Class 6th Urdu Notes | کابلی والا

0

سوالات

سوال: منی نے بابوجی سے نوکر کی کیا شکایت کی؟

ج: منی نے بابو جی سے نوکر کی یہ شکایت کی کہ وہ کوے کو کاگ کہتا ہے وہ کچھ نہیں جانتا ہے۔

سوال: کابلی والے کا حلیہ کیسا تھا؟

ج: کابلی والے کا حلیہ کچھ اس طرح تھا کپڑے ڈھیلے ڈھالے، صافہ باندھے ہوئے، کاندھے پر میوے کا تھیلا اور ہاتھ میں انگور کی پٹاری۔

سوال: منی کی ماں منی کو کس بات پر ڈانٹ رہی تھی؟

ج: منی کی ماں منی کو اس لئے ڈانٹ رہی تھی کہ تم نے کابلی والے سے اٹھنی کیوں لی۔

سوال: کابلی والے کو جیل کیوں بھیجا گیا؟

ج: منی کے پڑوس میں ایک چپراسی نے رحمت سے ایک چادر لی تھی اور پھر وہ دام دینے سے انکار کر رہا تھا اس بات پر جھگڑا ہو گیا اور رحمت نے غصے میں آکر چپراسی پر چھری سے حملہ کر دیا اور اس بات پر اسے جیل بھیجا گیا۔

سوال: کابلی والے کے پاس اپنی بیٹی کی کیا نشانی تھی؟

ج: کابلی والے کے پاس ایک میلے کاغذ کی گڑیا تھی جس پر اس کی بیٹی کے ہاتھ کا نشان بنا ہوا تھا۔

سوال: منی کو دیکھ کر کابلی والے کو کیا یاد آیا؟

ج: منی کو دیکھ کر کابلی والے کو اپنی بیٹی کی یاد آئی۔

خالی جگہوں کو ان الفاظ سے پر کیجئے جو سبق میں استعمال ہوئے ہیں۔

  • میں نے منی کا خوف دور کرنے کے لیے اس کو اندر بلایا۔
  • منی کا بلی والے سے کشمش لینے پر راضی نہ ہوئی۔
  • میں کمرے میں بیٹھا کہ گلی میں بڑا شور سنائی دیا۔
  • آج میں بہت مصروف ہوں تم پھر آنا۔

متضاد الفاظ لکھیے۔

پیچھے آگے
خوشنما بدنما
الٹا سیدھا
بےایمان ایماندار
موٹا پتلا
خوشی غمی
انکار اقرار