6th Urdu Guide Jkbose | صحت اور صفائی

0

سوالات

سوال: صحت کے لیے کون سی چیزیں ضروری ہیں؟

ج: صحت کے لیے تازہ ہوا، صاف پانی، اچھی غذا اور صفائی بہت ضروری ہے۔

سوال: سانس لینے میں جسم کے کون کون سے حصے مدد کرتے ہیں؟

ج: سانس لینے میں جسم کے حصوں میں سے ناک اور منہ مدد کرتے ہیں۔

سوال: صبح کو کھلی ہوا میں ٹہلنا کیوں ضروری ہے؟

ج: صبح سویرے اٹھ کر کھلی ہوا میں ٹہلنا اس لیے ضروری ہے کیونکہ اس سے سستی کم ہو جاتی ہیں اور تازہ ہوا میں ورزش کی وجہ سے جسم کے تمام اعضا تندرست اور توانا رہتے ہیں۔

سوال: ہمیں کس طرح کے مکانوں میں رہنا چاہیے ؟

ج : ہمیں صحت مند رہنے کے لیے خوا دار اور روشنی دار مکانوں میں رہنا چاہیے جہاں لباس بستر اور آس پاس کی صفائی کا خیال رکھا گیا ہو۔

سوال: انسانی زندگی میں پانی کی کیا اہمیت ہے؟

ج: انسانی زندگی میں پانی کی بہت اہمیت ہے۔ ہم پانی کی مدد سے کھانا بناتے ہیں، کپڑے دھوتے ہیں، نہاتے ہیں آپنی پیاس بجھاتے ہیں اور کھیتوں کو سیراب کرتے ہیں۔ اگر پانی نہ ہو تو انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔

سوال: جسم میں پانی کی کتنی مقدار ہوتی ہے؟

ج: ہمارے جسم میں پانی کی مقدار تین چوتھائی وزن کے برابر ہوتی ہے۔

سوال: آلودہ پانی کے استعمال سے کون سی بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں؟

ج: آلودہ پانی کے استعمال سے ہیضہ اور ٹائیفائیڈ جیسی مہلک بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

سوال: غذا کے انتخاب میں کس بات کا لحاظ رکھنا ضروری ہے؟

ج: غذا کا انتخاب ایسا ہونا چاہئے جو پورے جسم کی نشونما کے لیے مفید ہو اور وہ جو ہمیں تندرست رکھے۔

سوال: صفائی کے سلسلے میں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

ج: ہمیں بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے صفائی کا نہایت خیال رکھنا چاہیے۔ ہمیں اس کے لیے لباس بستر گھر اور آس پاس کی صفائی کے ساتھ ساتھ جسم کی صفائی کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

خالی جگہوں کو پُر کیجیے۔

  • ہماری زندگی کا دارومدار صحت پر ہے۔
  • اچھی طرح سے ہضم کیا ہوا کھانا جزو بنتا ہے۔
  • تازہ ہوا میں ورزش بھی کرنی چاہیے۔
  • ہوا اور پانی کے بعد سب سے ضروری چیز غذا ہے۔
  • ہماری جلد بھی ناک اور منہ کی طرح کام کرتی ہے۔
  • غذا کا انتقال ایسا ہو جو پوری جسم کی نشونما کے لیے مفید ہو۔
  • صحت مند معاشرے کا دارومدار صحت مند افراد پر ہوتا ہے۔

واحد کے جمع اور جمع کے واحد بنا کر لکھیے۔

واحد جمع
جزو اجزا
عضو اعضاء
وقت اوقات
شے اشیاء
جراثیم جرثومہ
جسم اجسام
فرد افراد

نیچے دیئے گئے الفاظ کے متضاد لکھیے۔

جدید قدیم
نقصان فائدہ
تندرست بیمار
گندگی صفائی
آگ پانی
مہلک زندگی بخش