Back to: JKBOSE Class 5th Urdu Solutions
1: سوچیے اور بتائیے
سوال: سدّھ مہادیو کی کیا اہمیت ہے؟
ج: سدھ مہادیو صوبہ جموں کے اہم ترین تیرتھ استھانوں میں سے ایک ہے اور یہ آثار قدیمہ کے اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔
سوال: اس گاؤں کا نام سدّھ مہادیو کیسے پڑا؟
ج: اس گاوں کا نام بھگوان شیو کے ایک پرم بھگت سدھایت کے نام پر پڑا۔
سوال:سدھایت کو کس ہتھیار سے مارا گیا؟
ج: سدھایت کو ترشول سے مارا گیا۔
سوال: بھگوان شِو کو پانے کے لئے دیوی اُما نے کیا کیا؟
ج: بھگوان شِیو کو پانے کے لئے دیوی اما نے بارہ برس تپسیا کی۔
سوال: ماں درگا کا مندر کس نے بنوایا تھا؟
ج: ماں درگا کا مندر چنینی کے راجہ کرن نے بنوایا تھا۔
2: مندرجہ ذیل الفاظ سے جملے بنائیے۔
تیرتھ | سدھ مہادیو اہم ترین تیرتھ استھانوں میں سے ایک ہے۔ |
مقدس | شیو مندر کو بہت ہی مقدس مانا جاتا ہے۔ |
کھنڈرات | پرانی عمارات اب کھنڈرات میں بدل چکی ہے۔ |
بھیانک | ظالم انسان ہمیشہ بھیانک موت مرتا ہے۔ |
سمادھی | ہندومذہب میں مرنے کے بعد مرنے والے کی سمادھی بنائی جاتی ہے۔ |
یاتری | کشمیر میں سال بھر یاتری گھومنے کے لیے آتے ہیں۔ |
مہلک | کرونا ایک مہلک بیماری ہے۔ |
3: نیچے دیئے گئے سوالات کے جوابات ٹیبل میں سے تلاش کیجئے۔
سوال: سدھ مہادیو کس صوبے میں واقع ہے؟
ج: سدھ مہادیو جموں صوبے میں واقع ہے۔
سوال: ہماری ریاست کا نام کیا ہے؟
ج: ہماری ریاست کا نام جموں کشمیر ہے۔
سوال: جموں شہر کو کس نے بسایا؟
ج: جامبولوچن نے جموں شہر بسایا۔
سوال: ہماری سرمائی راجدھانی کون سی ہے؟
ج: ہماری سرمائی راجدھانی جموں ہے۔
4: واحد کے جمع لکھیے۔
واحد | جمع |
راستہ | راستے |
صوبہ | صوبے |
علاقہ | علاقے |
5: وہ اسم جو مصدر سے بنایا گیا ہوں اسم مشتق کہلاتا ہے۔مثلاً پڑھائی، جانے والا، روتا ہوا، بچت، کھانے والی۔
6: مثال دیکھ کر دیے گئے ہر ایک مصدر سے دو دو مشتقات بنائیے۔
پڑھنا | پڑھنے والا | پڑھائی |
دھونا | دھونے والا | دھلائی |
لڑنا | لڑنے والا | لڑائی |
کھانا | کھانے والا | کھلانا |
دوڑنا | دوڑنے والا | دوڑ |