Back to: JKBOSE Class 5th Urdu Solutions
1: سوچیے اور بتائیے
سوال نمبر 1: بابا غلام شاہ بادشاہ کا اصلی نام کیا تھا؟
ج: بابا غلام شاہ بادشاہ کا اصلی نام سیّد غلام علی شاہ تھا۔
سوال نمبر2: بابا غلام شاہ بادشاہ کب پیدا ہوئے؟
ج: بابا غلام شاہ بادشاہ 1733ء میں پیدا ہوئے۔
سوال نمبر 3: بابا غلام شاہ بادشاہ کس سن میں شاہررہ شریف پہنچے؟
ج: بابا غلام شاہ بادشاہ سن 1767ء میں شاہدرہ پہنچے۔
سوال نمبر 4: جموں سے شاہدرہ شریف تک کتنا فاصلہ ہے؟
ج: جموں سے شاہدرہ شریف تک 181 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔
سوال نمبر 5: بابا غلام شاہ بادشاہ کے نام پر یونیورسٹی کا قیام کس جگہ ہوا؟
ج: بابا غلام شاہ بادشاہ کے نام پریونیورسٹی کا قیام دھنور راجوری میں ہوا۔
سوال نمبر 6: بابا غلام شاہ بادشاہ دن رات کس کام میں مشغول رہتے تھے؟
ج: با با غلام شاہ بادشاہ عبادت و ریاضت میں مشغول رہتے تھے۔
2: دیئے گئے الفاظ کی مدد سے خالی جگہوں کو پُر کیجیے۔
- بابا غلام شاہ بادشاہ کے والد کا نام سے سیدمحمد ادریس تھا۔
- بابا غلام شاہ بادشاہ نیزہ پہاڑ سے گزر کر شاہدرہ شریف میں داخل ہوئے۔
- بابا غلام شاہ راولپنڈی سے ہجرت کر کے راجوری آئے۔
- جموں سے شاہدرہ شریف تک 181کلومیٹر کی مسافت ہے۔
- زیارت شاہدرہ شریف ریاست جموں و کشمیرکے راجوری ضلع میں واقع ہے۔
3: واحد کے جمع اور جمع کے واحد لکھیے۔
واحد | جمع |
اثر | اثار |
خبر | اخبار |
شجر | اشجار |
ثمر | اثمار |
بصر | ابصار |
سِر | اسرار |
4: درج ذیل کالم ‘ا’ کو کالم ‘ب’ کے ساتھ ملایئے۔
١٧٣٣ء | بابا غلام شاہ بادشاہ پیدا ہوئے۔ |
١٧٦٧ء | بابا غلام شاہ بادشاہ شاہدرہ شریف پہنچے۔ |
١٨٠٨ء | بابا غلام شاہ بادشاہ کا انتقال ہوا ۔ |
۵٧٠٠فٹ | شاہدرہ شریف سطح سمندر سے اوپر واقع ہے |