سبق: ارونا آصف علی، خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے تیسری جماعت
  • سبق نمبر05: مضمون
  • سبق کا نام: ارونا آصف علی

خلاصہ سبق:ارونا آصف علی

سبق “ارونا آصف علی” میں ارونا جی کی آزادی کی تحریک میں پیش کردہ خدمات کو سراہا گیا ہے۔ دہلی کے ٹاؤن ہال کے سامنے چاندنی چوک میں ایک جلسہ ہو رہا تھا۔ جس میں ہزاروں کا مجمع تھا۔جن کے بیچ ارونا جی کرسی پہ کھڑی تقریر کر رہی تھیں۔اچانک وہاں پولیس کے آ جانے پر وہ کرسی سے کود کر بھیڑ میں غائب ہو گئیں۔

پولیس نے اروناجی کی گرفتاری پر پانچ ہزار کا انعام مقرر کیا۔وہ اپنی تقریر میں کہہ رہی تھی کہ کانگریس نے ہندوستان چھوڑ دو کا نعرہ لگایا ہے۔ جبکہ انگریزوں نے اس مطالبے پر تمام بڑے لیڈروں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔آپ آزادی کی تحریک کی بہادر سپاہی تھیں۔آپ کا تعلق بنگالی برہمن خاندان سے تھا۔

والدین بنگالی اور ہندوستان میں کالکا کے مقام پہ رہتے تھے۔ جو مذہبی اور سماجی معاملات میں بہت سخت تھے۔ وہاں عورتوں کو پڑھنے لکھنے کی آزادی نہ تھی اور پردے میں رہنے کا حکم تھا۔ لیکن ان کے ہندوستان چھوڑ دو” کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی وجہ سے انھیں اس تحریک کی ہیروئن کہا گیا۔

راجہ رام موہن رائے اصلاح پسند لیڈر تھے جنھوں نے ہندوستان میں برہمو سماج تحریک بنائی۔ یہ روشن خیال لوگ تھے جہاں عورتوں پہ پابندیاں نہ تھیں۔ارونا کے والد بھی اسی تحریک سے تعلق رکھتے تھے۔ اس لیے ارونا اسی ماحول میں پلی بڑھیں۔ بی اے تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور کانگریسی لیڈر آصف علی شادی کر لی۔

اسی دور میں انگریزوں نے نمک بنانے پہ ٹیکس لگا دیا۔جس کے جواب میں گاندھی جی نے ڈانڈی مارچ کرکے سمندر سے نمک بنایا۔ جس پر ستیہ گرہ ہوا اور کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ارونا بھی اس ستیہ گرہ میں گرفتار ہوئیں مگر ہندوستان چھوڑ دو تحریک میں گرفتار نہ ہوئیں۔

آزادی کے بعد انھیں دہلی کا میئر بنایا گیا۔ اس کے بعد وہ عورتوں کی بھلائی کے کام میں لگ گئیں۔ 1997ء میں 88 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔ انھیں بھارت رتن کا اعزاز بھی دیاگیا۔ بھارت میں بھارت رتن اندرا گاندھی ، مدد ٹریسا اور ارونا آصف علی کو دیا گیا۔

سوچیے اور بتایئے:

ارونا جی کرسی پر کھڑی ہو کر کہاں تقریر کر رہی تھیں؟

دہلی کے ٹاؤن ہال کے سامنے چاندنی چوک میں ایک جلسہ ہو رہا تھا۔ جن کے بیچ ارونا جی کرسی پہ کھڑی تقریر کر رہی تھیں۔

وہ کرسی سے کود کر بھیٹر میں کیوں غائب ہوئیں؟

اچانک وہاں پولیس کے آ جانے پر وہ کرسی سے کود کر بھیڑ میں غائب ہو گئیں۔

ارونا جی کو ہندوستان چھوڑ وتحریک کی ہیروئن کیوں کہا گیا ؟

آپ آزادی کی تحریک کی بہادر سپاہی تھیں۔آپ کا تعلق بنگالی برہمن خاندان سے تھا جو مذہبی اور سماجی معاملات میں بہت سخت تھے۔ وہاں عورتوں کو پڑھنے لکھنے کی آزادی نہ تھی اور پردے میں رہنے کا حکم تھا۔ لیکن ان کے ہندوستان چھوڑ دو” کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی وجہ سے انھیں اس تحریک کی ہیروئن کہا گیا۔

‘بھارت رتن کن خواتین کو دیا گیا ؟

بھارت رتن اندرا گاندھی ، مدد ٹریسا اور ارونا آصف علی کو دیا گیا۔

خالی جگہوں کو نیچے لکھے لفظوں سے بھر یے۔

اندرا گاندھی ، غائب ، باشندہ، لیڈروں ، اصلاح ، مدر ٹریسا ۔

  • انگریزی حکومت نے سب بڑے لیڈروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
  • یہاں کا ہر باشندہ لیڈر ہے۔
  • ارونا آصف علی کرسی سے کود کر بھیٹر میں غائب ہو گئیں۔
  • راجہ رام موہن راۓ ایک بڑے اصلاح پسند تھے۔
  • ارونا جی کے علاوہ اندرا گاندھی اور مدر ٹریسا کو بھی بھارت رتن کا اعزاز ملا۔

مندرجہ ذیل میں سے ہر ایک کے چار دیے گئے ہیں۔ ان میں سے صحیح جواب پر (✅) کا نشان لگائے۔

  • (الف) پولیس نے اروناجی کی گرفتاری پر کتنا انعام رکھا؟
  • پانچ ہزار✅ پچاس ہزار
  • ایک ہزار پانچ لاکھ
  • (ب) انگریزی حکومت نے کس چیز پر ٹیکس لگا یا ؟
  • پانی پر ہوا پر
  • نمک پر✅ زمین پر
  • (ج) برہمو سماج جماعت کس نے بنائی؟
  • گاندھی جی راجہ رام موہن رائے✅
  • اندرا گاندھی کانگریس نے

پڑھیے سمجھیے اور لکھیے۔

(الف) دہلی میں ایک جلسہ ہورہا ہے۔ (ب) ارونا آصف علی تقریر کر رہی ہیں ۔ (ج) ہندوستان بہت بڑا ملک ہے۔(1) گاندھی جی نے ڈانڈی مارچ کے بعد سمندر کے پانی سے نمک بنایا۔

ان جملوں میں دہلی ، ارونا آصف علی ، ہندوستان ، ملک ، گاندھی جی ،سمندر اور نمک اسم یعنی نام ہیں۔ دہلی ایک خاص شہر کا نام ہے، ہر شہر کو د بھی نہیں ہے۔ ہندوستان ایک خاص ملک کا نام ہے، ہر ملک کو ہندوستان نہیں کہتے ۔سمندر کہنے سے کوئی خاص سمندر مراد نہیں ہوتا۔ اسی طرح سے جلسہ اور ملک کہنے سے کوئی خاص جلسہ یا ملک مرادنہیں ہے۔ ہیں ۔ جس اسم سے کوئی عام جگہ یا شخص کا نام ظاہر ہواسم عام کہتے ہیں۔ ایسے اسم جن سے کسی خاص جگہ یا شخص کا نام ظاہر ہواسم خاص کہلاتے ہیں۔

نیچے لکھے ہوے لفظوں کو خانوں کے مطابق لکھیے۔

  • دہلی، مرد،ٹاؤن حال ،کرسی ،عورت ،چاندنی چوک، جھنڈا،ارونا،ہندوستان، لیڈر ، گاندھی جی ،اندرا گاندھی ،ہریانہ پولیس، روپے، پانی،بنگال ،بھارت رتن ٹیکس۔
شخص کا نام: گاندھی جی ، اندرا گاندھی ، ارونا ، عورت ، مرد ، پولیس ، لیڈر۔
جگہ کا نام: دہلی ، ٹاؤن ہال ، چاندنی چوک ، ہندوستان ، بنگال ، ہریانہ ،کالکا۔
چیز کا نام: کرسی ، جھنڈا ، نمک ، روپے ، پانی ، ٹیکس ، بھارت رتن۔

ان لفظوں کو مثال کے مطابق الگ الگ کر کے لکھیے۔

مجمع = م +ج + م + ع
تقریر = ت + ق + ر + ی + ر
حکومت = ح + ک + و + م + ت
طریقہ = ط + ر + ی + ق + ہ
اعزاز = ا + ع + ز + ا + ز
تحریک = ت+ ح + ر + ی + ک
معمالات = م+ ع +م + ا + ل + ا + ت

صحیح لفظ چن کر محاورہ پورا کیجیے۔

  • (الف) آپے سے باہر ہونا۔
  • (ب) تھک کر چور ہوجانا۔
  • (ج) باغ باغ ہونا۔
  • (د) آنکھیں چار ہونا۔
  • (ہ) آنکھ چرانا۔
  • (و) دانت کھٹے کرنا۔
  • (ز)چھاتی پر پتھر رکھنا۔

ان تصویروں کو پہچانیے اور باکس میں ان کے نام لکھیے۔

  • مہاتما گاندھی جی
  • جواہر لال نہرو۔
  • نیتا جی سبھاش چندر۔
  • ڈاکٹر بہم راؤ ادیکھار۔
  • مولانا ابوالکلام آزاد ۔
  • سید میر نثار علی۔