Baharistan Urdu Class 6th Notes | شیر میسور ٹیپو سلطان

0

سوالات

سوال: حیدر علی نے کیا ترقی کی اور اس کی ترقی کا راز کیا تھا؟

ج: حیدر علی ترقی کرتے ہوئے میسور کی ریاست کا حکمران بن گیا۔حیدر علی کی ترقی کا راز ان کی محنت، ہمت بہادری اور حوصلہ تھا۔

سوال:انگریز جنوبی ریاستوں کو کیوں کمزور کرنا چاہتے تھے؟

ج: حیدر علی کی طاقت کو کچلنے اور اپنی حکومت قائم کرنے کے لیے انگریز جنوبی ریاستوں کو کمزور کرنا چاہتے تھے۔

سوال: جنوبی ریاستوں کو کمزور کرنے کے لیے انگریزوں نے کیا طریقہ اختیار کیا؟

ج: جنوبی ریاستوں کو کمزور کرنے کے لیے انگریزوں نے یہ طریقہ اختیار کیا کہ انہوں نے ایک ایک کرکے ریاستوں کو کمزور کیا اور پھر اپنے اقتدار میں لایا اور اپنی قوت میں اضافہ کیا۔

سوال: ایک انسان کی حیثیت سے ٹیپو کی عظمت کن باتوں سے معلوم ہوتی ہے؟

ج: بحثیت انسان ٹیپو سلطان نے انسانی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت کوششیں کیں۔ انہوں نے علوم و فنون کی سرپرستی کی اور اعلی تعلیم کے لئے ایک یونیورسٹی قائم کی۔ آپ جنگ کے مخالف تھے اور یہ بھی نہیں چاہتے تھے کہ انگریز اس ملک پر قبضہ کریں۔

سوال: ٹیپو کی قوت کو کمزور کرنے کے لیے انگریزوں نے کیا کیا؟

ج: ٹیپو سلطان کی طاقت کو کمزور کرنے کے لیے انگریزوں نے ان کے سرداروں کو جائیداد اور اور جاگیر کا لالچ دے کر غداری کرنے پر آمادہ کیا۔

سوال: اپنی جنگی صلاحیتوں کے علاوہ ٹیپو نے کن صلاحیتوں کا ثبوت دیا؟

ج: ٹیپو سلطان نے جنگی صلاحیتوں کے علاوہ انسانی رواداری بھائی چارے کی جو مثال قائم کی وہ مشکل سے کہیں اور نظر آتی ہے۔ آپ نے مندروں کے لئے جائیداد وقف کی اور ان کی حفاظت کا بھرپور انتظام کیا۔ آپ نے زراعت اور کھیتی باڑی کی طرف خاص دھیان دیا اور آب پاشی کا بہترین نظام قائم کیا اور دریائے کاویری پر باندھ بنانے کا منصوبہ بنایا۔تجارت اور صنعت و حرفت کو بھی ترقی دی اور ریاست میں جگہ جگہ کار خانے قائم کیے۔

سوال: ٹیپو نے اپنی ریاست میں کیا اصلاحات کی؟

ج: ٹیپو سلطان نے ایک طرف ریاست کے استحکام اور دوسری طرف عوام کی بہتری کے لیے بہت سی تدابیر کیں۔ انہوں نے ریاست میں ہر جگہ کار خانے کھولے اور تجارت ، صنعت و حرفت کو بھی ترقی دی۔

خالی جگہوں کو نیچے دئیے ہوئے لفظوں میں مناسب الفاظ سے پر کیجئے۔

  • انگریز چاہتے تھے کہ وہ ایک ایک کر کے سب ریاستوں کو زیر کر لیں۔
  • ٹیپو نے ریاست میں استحکام کی طرف توجہ دی۔
  • ٹیپو نے انگریزوں کو اپنی شرائط ماننے پر مجبور کیا۔
  • ٹیپو کے سرداروں نے غداری کر کے انگریزوں کی مدد کی۔
  • انگریز مدراس میں پیر جمانے کے بعد دوسری ریاستوں میں بھی اپنا اقتدار قائم کرنا چاہتے تھے۔

نیچے دیے محاوروں کے معنی لکھیے اور جملے بنائے۔

اپنا لوہا منوانا ڈھاک بیٹھنا حیدر علی نے اپنی بہادری کا لوہا منوایا۔
منہ کی کھانا شرمندہ ہونا ٹیپو سلطان سے انگریزوں کو منہ کی کھانا پڑی۔
زیر کرنا قبضے میں کرنا ہندوستان کی جنوبی ریاستوں کو انگریز زیر کرنا چاہتے تھے۔
دنگ رہ جانا حیران ہونا سجاد کی قابلیت کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

اوپر دی ہوئی مثالوں کو دیکھ کر پانچ فعل تلاش کیجئے اور ان کے اسم بنائے۔

جھگڑنا جھگڑا
سجنا سجاوٹ
لکھنا لکھاوٹ
ملنا ملاپ
سمجھنا سمجھدار