8th Class Urdu Book Chapter 11 | سبق نمبر11:کہانی

0
  • کتاب”دور پاس” برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر11:کہانی
  • سبق کا نام: ایک خط

خلاصہ سبق:

سبق ایک خط میں عارفہ نے اپنی سہیلی نادرہ کو خط کے ذریعے اپنے معمولات سے آگاہ کیا۔ عارفہ لکھتی ہے کہ تمھارا نمبر غالباً بدل گیا ہے جس کی وجہ سے فون پر بات نہ ہوسکی۔دلی کا موسم بہت خوشگوار ہے ہم سیر کے لیے کبھی دلی دروازے اور کبھی نہرو پارک انڈیا گیٹ وغیرہ نکل جاتے ہیں۔

کل ہم لوگ پرگتی میدان گئے۔آج کل وہاں ایک نمائش لگی ہیں۔ ہم۔نے وہاں تین گھنٹے گزارے۔مجھے راجستھان کا اسٹال سب سے اچھا لگا۔نمائش سےمیں نے کرناٹک کےاسٹال سے چندن کی لکڑی کا ہار،اماں نے ایک ساڑی اور میں نے کرتا اور بھائی کو امریکہ بھجوانے کے لیے ایک دو چیزیں خریدنے کے علاوہ تمھارے لیے کشمیر کےاسٹال سے ایک شال خریدی۔مگر وہ تمھیں یہاں آنے پر ملے گی۔آصف کو ریلوے کا اسٹال پسند آیا وہ وہاں کے کھلونوں میں کھو سا گیا۔پاس ہی ایک میدان میں جھولے اور اونٹ تھے۔ہم سائنس میوزیم بھی گئے۔

ایک جگہ بہت بھیڑ لگی تھی۔ وہاں آئینے میں لوگ اپنی صورتیں دیکھ کر ہنس رہے تھے۔ کسی آئینے میں ناک سونڈ جیسی لمبی، کہیں چپٹا چہرہ ،کہیں گردن بانس کی طرح اور کہیں موٹے لوگ دکھائی دے رہے تھے۔ گھر آتے خط لکھنے بیٹھ گئی۔ باقی باتیں دلی آنے پر بتاؤں گی چچا چچی کو آداب۔ جلدی جواب لکھنا۔وسلام

سوچیے اور بتایئے:

یہ خط کس نے کس کو لکھا ہے؟

یہ خط عارفہ نے اپنی سہیلی نادرہ کو لکھا۔

خود کو آدھی ملاقات کیوں کہا جا تا ہے؟

خط کو آدھی ملاقات اس لیے کہا جاتا ہے کہ دور بیٹھے لوگ ایک دوسرے سے بات چیت کے ذریعے مک لیتے ہیں۔

نمائش میں عارفہ نے کیا کیا خریدا؟

نمائش میں عارفہ نے کرناٹک کےاسٹال سے چندن کی لکڑی کا ہار،اماں نے ایک ساڑی عارفہ نے کرتا اور بھائی کو امریکہ بھجوانے کے لیے ایک دو چیزیں خریدنے کے علاوہ نادرہ کے لیے کشمیر کےاسٹال سے ایک شال خریدی۔

عارفہ کو کون سا اسٹال سب سے اچھا لگا؟

عارفہ کو راجستھان کا اسٹال سب سے اچھا لگا۔

آئینے دیکھ کر لوگ کیوں ہنس رہے تھے؟

آئینے میں لوگ اپنی صورتیں دیکھ کر ہنس رہے تھے۔ کسی آئینے میں ناک سونڈ جیسی لمبی، کہیں چپٹا چہرہ ،کہیں گردن بانس کی طرح اور کہیں موٹے لوگ دکھائی دے رہے تھے۔

دیے ہوئے لفظوں کی مدد سے خالی جگہ پر کریں۔
آئینے ، پرگتی میدان ،خوش گوار ، نمائش ،امریکہ

  • آج کل دہلی کا موسم بہت خوش گوار ہے۔
  • کل ہم لوگ پرگتی میدان گئے تھے۔
  • ایک دو چیزیں بھائی جان کو امریکہ بھیجنے کے لیے بھی خریدیں۔
  • پتا چلا کہ وہاں ہر طرف آئینے لگے ہیں۔
  • نمائش میں سب سے زیادہ اسٹال کپڑوں کے تھے۔

ان جملوں کو غور سے پڑھیے:

  • کل ہم پرگتی میدان گئے۔
  • طرح طرح کی چیزیں دیکھیں۔
  • تمھارے لیے ایک شال خریدی۔

ان جملوں میں گئے ، دیکھیں ، خریدی ایسے لفظ ہیں جن سے کسی کام کا کرنا یا ہونا ظاہر ہوتا ہے۔ ایسے لفظوں والے اس سبق سے تین جملے تلاش کر کے لکھیے اور ان کے فعل بتائے:

گھر آتے ہی یہ خط لکھنے بیٹھ گئی (فعل: لکھنے)
اب یہ بتاؤ تم دلی کب آ رہی ہو؟ ( فعل: آرہی)
اماں نے ایک ساڑی خریدی۔ ( خریدی)

نیچے دیے ہوئے حروف کی ترتیب درست کرے الفاظ بنائیے:

ی ل ہ د = دہلی
ن ن د چ= چندن
ے ن ا د م = میدان
ڑ ی ا س = ساڑی
ن ا ہ د س و ن ت = ہندوستان

عملی کام: اپنی سہیلی کے نام خط لکھیے۔

حوض خاص،نئی دہلی
ء2022 جون 28
پیاری نازش!
اسلام علیکم۔
تمھارا گزشتہ خط پڑھا سب کی خیریت دریافت کرکے خوشی ہوئی۔امید کرتی ہوں تم اب بھی خیریت سے ہو گی۔ تم نے اپنے شملہ کے سفر کی روداد لکھی۔ وہاں کے موسم اور تمھارے وہاں گزارے دنوں کی روداد سے بہت لطف اندوز ہوئی۔ میں یہ خط تمھیں اطلاع دینے کے لیے لکھ رہی ہوں کہ جلد ہی میں تمھارے پاس ہوں گی۔میں براستہ دہلی رجداھانی ٹرین کے ذریعے آؤں گی۔ تمھاری پسند کی سب چیزیں لیتی آؤں گی۔ مزید اگر کچھ منگوانا ہے تو خط لکھ کر آگاہ کردو۔ مصطفیٰ کو خوب سارا پیار اور آنٹی انکل کو سلام دینا۔
وسلام تمھاری دوست۔
مہرین۔