Back to: JKBOSE Class 5th Urdu Solutions
1: درج ذیل جوابات کے لیے سوالات بنائیے۔
سوال: کشمیر کن کی سرزمین ہے؟
کشمیر اولیاوں، عارفوں، عابدوں، ادیبوں اور شاعروں کی سرزمین ہے۔
سوال: پہلگام کس کے لیے مشہور ہے؟
پہلگام اپنی خوبصورتی اور آب و ہوا کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔
سوال: شاہدرہ شریف کہاں پر واقع ہے؟
شاہدرہ شریف جموں کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے عین شمال میں واقع ہے۔
سوال: ہماری ریاست کی سرمائی راجدھانی کون سی ہے؟
ہماری ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں ہے۔
2: ذیل کے محاوروں کو جملوں میں استعمال کیجئے۔
پھولے نہ سمانا | بچے ایکسکرشن کا نام سن کر پھولے نہ سماے۔ |
ایک جان دو قلب | احمد اور ندیم ایک جان دو قلب تھے۔ |
جان میں جان آنا | ندیم نے جب دیکھا ریچھ چلا گیا ہے تو اس کی جان میں جان آئی۔ |
3: کسی ایک موضوع پر دس جملے لکھیے۔
کمپیوٹر
- کمپیوٹر لاطینی زبان کے لفظ کمپیوٹ سے نکلا ہے۔
- انگریزی زبان میں اس کے معنی گنا اور شمار کرنا ہے۔
- کمپیوٹر ایک بجلی سے چلنے والی مشین ہے۔
- کمپیوٹر حساب کتاب کرنے کے کام،ڈیٹا کو ریکارڈ کرنے کا اور ایک دوسرے سے جڑنے کا کام کرتا ہے۔
- کمپیوٹر انپوٹ کی مدد سے معلومات حاصل کرتا ہے اور آؤٹ پوٹ کی مدد سے رزلٹ دیتا ہے۔
- کمپیوٹر میں سی پی یو ہوتا ہے جس کو اس کا دماغ بھی کہا جاتا ہے۔
- کمپیوٹر کی مدد سے ہم مختلف کام آسانی اور تیز رفتاری سے سرانجام دیتے ہیں۔
- کمپیوٹر نے زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔
- انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپیوٹر کی ہی دین ہے۔
- کمپیوٹر آج کل اسکولوں میں نصاب کے طور پر بھی پڑھایا جاتا ہے۔
- غرض یہ کہ کمپیوٹر کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے۔
4: بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی تین قسمیں ہے، مثالیں دے کر ان کی تعریف کیجئے۔
- اسم جامد : وہ اسم ہے جو نہ کسی اور کلمہ سے بنا ہو اور نہ اس سے کوئی اور کلمہ بن سکے۔ مثلا بلی، کرسی، میز وغیرہ۔
- اسم مصدر : وہ اسم ہے جو خود تو کسی اسم سے بنے مگر اس سے کوئی دوسرے کلمے بنائے جائیں مثلا کھانا، سیکھنا ، سونا وغیرہ
- اسم مشتق : وہ اسم جو مصدر سے نکلے یا بنے۔
- مثلا لکھنے والا، پڑھائی ، مارا ہوا وغیرہ