بہ نام ہر گو پال تفتہ

0

اس سبق کے سوالوں کے جوابات کے لیے یہاں کلک کریں۔

سوال نمبر 1 : درست جواب پر (درست) کا نشان لگائیے :

(الف) میرا مکان ڈاک گھر کے قریب اور ڈاک منشی میرا ہے :

  • ۱) دوست ✔
  • ۲) بھائی
  • ۳) چچا
  • ۴) خالو

(ب) ہاہاہاہا! میرا پیارا آیا :

  • ۱) میر مہدی ✔
  • ۲) میر تقی میر
  • ۳) میر درد
  • ۴) میر حسن

(ج) آبِ حیات بڑھاتا ہے :

  • ۱) مال کو
  • ۲) دولت کو
  • ۳) عمر کو ✔
  • ۴) فاصلے کو

(د) جس کا خط آیا، میں نے جانا کہ وہ شخص لایا :

  • ۱) تشریف ✔
  • ۲) خوش خبری
  • ۳) پیغام
  • ۴) تخفہ

(و) آدھ آنے میں نہ کرو :

  • ۱) تنگ
  • ۲) بخل ✔
  • ۳) سخاوت
  • ۴) فروخت

سوال نمبر 2 : درج ذیل خالی جگہیں درست لفظ لکھ کر پُر کیجیے :

  • (الف) یہ رام پور ہے جو (لطف) یہاں ہے وہ اور کہاں۔
  • (ب) شہر سے (تین) سو قدم پر ایک دریا ہے۔
  • (ج) کیوں صاحب (روٹھے) ہی رہو گے۔
  • (د) میں اس (تنہائی) میں صرف خطوں کے بھروسے جیتا ہوں۔
  • (و) چشمہ آبِ حیات کی کوئی (سوت) اس میں ملی ہے۔

سوال نمبر 3 : درست بیان پر (درست) کا نشان لگائیے :

  • (الف) جس کا خط آیا، میں نے جانا کہ وہ شخص تشریف لایا۔ (✔)
  • (ب) غالب کے خط رسمی انداز کے ہوتے ہیں۔(✖)
  • (ج) غالب نے خط لکھنے کا نیا انداز ایجاد کیا۔ (✔)
  • (د)خطوطِ غالب سے اردو نثر کو بہت فائدہ ہوا۔ (✔)

سوال نمبر 4 : درج الفاظ اپنے جملوں میں استعمال کیجیے :
﴿ہرکارہ : میں نے آج پہلی بار سرکاری ہرکارہ دیکھا﴾

الفاظ جملے
تردد علی نے امتحان میں پرچہ ملتے ہی بغیر تردد کے جواب لکھنا شروع کردیا۔
عبث جو بات نہ مانے اسے سمجھانا عبث ہے۔
اطراف و جوانب کراچی کے اطراف و جوانب میں بھی زیادہ تر گرمی کا موسم رہتا ہے۔
بخل ہمیں کسی کی مدد کرتے وقت بخل سے کام نہیں لینا چاہیے۔

سوال 6 : اپنے دوست کو خط لکھیے جس میں کسی پکنک کا احوال درج ہو۔

پیارے دوست،
خوش رہو!
تم کیسے ہو اور باقی سب گھر والے کیسے ہیں؟ کافی دنوں سے تمھارا کوئی خط نہیں ملا تو سوچا آج تمھیں میں ہی خط لکھ دوں۔ جیسا کہ تم جانتے ہو کہ ہمارے امتحان ہونے والے ہیں تو میں نے اپنی تمام تر توجہ فلحال پڑھائی پر مرکوز کر رکھی ہے۔ اتنی سخت پڑھائی کے دوران ایک دن ہمارے اساتذہ نے پکنک منانے کا فیصلہ کیا تاکہ تمام طلبہ کے دماغ تھوڑے فریش ہوسکیں۔ ہم کچھ روز قبل ہی سی سائڈ گئے اور مجھے وہاں بہت مزہ آیا۔

ہم سب نے یہ طے کیا تھا کہ ہم گھر سے تھوڑا تھوڑا کھانا بنا کر لائیں گے تاکہ کسی پر بھی کوئی بوجھ نہ پڑے۔ میں اپنے گھر سے کٹھے آلو بنوا کر لے گیا تھا۔ ہم سب لوگ صبح صبح اسکول پہنچے پھر اساتذہ کی رہنمائی میں بس میں سوار ہو کر کچھ دیر میں سی سائڈ پہنچ گئے۔ وہاں پر ہم سب پانی میں گئے اور خوب مزہ کیا۔ دس بجے کے بعد خوب مزے کر کے ہم سب پانی سے باہر آئے اور پھر ہم نے کرکٹ اور فٹبال کھیلا۔ کچھ اور تفریح کرنے کے بعد ہم نے کھانا کھایا۔ کھانا کھا کر ہم نے گھوڑے اور اونٹوں کی سواری کی۔ پھر سپورٹ کار میں بھی بیٹھے۔ اس کے بعد ہم سب بس میں سوار ہوئے اور اسکول کی طرف روانہ ہوگئے۔ ہمیں بس میں بھی بہت مزہ آیا۔ اسکول پہنچتے پہنچتے ہمیں تین بج گئے تھے۔ اسکول آکر ہم سب نے اپنا اپنا سامان لیا اور ایک بھرپور دن گزار کر اپنے اپنے گھر کی جانب روانہ ہوگئے۔ اب ہم سب دوست خوب دل لگا کر دوبارہ پڑھائی کی جانب متوجہ ہوگئے ہیں۔ امید ہے تم بھی پڑھائی کررہے ہوگے لیکن پڑھائی کے ساتھ ساتھ تفریح بھی ضروری ہے تاکہ دماغ فریش ہوسکے۔ اس خط کا جواب ضرور لکھنا، تمھارے خط کا مجھے انتظار رہے گا۔

فقط تمھارا دوست
ا – ب – ج