Advertisement
  • کتاب”دور پاس” برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر15:کہانی
  • سبق کا نام: ہماری رنگا رنگ تہذیب

خلاصہ سبق:

ہندوستان ایک بڑا ملک ہے۔ ہندوستان میں ہرمذہب کے ماننے والے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔ہر مذہب کے اپنے تہوار ہیں۔ ہر مذہب کے پیروکاروں کی الگ تہذیب ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہندوستان ایک ایسے باغ کی طرح ہے جہاں رنگ برنگے پھول اپنی بہاد دکھا رہے ہیں۔

Advertisement

سوچیے اور بتایئے:

ہندوستان کو ایک باغ کیوں کہا جاتا ہے؟

ہندوستان میں ہر مذہب کے ماننے والے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔ہر مذہب کے اپنے تہوار ہیں۔ ہر مذہب کے پیروکاروں کی الگ تہذیب ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہندوستان ایک ایسے باغ کی طرح ہے جہاں رنگ برنگے پھول اپنی بہاد دکھا رہے ہیں۔ہندوستان کی یہ رنگا رنگی ساری دنیا میں مشہور ہے۔ہندوستان کے لباس یہاں کے کھانے اور رسم و رواج دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف کھنچتے یوم آزادی اور یوم جمہوریہ ہندوستان کے قومی تہوار ہیں۔جبکہ بیساکھی ، بیہو سور پونگل یہاں کے علاقائی تہوار ہیں۔ یہاں ہندو،مسلم، سکھ اورعیسائی سب بھائی بھائی بن کر رہتے ہیں۔یہ ایک دوسرے کے تہوار منانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ہر مذہب کے پیروکاروں کے اپنے تہوار ہیں جیسے مسلمان عید اور بقر عید، ہندو دیوالی ،دسہرہ اور ہولی کے تہوار مناتے ہیں۔ جبکہ جین مت والے مها ورجینی سکھ گرونا نک جینتی جبکہ بدھ بودھ پور نیما مناتے ہیں۔یہ تہوار خواہ کسی بھی مذہب کے ہوں سب کا پیغام ایک ہے۔تہواروں سے محبت امن،خوشی اور بھائی چارے کا پیغام ملتا ہے اور یہ ہمارے ملک کی رنگارنگ تہذیب کو ظاہر کرتے ہیں۔

ہندوستان کی کون سی چیز دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں؟

ہندوستان کے لباس یہاں کے کھانے اور رسم و رواج دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف کھنچتے ہیں۔

قومی تہوار کون کون سے ہیں؟

یوم آزادی اور یوم جمہوریہ ہندوستان کے قومی تہوار ہیں۔

کچھ علاقائی تہواروں کے نام بتائیے۔

بیساکھی ، بیہو سور پونگل یہاں کے علاقائی تہوار ہیں۔

Advertisement

تہواروں سے کیا پیغام ملتا ہے؟

تہواروں سے محبت امن،خوشی اور بھائی چارے کا پیغام ملتا ہے اور یہ ہمارے ملک کی رنگارنگ تہذیب کو ظاہر کرتے ہیں۔

غور کیجئے:

یوم آزادی اس لفظ میں یوم کے آخری حرف مڑ کے نیچے جوڑ میں لگایا گیا ہے، اس کے معنی ہیں’ کا یعنی آزادی کا یوم ۔ مطلب ہوا آزادی کا دن ۔ آپ بھی اس مثال کے مطابق زیر لگا کر الفاظ بنائے:

دل کا حال حال دل
خدا کا خوف خوف خدا
کشمیر کا باغ باغ کشمیر
جگر کا داغ داغ جگر

نیچے دیے ہوئے الفاظ کی مدد سے خالی جگہ بھریے:

رنگ برنگے،طرف،لباس،باغ،مشہور، رنگا رنگی ،دنیا بہار

  • یہ ایک ایسے باغ کی طرح ہے۔جہاں رنگ برنگے پھول اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔ اپنی اسی رنگا رنگی کی وجہ سے ہندوستان ساری دنیا میں مشہور ہے۔ یہاں کے لباس یہاں کے کھانے ، یہاں کے رسم وروج دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔

نیچے دیے گئے لفظوں کے متضاد لکھیے:

خاصعام
باہراندر
محبتنفرت
بڑاچھوٹا
آزادیغلامی
پھولکانٹا
خوشیغمی

جوڑ ملائیے:

الفبج
عید جینمسلمان
ہولی مسلمانہندو
مها ورجینی ہندوجین
بودھ پور نیما سکھبدھ
گرونا نک جینتی بدھسکھ

ان جملوں کو غور سے پڑھیے:

  • ہمارا ملک ہندوستان بہت بڑا ملک ہے۔
  • ہر مذہب کے ماننے والوں کی الگ الگ تہذیب ہے۔

یہاں پہلے جملے میں ملک مذکر ہے اور دوسرے جملے میں تہذیب مؤنث ہے۔ اسی طرح نیچے دیے ہوۓ لفظوں میں مذکر اور مؤنث الگ الگ کر کے لکھیے۔

کھانا تہوار رسم پھول بہار خوشی لباس دنیا

Advertisement
مذکر تہوار ، پھول ، کھانا ، لباس۔
مؤنث رسم ، بہار ، خوشی ،دنیا۔