Back to: Jkbose Class 9th Urdu Notes
سوال نمبر 1: نزیر احمد ملک کے حالات زندگی مختصراً تحریر کیجیے۔
نزیر احمد ملک 19 دسمبر1952 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کشمیر یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کرنے کے علاوہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے لسانیات میں بھی ایم اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ اس وقت کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پروفیسر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔
تدریسی تحقیق اور تنقید ان کی دلچسپی کے خاص میدان ہیں۔ چنانچہ ان کے کئی علمی، تنقیدی اور تحقیقی مضامین شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی کتاب “اردو رسم الخط ارتقاء اور جائزہ “پر جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر انڈو لینگویجز نے انہیں سٹیٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ انہوں نے اردو اور کشمیری زبان پر خاصہ تحقیقی کام کیا ہے۔ اپنے تحقیقی کام کے لیے انہوں نے کئی سمیناروں، ورکشاپوں اور مزاکرو ں میں شرکت کی ہے۔
وہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی اور نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا دہلی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ تدریس اور تحقیق کے ساتھ ساتھ وہ کئی ادبی اور علمی و تعلیمی انجمنوں کے ساتھ وابستہ ہیں۔ ان کی نگرانی میں کئی طلبا نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔
اس کہانی کے سوالوں کے جوابات کے لیے یہاں کلک کریں۔
گرامر
- جو کلمہ کسی اسم کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے، اسم ضمیر کہلاتا ہے۔ مثلاً اکرم نے کہا میں ڈاکٹر کو بلاؤں گا۔ اس جملے میں “میں” اسم ضمیر ہے جو “اکرم” کی جگہ استعمال ہوا ہے۔ جس اسم کی جگہ اسم ضمیر آتا ہے اسے مرجع کہتے ہیں۔ مذکورہ جملے میں “ا کرم” مرجع ہے۔
- اسم ضمیر کی چار قسمیں ہیں۔
- 1۔ ضمیر شخصی: ایسی ضمیر جو کسی شخص کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی تین صورتیں ہیں۔ 1متکلم 2 مخاطب یا حاضر3 غائب۔
چونکہ ضمیریں اسماء کی جگہ آتی ہیں، اس لیے ان کی بھی وہی حالتیں ہوتی ہیں جو اسموں کی ہوتی ہیں۔
حالتیں | واحد غائب | جمع غائب | واحد حاضر | جمع حاضر | واحد متکلم | جمع متکلم |
فاعلی | وہ | وہ | تو | تم | میں | ہم |
اس نے | انہوں نے | تو نے | تم نے | میں نے | ہم نے | |
مفعولی | اس کو یا | ان کو یا | تجھ کو یا | تم کو یا | مجھ کو یا | ہم کو یا |
اسے | انھیں | تجھے | تمہیں | مجھے | ہمیں | |
اضافی | اس کا | ان کا | تیرا | تمہارا | میرا | ہمارا |
اس کے | ان کے | تیرے | تمہارے | میرے | ہمارے | |
اس کی | ان کی | تیری | تمہاری | میری | ہماری |
- سوال نمبر 2: مندرجہ ذیل اقتباس میں سے ضمائر شخصی تلاش کرکے نوٹ بک پر لکھیے۔
- ”حضرت شاہ ہمدانی بلند پایہ ادیب بھی ہیں۔ وہ سو سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔ انہوں نے ساری کتابیں عربی فارسی میں لکھیں۔ ان کی کتاب اورادفتحیہ بہت مشہور ہے۔ اس میں وہ وظائف درج ہیں جو حضرت شاہ ہمدانی نے مختلف اولیاء سے جمع کیے۔ مجھے اورادفتحیہ پوری کی پوری ازبر ہے۔“
- جواب: اس اقتباس میں یہ ضمائر شخصی استعمال ہوئی ہیں۔
- ﴿وہ، انہوں، ان، وہ، مجھے۔﴾
سوال نمبر 3: ”اردو کہاں پیدا ہوئی“کے زیرعنوان مضمون میں مندرجہ ذیل الفاظ کے متضاد تلاش کیجئے۔
الفاظ | متضاد |
تنزل | ارتقاء |
آسان | مشکل |
خاص | عام |
قدیم | جدید |
تعجیل | تاخیر |
دور | پاس /نزدیک |
پوشیدہ | ظاہر |