سبق : آئیے لغت دیکھیں، خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب” ابتدائی اردو” برائے پانچویں جماعت۔
  • سبق نمبر14: کہانی۔
  • سبق کا نام: آئیے لغت دیکھیں

خلاصہ سبق:آئیے لغت دیکھیں

سبق ” آئیے لغت دیکھیں ” میں بچوں کو لغت دیکھنے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے۔ اس سبق کو ایک مکالمے کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ استاد کمرہ جماعت میں داخل ہوا سب بچوں نے سلام کیا۔ استاد نے سلام کا جواب دینے کے بعد فیاض کو چوتھی جماعت میں اردو کے مضمون میں سب سے زیادہ نمبر آنے پر انعام ملنے کی مبارکباد دی۔

فیاض کو انعام میں ایک کتاب ملی تھی۔ استاد نے پوچھا کہ وہ کتاب کونسی ہے تو فیاض نے بتایا کہ اس ابا جی نے بتایا کہ اس میں الفاظ کے معنی دیے گئے ہیں۔ استاد نے پوچھا کہ اس کتاب کو کیا کہا جاتا ہے؟ بچے خاموش رہے تو استاد نے بتایا کہ کتاب کو لغت کہتے ہیں۔

ناصر لغت کو درسی کتاب کے آخر میں دیے گئے الفاظ معنی سے تعبیر کیا تو استاد نے بچوں کو بتایا کہ لغت اور درسی کتاب کے آخر میں دیے گئے معنی میں یہ فرق پایا جاتا ہے کہ کتاب میں ہر سبق میں نئے آنے والے الفاظ کے معنی ہوتے ہیں۔ لیکن لغت میں بہت سے الفاظ کے معنی ہوتے ہیں۔

ماجد نے پوچھا کہ یوں تو لغت میں ہزاروں الفاظ ہیں ان کو تلاش کرنے کا طریقہ کار کیا ہے۔ اس پر استاد نے بتایا کہ لغت میں الفاظ حروفِ تہجی کی ترتیب سے جمع کیے گئے ہوتے ہیں۔ یعنی الف سے شروع ہونے والے تمام الفاظ ایک ہی جگہ ہوں موجود ہوں گے۔ اس لیے تمام حروفِ تہجی درست ترتیب سے یاد ہونا ضروری ہے۔جیسے ل کے بعد میم ، نون اور پھر واؤ آتا ہے۔ جیسے اگر منزل کے معنی دیکھنے ہوں تو اسے میم کے نیچے دیے گئے الفاظ میں دیکھیں گے۔

استاد میم کے بعد الف آتا ہے جیسے مات ، مار وغیرہ۔ راشد نے کہا کہ یہاں صرف میم سے شروع ہونے والے الفاظ کا خیال نہیں رکھا گیا بلکہ اس کے بعد کے الفاظ بھی حروفِ تہجی کی ترتیب سے ہیں۔ جیسے میم بعد الف پھر ب وغیرہ۔ استاد نے نہ صرف شاباش دی بلکہ پوچھا کہ منزل کے معنی ڈھونڈنے میں ہم کس بات کو دیکھیں گے تو بچوں نے بتایا کہ م کے بعد یعنی من میں منزل کے معنی درج ہوں گے۔

فیاض نے منزل کے معنی ڈھونڈے اترنے کی جگہ ، رہنے کی جگہ ، مسافر خانہ ، سرائے وغیرہ۔ فیاض نے پوچھا کہ اس میں صحیح معنی کون سے ہیں تو اس نے بچوں کو بتایا کہ ان میں ہر معنی جملے کے استعمال کے نطابق درست ہے جیسے قافلہ منزل پر ٹھہر گیا یہاں منزل کے معنی اترںے کی جگہ ہیں۔ جبکہ سلطان منزل میں لفظ منزل کے معنی رہنے کی جگہ ، یعنی مکان کے ہیں۔

اسی طرح استاد نے ابر ، ابتر اور ابن جیسے الفاظ لکھ کر بچوں کو کہا کہ بتائیں ان میں سے لغت می۔ پہلے کون سا لفظ آئے گا۔ کریم نے ابر جبکہ فیاض نے ابتر بتایا۔کیونکہ تینوں لفظوں میں دوسرا حرف ب ہے اس لیے یہاں تیسرے حرف کی مناسبت سے لفظ کی تربیت کا خیال رکھنا ہے۔ یوں استاد نے باقی باتیں اگلی کلاس میں سمجھانے کے وعدے کے ساتھ کلاس برخاست کی۔

سوچیے بتائیے اور لکھیے:

استاد نے فیاض کو کس بات کی مبارک باد دی ؟

استاد نے فیاض کو چوتھی جماعت میں اردو کے مضمون میں سب سے زیادہ نمبر آنے پر انعام ملنے کی مبارکباد دی۔ فیاض کو انعام میں ایک کتاب ملی تھی۔

آپ کی درسی کتاب کے ہر سبق کے بعد جو الفاظ اور معنی دیے گئے ہیں ان میں اور لغت میں کیا فرق ہے؟

لغت اور درسی کتاب کے آخر میں دیے گئے معنی میں یہ فرق پایا جاتا ہے کہ کتاب میں ہر سبق میں نئے آنے والے الفاظ کے معنی ہوتے ہیں۔ لیکن لغت میں بہت سے الفاظ کے معنی ہوتے ہیں۔

حروف تہجی کا ترتیب سے یاد ہونا کیوں ضروری ہے؟

لغت میں الفاظ حروفِ تہجی کی ترتیب سے جمع کیے گئے ہوتے ہیں۔ اس لیے تمام حروفِ تہجی درست ترتیب سے یاد ہونا ضروری ہے۔

سلطان منزل میں لفظ منزل کے کیا معنی ہیں؟

سلطان منزل میں لفظ منزل کے معنی رہنے کی جگہ ، یعنی مکان کے ہیں۔

کام کرنے والے کو فاعل کہتے ہیں۔ نیچے دی گئی تصویروں میں سے فعل اور فاعل کی نشاندھی کریں۔

  • فاعل: کمھار
  • فعل: برتن بنا رہا ہے۔
  • فاعل: عورت
  • فعل: ناچ رہی ہے۔
  • فاعل: عورت
  • فعل: کپڑے استری کر رہی ہے۔
  • فاعل: طالب علم
  • فعل: پڑھ رہا ہے۔
  • فاعل: لڑکا
  • فعل: نہا رہا ہے۔

نیچے لکھے ہوئے الفاظ لغت میں جس ترتیب سے آتے ہیں اسی ترتیب میں لکھیے۔

  • منزل ، سرائے ، ابر ، لغت ، حرف ، مضمون۔
  • ابر ، حرف ، سرائے ، لغت ، مضمون ، منزل۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کو ان کے صحیح خانوں میں لکھیے۔

مذکر : قافلہ ، انعام ، سوال ، لفظ ، حرف، تختہ سیاہ ،
مؤنث : کتاب ، جماعت ، منزل ، اردو ، مبارک باد ، ترتیب

نیچے دی ہوئی تصویروں پر دو دو جملے لکھیے۔

استاد : استاد کا کام بچوں کو پڑھانا ہوتا ہے۔
استاد ہمارا روحانی باپ کہلاتا ہے۔
کلاس : کلاس میں بچے پڑھتے ہیں۔
کلاس میں سب طالب علم ایک ساتھ مل کر پڑھتے ہیں۔
لغت : لغت میں الفاظ کے معنی حروفِ تہجی کی ترتیب سے دیے گئے ہوتے ہیں۔
لغت میں اہم الفاظ کے معنی دیے جاتے ہیں۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے واحد لکھیے۔

طَلبا طالب علم
اسباق سبق
الفاظ لفظ
سوالات سوال
مضامین مضمون
لغات لغت
منازل منزل
معلومات معلوم

عملی کام: اخبار سے پانچ الفاظ چنیئے اور لغت میں ان کے معنی تلاش کر کے لکھیے۔

دوست ہمدم ، ہم نشین ، ہم جلیس ، رفیق ، انیس، مطلوب ، ساجن۔
مددگار مدد کرنے والا ، حمایتی ، معاون ، پشت پناہ۔
عزم ارادہ ، قصد۔
غم خوار غم ، کھانے والا ، دکھ درد کا شریک ، ہمدرد۔
اچھا بہتر ، خوب ، ٹھیک ، نیک ، عمدہ ، خیر۔