Birbal Ki Kahani | NCERT Urdu 8 | بیربل کی حاضر جوابی

0
  • کتاب”جان پہچان”برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر09:کہانی
  • سبق کا نام: بیربل کی حاضر جوابی

خلاصہ سبق:

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ اکبر بادشاہ نے بیربل کی کسی بات سے خوش ہو کر اس کو انعام میں کچھ جاگیر دینے کا وعدہ کیا۔ کافی وقت گزرنے کے بعد بھی بادشاہ نے بیربل کو انعام نہ دیا۔ کئی بار بیربل نے یاد دہانی بھی کرائی۔

ایک مرتبہ بادشاہ بیربل کے ہمراہ کہی جا رہا تھا۔راستے میں ایک اونٹ دیکھا تو بادشاہ کی حس مزاح پھڑکی تو اکبر نے اونٹ کو دیکھ کر بیربل سے سوال کیا کہ بیربل اونٹ کی گردن ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟ بیربل کہنے لگا کہ اس نے بھی کسی کو انعام دینے کا وعدہ کیا ہو گا۔ ایک بار کسی درباری نے اکبر اعظم سے کہا کہ بیربل عقل مند ضرور ہو گا مگر بیربل کی بجائے اگر مجھے انعام دیں تو میں ساری عمر آپ کا نمک خوار اور تابعدار بن کر گزار دوں۔

بادشاہ نے کہا تم بلاشبہ ذہین ہو مگر تم بیربل کی فراست اور حاضر جوابی کا کبھی مقابلہ نہیں کر پاؤ اگلے روز دربار میں اکبر بادشاہ نے اس درباری سےپوچھا کہ بتاؤ اس وقت جو لوگ دربار میں بیٹھے ہیں ان سب کے دلوں میں کیا ہے۔ وہ درباری کہنے لگا کہ میں کیسے بتا سکتا ہوں کہ سب اس وقت کیا سوچ رہے یا ان کے دل میں کیا بات ہے۔

اکبر بادشاہ نے یہی سوال جب بیربل سے کیا توبیربل نے جواب دیا حضور سب کے دلوں میں ہے کہ مہا بلی کی سلطنت ہمیشہ قائم رہے۔اگر یقین نہ ہو تو ان سے دریافت کر لیں۔ بیربل کے اس جواب پر بادشاہ مسکرائے بنا نہ رہ سکا اور تمام درباری بھی ہنسنے لگے۔

سوچیے اور بتایئے:

اکبر نے بیربل سے کس بات کا وعدہ کیا تھا؟

اکبر نے انعام کے طور پو بیربل کو جاگیر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

اکبر نے اونٹ کو دیکھ کر بیرل سے کیا سوال کیا؟

اکبر نے اونٹ کو دیکھ کر بیربل سے سوال کیا کہ بیربل اونٹ کی گردن ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟

اکبر نے درباری سے کیا پوچھا؟

اکبر نے درباری سے پوچھا کہ بتاؤ اس وقت جو لوگ دربار میں بیٹھے ہیں ان سب کے دلوں میں کیا ہے۔

دربار میں بیربل نے بادشاہ کے سوال کا کیا جواب دیا؟

بیربل نے جواب دیا حضور سب کے دلوں میں ہے کہ مہا بلی کی سلطنت ہمیشہ قائم رہے۔

خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے بھریے:

نے ،سے ،کا ، کی ،کے ،میں

  • کسی درباری نے اکبر سے کہا۔
  • تم بیربل کی جگہ لینے کے اہل ہو یا نہیں۔
  • وہ شخص اکبر کا سوال سن کر سٹپٹا گیا۔
  • یہاں موجود لوگوں کے دلوں میں کیا ہے؟
  • یہی سوال اکبر نے بیربل سے کیا۔
  • کسی کے دل کا حال معلوم کرنا ناممکن ہے۔

نیچے دیے گئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے:

انتظار آخر وہ لمحہ آ ہی گیا جس کا انتظار تھا۔
وعدہ وعدہ خلافی بری عادت ہے۔
انعام استانی نے بچوں کو انعام دینے کا وعدہ کیا۔
فیصلہ جج نے فیصلہ سنانے کا اعلان کیا۔
اصرار نازش کے مسلسل اصرار پر مجھے اس کے گھر جانا پڑا۔