Advertisement

اسٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا: سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں۔ 5 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ اسٹوڈنٹس نے شور مچا کر بھرپور خوشی ظاہر کی۔

Advertisement

کلاس میں ٹیچر نے پوچھا کون کون چاہتا تھا کہ میں اسکی گیند پر آوٹ ہو جاؤں؟ سب باؤلرز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ ٹیچر ہنس دیئے پوچھا میں کرکٹر کیسا ہوں۔۔؟ سب نے کہا بہت برے۔ پوچھا میں ٹیچر کیسا ہوں جواب ملا بہت اچھے۔ ٹیچر پھر ہنس دیئے۔

Advertisement

صرف آپ نہیں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے میرے ہزارہا اسٹوڈنٹس جن میں کئی میرے نظریاتی مخالف ہیں، گواہی دیتے ہیں کہ میں اچھا ٹیچر ہوں۔ راز کی بات بتاؤں میں جتنا اچھا ٹیچر ہوں اتنا اچھا اسٹوڈنٹ نہیں تھا۔ مجھے ہمیشہ سبق یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بات سمجھنے میں وقت لگا لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں اسکے باوجود مجھے اچھا ٹیچر کیوں مانا جاتا ہے۔۔؟ سب نے کہا سر آپ بتائیں کیوں۔۔؟

Advertisement

ٹیچر نے کہا "ادب۔۔۔”

مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں اپنے ٹیچر کے ہاں دعوت کی تیاری میں انکی مدد کر رہا تھا، فریزر سے برف نکالی جسے توڑنے کیلئے کمرے میں کوئی شے نہیں تھی۔ استاد کام کیلئے کمرے سے نکلے تو میں نے مکّا مار کر برف توڑ دی اور استاد کے آنے سے پہلے جلدی سے ٹوٹی ہوئی برف دیوار پر بھی دے ماری۔۔

Advertisement

استاد کمرے میں آئے تو دیکھا کہ میں نے برف دیوار پر مار کر توڑی ہے۔ انہوں نے مجھے ڈانٹا کہ تمہیں عقل کب آئیگی؟ یوں برف توڑی جاتی ہے؟ میں نے انکی ڈانٹ خاموشی سے سنی۔ بعد میں انہوں نے اس بیوقوفی کا ذکر کئی جگہ کیا۔ میں ہمیشہ بیوقوفوں کی طرح سر ہلا کر انکی ڈانٹ سنتا۔ انہیں آج بھی نہیں معلوم کہ برف میں نے مکا مار کر توڑی تھی۔

یہ بات میں نے انہیں اسلئے نہیں بتائی کہ وہ ایک ہاتھ سے معذور تھے انکی غیر موجودگی میں میں نے جوانی کے جوش میں مکا مار کر برف توڑ دی لیکن جب انکی معذوری کا خیال آیا تو سوچا کہ میرے طاقت کے مظاہرے سے انہیں احساس کمتری نہ ہو اس لیے میں نے برف دیوار پر مارنے کی احمقانہ حرکت کی اور لمبے عرصے تک انکی ڈانٹ سنتا رہا۔ اور ایک آپ لوگ ہیں کہ ایک دوسرے کو چیخ چیخ کر ہدایات دے رہے تھے کہ سر کو یارکر مار کر آوٹ کرو۔۔۔

Advertisement

جیتنا سب کچھ نہیں ہوتا کبھی ہارنے سے زندگی میں جیت کے راستے کھلتے ہیں۔ آپ طاقت میں اپنے ٹیچرز اور والدین سے بے شک بڑھ جاتے ہیں لیکن زندگی میں سب سے جیتنا چاہتے ہیں تو اپنے ٹیچرز اور والدین سے جیتنے کی کوشش نہ کریں، آپ کبھی نہیں ہاریں گے۔ اللہ پاک آپکو ہر میدان میں سرخرو کرے گا۔

سبق:

باادب بانصیب

Advertisement
Advertisement

Advertisement

Advertisement