اور مشقت سے بھری ہوتی ہے کہ کبھی وقت پر بارش نہ ہونے سے فصل سوکھ جاتی ہے تو کبھی اچھے بیج، کھاد اور سینچائی کی وجہ سے پیدوار اچھی نہیں ہوتی۔ یوں کھیتی باڑی میں اس کی جتنی محنت صرف اتنی ہے وہ اتنا فائدہ حاصل نہیں کر پاتا۔ اچھی پیداوار کے لیے اگر قرض لے تو اس قرض کے بوجھ تلے دبتا چلا جاتا ہے۔

Advertisement

کسانوں کو سرکار کی طرف سے کچھ سہولیات بھی دی جاتی ہیں جیسے کہ سرکار کی طرف سے کسانوں کے لیے کم قیمت پر بیج اور کھاد کی فراہمی سنچائی کے لیے نہروں کے ذریعے پانی اور ٹیوب ویل کے لیے بجلی وغیرہ اور کسانوں کے لیے کم سود پر قرض کی فراہمی جیسی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ان سہولیات کی وجہ سے اب کسانوں کے حالات میں کچھ بہتری آ رہی ہے۔لیکن کسان جتنی محنت کرتا ہے وہ اس کا اس قدر صلہ نہیں پاتا ہے۔ہمیں ان کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ وہ اتنی مشقت اٹھا کر ہمارے لیے اناج پیدا کرتے ہیں۔

سوچیے بتائیے اور لکھیے۔

ہندوستان کی اصل پہچان کیا ہے؟

ہندوستان کی اصل پہچان یہاں کے گاؤں ہیں۔ ستر فیصد آبادی دیہات میں مقیم اور زراعت کے پیشے سے وابستہ ہے۔

Advertisement

اچھی پیداوار کے لیے کسان کو کیا کیا کرنا پڑتا ہے؟

اچھی پیداوار کے لیے کسان اپنے کھیتوں میں کھاد ڈالتا ہے۔ فصل کو کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے لیے وہ کیٹرے مار دواؤں کا استعمال کرتا ہے۔

کسان کی زندگی کیسی ہوتی ہے؟

کسان کی زندگی محنت اور مشقت سے بھری ہوتی ہے کہ کبھی وقت پر بارش نہ ہونے سے فصل سوکھ جاتی ہے تو کبھی اچھے بیج، کھاد اور سینچائی کی وجہ سے پیدوار اچھی نہیں ہوتی۔ یوں کھیتی باڑی میں اس کی جتنی محنت صرف اتنی ہے وہ اتنا فائدہ حاصل نہیں کر پاتا۔ اچھی پیداوار کے لیے اگر قرض لے تو اس قرض کے بوجھ تلے دبتا چلا جاتا ہے۔

سرکار کی طرف سے کسانوں کو کیا کیا سہولتیں دی جارہی ہیں؟

سرکار کی طرف سے کسانوں کے لیے کم قیمت پر بیج اور کھاد کی فراہمی سنچائی کے لیے نہروں کے ذریعے پانی اور ٹیوب ویل کے لیے بجلی وغیرہ اور کسانوں کے لیے کم سود پر قرض کی فراہمی جیسی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

سبق میں تین موسموں کا ذکر ہے، ہر موسم کی ایک ایک خاص بات لکھیے :

سردی: سردی کے موسم میں ہم گرم کپڑے پہنتے ہیں۔
گرمی: گرمی کے موسم میں کئی طرح کے پھل اور سبزیاں کھانے کو ملتی ہیں۔
برسات: برسات کے موسم میں خوب بارش سے ہر طرف ہریالی ہوتی ہے۔

اس پیراگراف میں سے نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب خالی جگہ میں لکھیے :

اچھی پیداوار کے لیے کسان اپنے کھیتوں میں کھاد ڈالتا ہے۔ فصل کو کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے لیے وہ کیٹرے مار دواؤں کا استعمال کرتا ہے۔ پنچائی ، کھاد اور کیڑے مار دواؤں پر اسے کافی پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں ۔ جب فصل تیار ہو جاتی ہے تو وہ اس کی کٹائی کرتا ہے اور اس میں سے اناج نکالتا ہے۔اس کی محنت سے پیدا کیے ہوۓ اناج سے گاؤں اور شہروں میں رہنے والوں کی خوراک کی ضرورتیں پوری ہوتی ہیں۔

Advertisement

فصل کو بچانے کے لیے کسان کیا کرتا ہے؟

فصل کو بچانے کے لیے کسان کیڑے مار ادویات کا استعمال کرتا ہے۔

کسان کو کافی پیسے کیوں خرچ کرنے پڑتے ہیں؟

کسان کو اپنی فصل کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے کافی سارے پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔

اچھی فصل کے لیے کسان کیا کرتا ہے؟

اچھی فصل کے لیے کسان کھیتوں میں کھاد ڈالتا ہے اور کیڑے مار ادویات کا اسپرے کرتا ہے۔

Advertisement

گاؤں اور شہر میں رہنے والوں کی خوراک کی ضرورت کون پوری کرتا ہے؟

گاؤں اور شہر میں رہنے والے لوگوں کی خوارک کی ضرورت کسان پوری کرتا ہے۔

خالی جگہوں کو صحیح لفظوں سے پر کیجیے:

  • ہندوستان کی اصل پہچان گاؤں ہے۔
  • کھیتی باڑی کرنے والے لوگ کسان کہلاتے ہیں۔
  • اس کا گھر زیادہ تر مٹی کھپریل اور پھوس کا بنا ہوتا ہے۔
  • سرکار کی طرف سے کسانوں کو سہولتیں بھی دی جاتی ہیں ۔

ان لفظوں سے جملے بنائیے۔

فصلگہیوں کی فصل گںدم میں کاٹی جاتی ہے۔
پیشہزراعت کسانوں کا پیشہ ہے۔
سیلابسیلاب نے کئی علاقوں میں تباہ کاریاں مچا رکھی ہیں۔
سہولتدیہی علاقوں کو شہر تک رسائی کے لیے پکی سڑکوں کی سہولت مہیا کی جانی چاہیے۔
صلہکسان اپنی فصل کی اچھی قیمت کی صورت میں محنت کا صلہ پاتے ہیں۔

پڑھیے سمجھیے اور لکھیے۔

نیچے لکھے ہوۓ جملوں کو پڑھیے:

فیروز آم کھا رہا ہے۔ اس جملے میں فیروز کیا ہے؟

فیروز ایک لڑکے کا نام ہے۔

اس جملے میں آم کیا ہے؟

آم ایک پھل کا نام ہے۔

Advertisement

ایک اور جملے کو دیکھیے :

پنجرے میں ایک طوطا ہے۔

Advertisement

طوطا ایک پرندے کا نام ہے۔

پنجرا ایک چیز کا نام ہے۔

کسی خاص جگہ خاص شخص اور خاص چیز کے نام کو اسم خاص کہتے ہیں ۔اسی کو اسم معرفہ بھی کہتے ہیں کسی تمام جگہ ، عام شخص اور تمام چیز کے نام سے مراد ہو، اسے اسم عام کہتے ہیں۔اسے اسم نکرہ بھی کہتے ہیں۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کو ان کے صحیح خانوں میں لکھیے :

اسم نکرہ : بیج ، کیڑے ، فصل ، دال ، کھیت ،کسان ، اناج ، شہر۔
اسم معرفہ:دودھ ، سردی ، برسات ، گہیوں ، کسان ، چاول ، گنا ، کپاس ، ہل ، ٹریکٹر۔

بعض الفاظ دولفظوں کا مجموعہ ہوتے ہیں، ایسے الفاظ کو مرکب کہتے ہیں جیسے چیخ پکار ۔ نیچے لکھے ہوۓ لفطوں کو مثال کے مطابق صیح لفظ سے ملائیے :

الف ب
شور شرابا
کھیتی باڑی
خونپسینہ
کیڑے مکوڑے
موٹے جھوٹے
کھانے پینے

نیچے بنی ہوئی تصویروں پر دودو جملے لکھیے :

ہل: فصلوں میں ہل جوتے جاتے ہیں۔
ہل زمین کو نرم بناتے ہیں۔
بیل:بیل ہل جوتںے کے کام آتا ہے۔
بیل کو ریس میں دوڑایا بھی جاتا ہے۔
ٹریکٹر: ٹریکٹر جدید دور کی ایجاد ہے۔
بیل کی جگہ اب ہل جو تنے کا کام ٹریکٹر سے لیا جاتا ہے۔
گھر: گھر رہنے کی جگہ کو کہتے ہیں۔
گھر میں ہم اپنے خاندان والوں کے ساتھ مل کر رہتے ہیں۔

ان لفظوں کو بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے :

کھیت ، بیج ، بوجھ ، فصلیں ، قیمت۔

Advertisement

Advertisement