8th Class Urdu Book Chapter 12 | گینڈے پر مضمون

0
  • کتاب”دور پاس” برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر12:کہانی
  • سبق کا نام: گینڈا

خلاصہ سبق:

گینڈا ایک عجیب و غریب شکل کا جانور ہے جو ہزاروں سال پہلے سے اس دنیا میں موجود ہے۔ گینڈے کی شکل انوکھی ہوتی ہے۔لمبا سا بے تکا چہرہ، دو چھوٹی چھوٹی آنکھیں ناک کے اوپر ایک سینگ، ڈھال جیسی دو انچ موٹی کھال، کندھوں اور رانوں پر مڑی ہوئی اور اس پر موٹی موٹی گانٹھیں ہوتی ہیں۔گینڈے کی ناک کی سیدھ میں نکلا ہوا سینگ اس کا ہتھیار ہوتا ہے۔اس کی بے پناہ طاقت و ٹکڑ سے ہاتھی جیسا جانور بھی اس سے گھبراتا ہے۔

شیر اور چیتے اس سے کترا کر نکل جاتے ہیں۔گینڈا نہایت سست جانور ہے۔ گینڈا کیچڑ اور مٹی میں اس طرح لوٹتا ہے جیسے بہت اچھا کام کر رہا ہو۔اپنے اس کام میں وہ بہت مگن دکھائی دیتا ہے اور خوش رہتا ہے۔گیندے کی دوسرے جانوروں کے مقابلے میں سننے کی قوت سب سے کم ہوتی ہے۔ البتہ اس میں سونگھنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا جسم تو بڑا ہوتا ہے جبکہ آنکھیں چھوٹی ہوتی ہیں۔گینڈے کا سب سے بڑا کام کھانا ہے۔ یہ ہر وقت چرتا رہتا ہے۔جہاں سے گزرتاہے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کسی نے وہاں گھاس کاٹنے کی مشین پھیر دی ہو۔

بگلا گینڈے کا دوست ہے اور اس کی پیٹھ پر بیٹھا رہتا ہے۔ گینڈے کی مڑی ہوئی کھال میں کیڑے چھپے ہوتے ہیں اور ان کو وہ کھاتا رہتا ہے۔یہ پرندہ اس کی موت کا سبب بھی ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے شکاریوں کو گینڈے کی موجودگی کا پتہ چل جاتا ہے۔گینڈے کا اصل دشمن اس کا چالیس سینٹی میٹر لمبا سینگ ہوتا ہے۔ اس کے شکار پر پابندی ہے اور شکاری اس کا شکار کرکے اس کے سینگ کو بیچ کر ہزاروں روپے کما لیتے ہیں۔ یہ سینگ دوائیں بنانے کے کام آتا ہے۔اس کی کھال سے بھی بہت سی چیزیں بنتی ہیں۔ہندوستان میں گینڈا سب سے زیادہ آسام میں کازی رنگا کے مقام پر پایا جاتا ہے۔سیاح اسے دیکھنے دور سے آتے ہیں۔

سوچیے اور بتایئے:

گینڈے کی شکل کیسی ہوتی ہے؟

گینڈے کی شکل انوکھی ہوتی ہے۔لمبا سا بے تکا چہرہ، دو چھوٹی چھوٹی آنکھیں ناک کے اوپر ایک سینگ، ڈھال جیسی دو انچ موٹی کھال، کندھوں اور رانوں پر مڑی ہوئی اور اس پر موٹی موٹی گانٹھیں ہوتی ہیں۔

گینڈے کا ہتھیار کیا ہوتا ہے؟

گینڈے کی ناک کی سیدھ میں نکلا ہوا سینگ اس کا ہتھیار ہوتا ہے۔

گینڈا اپنے کس کام سے بہت خوش ہوتا ہے؟

گینڈا کیچڑ اور مٹی میں اس طرح لوٹتا ہے جیسے بہت اچھا کام کر رہا ہو۔اپنے اس کام میں وہ بہت مگن دکھائی دیتا ہے اور خوش رہتا ہے۔

گینڈے کی کون سی قوت سب سے کم ہوتی ہے اور کوان کی سب سے زیادہ؟

گیندے کی دوسرے جانوروں کے مقابلے میں سننے کی قوت سب سے کم ہوتی ہے۔ البتہ اس میں سونگھنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا جسم تو بڑا ہوتا ہے جبکہ آنکھیں چھوٹی ہوتی ہیں۔

بگلا گینڈے کا دوست کیوں ہے؟

بگلا گینڈے کا دوست ہے اور اس کی پیٹھ پر بیٹھا رہتا ہے۔ گینڈے کی مڑی ہوئی کھال میں کیڑے چھپے ہوتے ہیں اور ان کو وہ کھاتا رہتا ہے۔

گینڈے کے سینگ کو اس کا دشمن کیوں کہا گیا ہے؟

گینڈے کا اصل دشمن اس کا چالیس سینٹی میٹر لمبا سینگ ہوتا ہے۔ اس کے شکار پر پابندی ہے اور شکاری اس کا شکار کرکے اس کے سینگ کو بیچ کر ہزاروں روپے کما لیتے ہیں۔ یہ سینگ دوائیں بنانے کے کام آتا ہے۔

ہندوستان میں گینڈا سب سے زیادہ کہاں پایا جا تا ہے؟

ہندوستان میں گینڈا سب سے زیادہ آسام میں کازی رنگا کے مقام پر پایا جاتا ہے۔

خالی جگہ بھریے:

  • اسے دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹینک چلا آ رہا ہے۔
  • جہاں سے گزرتاہے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کسی نے وہاں گھاس کاٹنے کی مشین پھیر دی ہو۔
  • ڈھال جیسی دو انچ موٹی کھال۔
  • ہاتھی جیسا طاقتور جانور بھی گھبرا جاتا ہے۔

اس سبق میں بہت سے جمع الفاظ آئے ہیں ۔ ان میں سے پانچ الفاظ تلاش کر کے لکھیے:

گانٹھیں ، کیڑوں ، دوائیں ، ہزاروں ، چیزیں وغیرہ۔

گینڈے کی شکل انوکھی ہوتی ہے۔لمباسا، بے تکا چہرہ، دو چھوٹی چھوٹی آنکھیں ۔“
او پر لکھی ہوئی عبارت میں سے اسم اور صفت تلاش کر کے لکھیے۔

اسم گینڈے ،شکل۔ چہرہ، آنکھیں۔
صفت لمبا سا، بے تکا چہرہ ،چھوٹی آنکھیں