Class 6 Urdu Book Chapter 11 Question Answer | چغلی کھانے والا

0

سوالات

سوال:چغل خور کسے کہتے ہیں؟

ج: وہ شخص جو کسی کے پیٹھ پیچھے برائی بیان کرے یعنی غیبت کرنے والے شخص کو چغل خور کہتے ہیں۔

سوال:کس کو گاؤں میں کوئی نوکر رکھنے پر تیار نہ تھا؟

ج: چغل خور کو گاؤں میں کوئی نوکر رکھنے کے لئے تیار نہ تھا۔

سوال: کسان کے بارے میں اس کی بیوی سے جا کر چغل خور نے کیا کہا؟

ج: چغل خور نے کسان کی بیوی سے کہا کہ کسان کوڑی ہو گیا ہے اور اس نے اب تک یہ بات تم سے چھپائی ہے۔

سوال: کسان سے اس کی بیوی کے بارے میں چغل خور نے کیا کہا؟

ج: کسان سے اس کی بیوی کے بارے میں چغل خور نے کہا کہ تم کھیتوں میں کام کرتے پھرتے ہو ادھر تمہاری بیوی پاگل ہو گئی ہے وہ تو پاگل پن میں آدمیوں کو کاٹنے کو دوڑتی ہے۔

سوال: چغل خور نے اور کس کس کے کان بھرے؟

ج: چغل خور نے کسان کے سالوں اور اس کے بھائیوں کے کان بھرے۔

لفظوں کو اپنے جملوں میں استعمال کیجئے۔

چغلی چغلی کھانے والے پر خدا کی لعنت ہو۔
چین چین سے رہنا اچھی بات ہے۔
کوڑی ہمارے گاؤں میں ایک آدمی کوڑی ہو گیا ہے۔
دال میں کالا اس کی باتوں میں کچھ دال میں کالا نظر آ رہا ہے۔
ماں جایا تم بڑے اچھے ماں جائے ہو کہ جھگڑے سے ذرا دور ہی رہتے ہو۔
کارستانی یہ سب چغل خور کی ہی کارستانی تھی۔

خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پر کیجئے۔

  • کسی گاؤں میں ایک چغل خور رہتا تھا۔
  • چغل خور بڑی محنت سے کام کرتا رہا۔
  • کسان کی بیوی چغل خور کی باتوں میں آ گئی۔
  • معلوم ہوا کہ یہ سب چغل خور کی کارستانی ہے۔
  • چغل خور کو اللہ سزا دیتا ہے۔

چغل خور کی برائیوں پر دس جملے لکھیے۔

چغل خور لوگوں کی برائی بیان کرتا ہے۔
اسے یہ فکر ہمیشہ لاحق رہتی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے لوگوں کو آپس میں لڑوایا جائے۔
وہ لوگوں کو آپس میں لڑنے جھگڑنے کے لیے چالیں چلتا ہے۔
چغل خور دوسروں کی برائی بیان کرنے سے پہلے کوئی پلان مرتب کرتا ہے۔
وہ ایک دوسرے کو آپس میں لڑتے دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔
وہ ایک دوسرے کے خلاف لوگوں کو اس طرح کی مخالفت کی سازش بناتا ہے کہ سچ ہی لگتا ہے۔
چغل خور کی آخری قلعی کھل جاتی ہے تو سب اسے ذلیل و خوار کرتے ہیں۔
چغل خوری کرنا ایک بری عادت ہے انسان کو چاہیے کہ ہمیشہ اس سے دور رہے۔