بھلے اور برے کی پہچان ، سوالات و جوابات

0

2: سوالات

سودل: بھلے آدمی کیسے ہوتے ہیں؟

ج: بھلے آدمی سادہ مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔ وہ ہمیشہ خدا کے دیے ہوئے پر شکر گزار ہوتے ہیں۔ وہ سب کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرتے ہیں، ان کے دل میں حسد نہیں ہوتا، وہ دوسروں کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آتے ہیں، وہ ہمیشہ سچ بات بولتے ہیں۔

سوال: برے لوگوں کی کیا پہچان بتائی گئی ہے؟

ج: برے لوگوں کا مزاج بہت تلخ ہوتا ہے ، وہ ہمیشہ دوسروں کو تکلیف اور دکھ پہنچانے میں مصروف رہتے ہیں۔ ان کے دل میں حسد ہوتا ہے، غیبت کرنا ، دوسروں کی غیبت سن کر خوش ہونا ان کی عادت ہوتی ہے۔ جو ان کے ساتھ اچھا کرے وہ ہمیشہ اس کے ساتھ برا سلوک اختیار کرتے ہیں، وہ مطلب پرست ہوتے ہیں اور دوسروں کی مذاق اڑاتے ہیں۔

سوال: بری صحبت سے کیا نقصان پہنچتا ہے؟

ج: بری صحبت کی وجہ سے انسان بری عادت میں مبتلا ہوجاتا ہے اور ہمیشہ بری صحبت سے انسان کو تکلیف ہی پہنچتی ہے۔

سوال: نیک آدمی دشمنوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟

ج: نیک آدمی دشمنوں کے ساتھ نیک سلوک کرتے ہیں، وہ ان کے ساتھ خلوص اور محبت کے ساتھ پیش آتے ہیں۔

3: معنی لکھیے اور جملوں میں استعمال کیجئے۔

سروں پر جگہ پانا بہت تعظیم پانا کئی لوگ دوسروں کے سروں پر جگہ پاتے ہیں۔
راضی رہنا خوش رہنا بڑے لوگ ہر حال میں اور ہر وقت راضی رہتے ہیں۔
ہڑپ کرنا دبانا ،قبضہ کرنا برے لوگ دوسروں کا مال ہڑپ کر اپنے آپ کو چالاک سمجھتے ہیں۔
فکر میں رہنا موقع کی تلاش میں رہنا برے لوگ دوسروں کو نیچا دکھانے کی فکر میں لگے رہتے ہیں۔
ٹھنڈی سانس بھرنا افسوس کرنا برے لوگ دوسروں کی کامیابی پر ٹھنڈی سانس بھرتے ہیں۔

4: متضاد الفاظ لکھیے۔

الفاظ متضاد
جدید قدیم
صحت مند بیمار
طاقتور کمزور
امیر غریب
عورت مرد
جھوٹ سچ
چاند سورج
آسمان زمین