Chspter 18 Class 8th Urdu NCERT | قرۃالعین حیدر کا فن

0
  • کتاب”اپنی زبان”برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر18:
  • مصنف کا نام: اداریہ
  • سبق کا نام: قرۃ العین حیدر

خلاصہ سبق:

قرۃ العین حیدر اردو ادب کا ایک بڑا نام ہیں۔قرۃ العین حیدر کی پیدائش 20 جنوری 1928ء کو علی گڑھ میں ہوئی۔ان کے والد کا نام سجاد حیدر یلدرم جبکہ والدہ کا نام نذر سجاد حیدر تھا۔ سجاد حیدر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں رجسٹرار کے عہدے پر فائز تھے۔

انھوں نے ترکی زبان سے کیے تراجم اردو میں کیے اور کہانیاں لکھیں۔نذر سجاد نے پہلا ناول”اخترالنساء” 14 سال کی عمر میں لکھا۔قرۃ العین حیدر کی ابتدائی تعلیم دوہرہ دون میں ہوئی۔لاہور کے مشہور ازابیلا تھرہرن کالج سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔لکھنؤ یونیورسٹی سے 1947ء میں انگریزی ادب میں ایم اے کیا۔

قرۃ العین حیدر کی زندگی کے ابتدائی چند سال جزیرہ پورٹ بلیئر میں گزرے۔گیارہ سال کی عمر میں قرۃ العین حیدر نے پہلی کہانی “بی چوہیا” کے عنوان سے لکھی۔پانچ سال بعد دوسری کہانی “یہ باتیں” لاہور کے مشہور رسالے ہمایوں میں چھپی۔لندن میں بی بی سی ریڈیو پر کام کیا اور کچھ دستاویزی فلمیں بھی بنائیں۔

ان کا پہلا ناول”میرے بھی صنم خانے” 1949ء میں چھپا۔تین جلدوں پر مشتمل ناول”کارجہاں دراز ہے” ان کی یادگار ہے۔قرۃ العین حیدر کا مشہور ناول ”آگ کا دریا“ 1959ء میں چھپا۔ ان کی ادبی خدمات کے عوض ساہیتہ اکادمی ایوارڈ دیا گیا۔پدم شری اور پدم بھوشن کے اعزاز سے نوازا گیا۔1990ء میں انھیں ممتاز ادبی ایوارڈ “گیان پیٹھ” سے نوازا گیا۔

افسانوں کا پہلا مجموعہ “ستاروں سے آگے”1947ء میں شائع ہوا۔ ان سے متعلق خطوط کا مجموعہ “دامان باغ” سے متعلق ہے۔دو سال تک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے کام کیا۔ان کے ناولوں اور افسانوں میں زیادہ تر قدیم مشترکہ تہذیب کی عکاسی نظر آتی ہے۔

ان کے قصوں کے اکثر کردار لکھنؤ کی مہذب اور شاعرانہ فضا سے متعلق تھے۔ ہندوستان کی تقسیم ان کے ہاں ایک ہولناک انسانی المیے کی طرح دکھائی دیتی ہے۔قرۃ العین حیدر کا انتقال 21 اگست 2007 کو ہوا۔قرة العین حیدر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی قبرستان میں دفن ہوئیں۔

سوچیے اور بتایئے:

قرۃ العین حیدر کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی تھی؟

قرۃ العین حیدر کی پیدائش 20 جنوری 1928ء کو علی گڑھ میں ہوئی۔

قرۃ العین حیدر کے والدین کے نام لکھیے۔

ان کے والد کا نام سجاد حیدر یلدرم جبکہ والدہ کا نام نذر سجاد حیدر تھا۔

سجاد حیدر یلدرم علی گڑھ میں کس عہدے پر فائز تھے؟

سجاد حیدر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں رجسٹرار کے عہدے پر فائز تھے۔

قرۃ العین حیدر کی ابتدائی تعلیم کہاں ہوئی؟

قرۃ العین حیدر کی ابتدائی تعلیم دوہرہ دون میں ہوئی۔

قرۃ العین حیدر نے پہلی کہانی کس عمر میں لکھی؟

قرۃ العین حیدر نے پہلی کہانی گیارہ سال کی عمر میں لکھی۔

قرۃ العین حیدر کا مشہور ناول آگ کا دریا کس سنہ میں شائع ہوا؟

قرۃ العین حیدر کا مشہور ناول آگ کا دریا 1959ء میں چھپا۔

قرۃ العین حیدرکوکون کون سے اعزاز ملے؟

قرۃ العین حیدر کو ان کی ادبی خدمات کے عوض ساہیتہ اکادمی ایوارڈ دیا گیا۔پدم شری اور پدم بھوشن کے اعزاز سے نوازا گیا۔1990ء میں انھیں ممتاز ادبی ایوارڈ “گیان پیٹھ” سے نوازا گیا۔

قرۃ العین حیدر کا انتقال کب ہوا؟

قرۃ العین حیدر کا انتقال 21 اگست 2007 کو ہوا۔

خالی جگہ کو صحیح لفظوں سے بھریے۔

  • قرۃ العین حیدر کی پیدائشعلی گڑھ میں ہوئی تھی۔
  • قرۃ العین حیدر کی ابتدائی تعلیم دہرہ دون میں ہوئی۔
  • کہانی بی چو یا رسالہ پھول میں شائع ہوئی تھی۔
  • ناول’ آگ کا دریا سال 1959ء میں شائع ہوا تھا۔
  • قرۃ العین حیدرکو 1990 میں ملک کا سب سے بڑا انعام گیان پیٹھ دیا گیا۔
  • قرة العین حیدر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی قبرستان میں دفن ہوئیں۔

نیچے دیےہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے۔

ولادت 12 ربیع الاول حضرت محمد صلی و علیہ وسلم کی ولادت مبارک کا دن ہے۔
ترجمہ موجودہ دور میں علم ترجمہ جامعات میں باقاعدہ ایک شعبہ بن چکا ہے۔
ڈگری علی کے پاس ایم اے اردو کی ڈگری ہے۔
ناول قرۃالعین حیدر کا نمائندہ ناول آگ کا دریا ہے۔
تہذیب ہندوستانی تہذیب کئی رنگوں کا امتزاج سمیٹے ہوئے ہے۔

عملی کام:قرۃ العین حیدر کے بارے میں دس جملے لکھیے۔

  • قرۃ العین حیدر کی پیدائش 20 جنوری 1928ء کو علی گڑھ میں ہوئی۔
  • ان کے والد کا نام سجاد حیدر یلدرم جبکہ والدہ کا نام نذر سجاد حیدر تھا۔
  • قرۃ العین حیدر کی زندگی کے ابتدائی چند سال جزیرہ پورٹ بلیئر میں گزرے۔
  • لاہور کے مشہور ازابیلا تھرہرن کالج سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔
  • لکھنؤ یونیورسٹی سے 1947ء میں انگریزی ادب میں ایم اے کیا۔
  • گیارہ سال کی عمر میں قرۃ العین حیدر نے پہلی کہانی “بی چوہیا” کے عنوان سے لکھی۔
  • پانچ سال بعد دوسری کہانی “یہ باتیں” لاہور کے مشہور رسالے ہمایوں میں چھپی۔
  • لندن میں بی بی سی ریڈیو پر کام کیا اور کچھ دستاویزی فلمیں بھی بنائیں۔
  • ان کا پہلا ناول”میرے بھی صنم خانے” 1949ء میں چھپا۔
  • تین جلدوں پر مشتمل ناول”کارجہاں دراز ہے” ان کی یادگار ہے۔

پڑھیے سمجھیے اور لکھیے۔

لاحقے بنائیں۔

دار : دوکان دار،ایمان دار،دیندار،دیہاڑی دار۔
مند : عقل مند، ضرورت مند، دولت مند ،جان من۔
گار : گناہ گار، خدمت گار،روزگار،پرہیز گار۔