Apni Zaban Class 6 Solutions | آسمانی دوست

0
  • کتاب” اپنی زبان “برائے چھٹی جماعت
  • سبق نمبر06: کہانی
  • مصنف کانام: پدما راؤ
  • سبق کا نام : آسمانی دوست

کہانی آسمانی دوست خلاصہ

آسمانی دوست سبق میں ایک بچی اور پرندے کی دوستی کو پیش کیا گیا ہے۔ مارچ کے مہینے کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی موسم کروٹ بدل چکا تھا۔ تیز ہوائیں چلا کرتی تھی۔منی اپنی بالکنی سے پارک میں کھیلتے ہوئے بچوں کو دیکھ رہی تھی۔باہر بہت تیز ہوا چل رہی تھی۔آسمان پہ تیزی سے بادل چھا رہے تھے۔ جلد ہی بارش ہونے کو تھی جس کی وجہ سے منی کی ممی اسے بار بار اندر آنے کو کہہ رہی تھیں۔مگر منی کا کہنا تھا کہ وہ کچھ دیر میں واپس آ جائے گی۔

منی معذور تھی وہ چلنے سے قاصرتھی۔ وہ صرف گھسٹ گھسٹ کے چل سکتی تھی۔ منی نے دانت صاف کرنا اور چمچے کی مدد سے کھانا سیکھ لیا تھا۔ وہ اپنی چیئر بھی خود چلا لیتی تھی۔منی کے اسکول میں اسے کچھ خاص قسم کی کسرت اور بولنے کی مشق کروائی جاتی تھی۔اسے سکول میں وہی مضامین پڑھائے جاتے تھے جو باقی بچوں کو پڑھائے جاتے تھے۔خالی وقت میں منی بچوں کو پارک میں کھیلتا ہوا دیکھا کرتی تھی۔

بچے موسم سے بے نیاز کھیل رہے تھے۔اتنے میں بارش شروع ہوگئی۔منی کی گود میں اچانک سے ایک چڑیا آ سمٹی۔ وہ چڑیا دراصل ایک شاویلربطخ تھی۔ یہ ہندوستان کے شمالی حصے سے آنے والا ایک مہمان پرندہ تھا۔منی کی امی جب منی کو اندر لینے آئیں تو وہ اس پرندے کو دیکھ کر حیران ہوئیں۔ منی جس کا کوئی دوست نہ تھا اور نہ کوئی اسے اپنے ساتھ کھلاتا تھا۔ اب پرندے کی وجہ سے بچے اس کے گھر آنے لگے۔ جس سے اس پرندے کے ساتھ ساتھ ان بچوں کی منی سے بھی دوستی ہونے لگی۔

منی نے چوٹ کھائی ہوئی بطخ کو کچے پکے چاول دودھ کے ساتھ کچل کر کھلائے۔رات بھر اس نے اسے ایک ٹوکری میں ڈال کر اپنے پلنگ کے ساتھ رکھا۔اس کے علاوہ اس نے اس کے زخمی پروں کی مرہم پٹی بھی کی۔منی نے اس بطخ کا بہت خیال رکھا۔ اس کے پڑوسی بچے اس کے مطلق معلوماتی کتاب بھی لائے۔ جسے پڑھ کر انھوں نے اس کے متعلق بہت کچھ سیکھا۔

منی نے اس کا نام مترا رکھا تھا۔بطخ سے کھلینے آنے والی ایک بچی انجو نے بطخ کے لیے یہ کہا تھا کہ نئے دوست بنانا اس کے لیے مشکل ہے کیونکہ اب یہ لولی ہو چکی ہے مگر جب اسے احساس ہوا کہ اس جملے سے منی کی دلآزاری ہو گی تو اس نے جلدی سے اپنا منھ دبا لیا۔ جس کے بعد انھیں منی کے ساتھ نے کھیلنے سے اسے ہونے والی تکلیف کا احساس بھی ہوا۔جس کے بعد وہ بچے منی کے اچھے دوست بن گئے۔اب اس بطخ کی رخصتی کا دن آیا تو منی کے پاپا سب بچوں اور بطخ کو ساتھ جھیل پہ لے گئے اور وہاں اس بطخ کو چھوڑ آئے۔

بطخ وہاں تیرنے لگی بچے کچھ دیر اسے کھڑا وہاں دیکھتے رہے اور پھر واپس لوٹ آئے۔اگلے روز منی نے بالکنی سے پارک میں دیکھا تو بچے وہاں موجود نہ تھے۔ اتنے میں گھںٹی بجی اور بچے منی کو ساتھ کھیلنے لے جانے کی اجازت لینے آگئے۔ اور منی کی امی سے کہا کہ وہ اسے باحفاظت واپس چھوڑ جائیں گے۔یوں محبت بھرے بہت سے ننھے منے ہاتھ منی کو اپنے ساتھ پارک میں کھیلنے کے لیے لے گئے۔

سوچیے اور بتایئے:

منی اپنی بالکنی سے پارک کی طرف کیا دیکھ رہی تھی ؟

منی اپنی بالکنی سے پارک میں کھیلتے ہوئے بچوں کو دیکھ رہی تھی۔

منی کی ممی بار بار اسے اندر آنے کا کیوں کہہ رہی تھیں ؟

باہر بہت تیز ہوا چل رہی تھی۔آسمان پہ تیزی سے بادل چھا رہے تھے۔ جلد ہی بارش ہونے کو تھی جس کی وجہ سے منی کی ممی اسے بار بار اندر آنے کو کہہ رہی تھیں۔

منی گھسٹ گھسٹ کر کیوں چلتی تھی؟

منی معذور تھی وہ چلنے سے قاصرتھی۔ وہ صرف گھسٹ گھسٹ کے چل سکتی تھی۔

منی اپنا کون کون سا کام خود کر لیتی تھی؟

منی نے دانت صاف کرنا اور چمچے کی مدد سے کھانا سیکھ لیا تھا۔ وہ اپنی چیئر بھی خود چلا لیتی تھی۔

منی کے اسکول میں اس سے کیا کرایا جاتا تھا؟

منی کے اسکول میں اسے کچھ خاص قسم کی کسرت اور بولنے کی مشق کروائی جاتی تھی۔اسے سکول میں وہی مضامین پڑھائے جاتے تھے جو باقی بچوں کو پڑھائے جاتے تھے۔

خالی وقت میں منی کا مشغلہ کیا تھا؟

خالی وقت میں منی بچوں کو پارک میں کھیلتا ہوا دیکھا کرتی تھی۔

منی کی گود میں اچانک کیا چیز آ کر گری؟

منی کی گود میں اچانک سے ایک چڑیا آ سمٹی۔ وہ چڑیا دراصل ایک شاویلربطخ تھی۔ یہ ہندوستان کے شمالی حصے سے آنے والا ایک مہمان پرندہ تھا۔

منی نے چوٹ کھائی ہوئی بطخ کی کس طرح مدد کی؟

منی نے چوٹ کھائی ہوئی بطخ کو کچے پکے چاول دودھ کے ساتھ کچل کر کھلائے۔رات بھر اس نے اسے ایک ٹوکری میں ڈال کر اپنے پلنگ کے ساتھ رکھا۔اس کے علاوہ اس نے اس کے زخمی پروں کی مرہم پٹی بھی کی۔

بطخ کےآنے کے بعد پڑوس کے بچے منی کے پاس کیوں آئے؟

بطخ کے آنے کے بعد پڑوس کے بچے منی اور بطخ کے ساتھ کھیلنے کے لیے آتے تھے۔

انجو نے کچھ کہتے کہتے جلدی سے اپنا منہ کیوں دبا لیا؟

انجو نے بطخ کے لیے یہ کہا تھا کہ نئے دوست بنانا اس کے لیے مشکل ہے کیونکہ اب یہ لولی ہو چکی ہے مگر جب اسے احساس ہوا کہ اس جملے سے منی کی دلآزاری ہو گی تو اس نے جلدی سے اپنا منھ دبا لیا۔

محبت بھرے بہت سے نھنے منے ہاتھ منی کو کہاں لے گئے؟

محبت بھرے بہت سے ننھے منے ہاتھ منی کو اپنے ساتھ پارک میں کھیلنے کے لیے لے گئے۔

واحد سے جمع اور جمع سے واحد بنائیے:

مضمون مضامین
مشغلہ مشاغل
وقت اوقات
کتاب کتابیں
احساس احساسات
فوج افواج
آنکھ آنکھیں

خالی جگہ کو صحیح لفظ سے بھریے:

  • منی اپنی بالکنی میں وہیل چیئر پر بیٹھی باہرپارک میں کھیلتےبچوں کو دیکھ رہی تھی ۔
  • منی نے دانت صاف کرنا اور چمچے کی مدد سے کھانا سیکھ لیا تھا۔
  • منی کے اسکول میں کچھ خاص قسم کی کسرت اور بولنے کی مشق کروائی جاتی تھی۔
  • پڑوس کے سارے بچے اپنے اپنے کھیلوں اور سکول میں مصروف رہتے تھےاور انھوں نے منی سے دوستی نہیں کی تھی۔
  • شاید وہ اپنےغول کے ساتھ اپنے وطن واپس جارہی ہوگی۔ مگر تیز ہوا کی وجہ سے اپنا رستہ بھول گئی ہوگی۔
  • جیسے ہی اس کے پیٹ میں کچھ کھانا گیا بطخ کچھ چاق و چوبند سی لگنے لگی۔ اس کی آنکھیں چمکنے لگیں۔
  • اس واقعے کے بعد پڑوس کے بچے منی کے بہت اچھے دوست بن گئے۔آخر کار بچوں کو احساس ہو ہی گیا۔
  • اس کے بعد بھلا منی اکیلی اوراداس کیوں رہتی۔

لکھیے: اگر آپ کی جماعت میں منی جیسا کوئی بچہ ہو تو آپ اس کی کس طرح مدد کریں گے؟

اگر میری جماعت میں منی جیسا بچہ ہوتا تو میں اس کے ساتھ نہ صرف کھیلتا/کھیلتی بلکہ ایک بہترین دوست کی طرح پڑھائی میں اس کی مدد کرتا/کرتی۔ تفریح کا وقت ہم ساتھ گزارتے۔ اس کی وہیل چیئر چلانے میں اس کی مدد کرتی/کرتا۔ اور اسے کبھی اس کی معذوری کی وجہ سے کسی کمی کا احساس نہ ہونے دیتا/دیتی۔