Advertisement
  • کتاب”جان پہچان”برائے نویں جماعت
  • سبق نمبر:09
  • سبق کا نام: جنگل کی زندگی

خلاصہ سبق:

جنگل کی زندگی کے متعلق ہم کئی طرح کی کہانیاں سنتے ہیں۔ اگر ہم جنگل کے متعلق دلچسپ باتوں پر غور کریں تو جنگل میں عموماً جانور اتنے خوں خوار نہیں ہوتے جتنا سمجھا جاتا ہے۔ یہ انسان کو بلا وجہ نقصان نہیں پہنچاتے۔ لیکن چونکہ ہم ان جانوروں کے طور طریقے نہیں سمجھتے ہیں۔

Advertisement

اگر ان کو غصہ آ جائے تو یہ ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس لیے شیر،ہاتھی، چیتا، بندر وغیرہ سے دور رہنا بہتر ہے۔ جنگل میں خود رو جھاڑیاں ، گھانس، پیڑ پودے وغیرہ ہوتے ہیں۔ جنگل میں جانوروں کے ساتھ مختلف طرح کے چر ند پرند کی بھی بہتات ہوتی ہے۔

جنگل میں کوئی نہ کوئی چشمہ، جھیل یا ندی وغیرہ ضرور ہوتی ہے۔تمام جنگل ایک سے نہیں ہوتے بلکہ ان کی اب و ہوا اور زمین کی ساخت کے لحاظ سے وہاں فرق پایا جاتا ہے اور اسی مناسبت سے اس جنگل میں جانور بھی ہوتے ہیں۔ جیسے کہ شیر صرف ایسے جنگلوں میں رہتا ہے جہاں خوب جھاڑیاں ، پیڑ ،پودے اور جانور ہوتے ہیں۔

ہمارے ملک میں بھی ہمالیہ اور کئی طرح کے دوسرے جنگلات میں مختلف طرح کے پودے اور جانور وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ ان جنگلوں میں چیڑ ، ساگوان اور دیودار جیسے درخت اور بھالو ، تیندوا ، شیر ،ہرن،بندر ، سانپ وغیرہ جیسے جانور پائے جاتے ہیں۔ یہاں پہاڑی علاقوں میں پانی کی افراط ہوتی ہے اور دیگر علاقوں سے بھی جانور وغیرہ آتے رہتے ہیں۔ جبکہ ریگستان میں ناگ پھنی ، ببول اور کانٹے دار پیڑ پودے کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ کیونکہ انھیں پانی کی بہت کم ضرورت ہوتی ہے۔

ریگستان میں پانی کی قلت ہوتی ہے اس لیے یہ پودے ہی اسے برداشت کر پاتے ہیں۔ یہاں پائے جانے والے جانوروں میں اونٹ ، ببر شیر، لنگور، سانپ اور گرگٹ وغیرہ ہیں۔جنگلات کے جانور محض پودوں سے غذا لیتے نہیں ان کو غذا فراہم کرنے کا سبب بھی بنتے ہیں۔جنگل کی سر زمین جانوروں اور پرندوں کے فضلے یعنی بیٹ وغیرہ سے زرخیز ہوتی ہے۔ چڑیاں وغیرہ بیج پھیلانے کا سبب بھی بنتی ہیں۔

Advertisement

چرند جنگل کے پیڑ پودے کھاتے ہیں کیونکہ یہ نہ ہوں تو جنگل زیادہ گھنے ہوجائیں گے اور ان میں روشنی پانی اور ہوا کی کمی ہوجاتی ہے جس سے پیڑ پودے مر جاتے ہیں۔ اسی طرح اگر جانور ایک دوسرے کو نہ کھائیں تو جانور اتنے زیادہ ہوجائیں گے کہ جنگلات ان کے لیے ناکافی ہو جائیں۔ موجودہ دور میں آبادی کے اضافے کے باعث جنگلات میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

جنگلات کی مدد سے آب و ہوا اچھی ہوتی ہے۔ زمینی کٹاؤ نہیں ہوتا اور بارش خوب ہوتی ہے۔ جنگلات سے ہمیں جڑی بوٹیاں، عمارتی لڑکی کا سامان،شہد،گوند، کوئلہ ،لاکھ ، ربر ، کاغذ بنانے کی لکڑی اور تارپین کا تیل وغیرہ جیسی چیزیں ملتی ہیں۔ اس لیے جنگلات ہماری زندگی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

سوچیے اور بتایئے:-

جنگلی جانوروں سے دور رہنا کیوں بہتر ہے؟

کیونکہ کہ ہم ان جانوروں کے طور طریقے نہیں سمجھتے ہیں۔ اگر ان کو غصہ آ جائے تو یہ ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس لیے ان سے دور رہنا بہتر ہے۔

شیر کس طرح کے جنگلوں میں رہتا ہے؟

شیر صرف ایسے جنگلوں میں رہتا ہے جہاں خوب جھاڑیاں ، پیڑ ،پودے اور جانور ہوتے ہیں۔

جنگل میں پائے جانے والے مشہور درختوں کے نام بتائیے۔

جنگل میں چیڑ،دیودار، سال ساگوان، ڈھاک،سرو اور صنوبر جیسے درخت پائے جاتے ہیں۔

Advertisement

جنگل کی زمین کس طرح زرخیز ہوتی رہتی ہے؟

جنگل کی سر زمین جانوروں اور پرندوں کے فضلے یعنی بیٹ وغیرہ سے زرخیز ہوتی ہے۔

ناگ پھنی ، ببول اور کانٹے دار پیڑ پودے ریگستان میں کیوں زیادہ ہوتے ہیں؟

ناگ پھنی ، ببول اور کانٹے دار پیڑ پودے ریگستان میں اس لیے زیادہ پائے جاتے ہیں کیونکہ انھیں پانی کی بہت کم ضرورت ہوتی ہے۔ریگستان میں چونکہ پانی کی قلت ہوتی ہے اس لیے یہ پودے ہی اسے برداشت کر پاتے ہیں۔

اگر جنگل زیادہ گھنے ہوجائیں تو انھیں کیا نقصان ہوسکتا ہے؟

اگر جنگل زیادہ گھنے ہوجائیں تو ان میں روشنی،پانی اور ہوا کی کمی ہوجاتی ہے جس سے پیڑ پودے مر جاتے ہیں۔

اگر جنگل نہ ہوتے تو ہمیں کون کون سی چیز میں نہیں ملتیں؟

اگر جنگل نہ ہوتے تو ہمیں جڑی بوٹیاں، عمارتی لڑکی کا سامان،شہد،گوند، کوئلہ ،لاکھ ، ربر ، کاغذ بنانے کی لکڑی اور تارپین کا تیل وغیرہ جیسی بے شمار چیزیں نہ ملتیں۔

نیچے لکھے ہوئے لفظوں سے جملے بنائے:

دلچسپ دادی اماں کی سنائی گئی کہانی بہت دلچسپ تھی۔
خوں خوارجنگل میں خوں خوار جانور ہوتے ہیں۔
کثرتجنگلات میں کثرت سے درخت پائے جاتے ہیں۔
طورطریقےہمیں مہذب طور طریقے اپنانے چاہیے۔
زرخیزہمارے ملک کی سر زمینیں بہت زرخیز ہیں۔

نیچے لکھے ہوئے لفظوں سے خالی جگہوں کو بھریے:
غصہ ، قسم ،جنگلوں، ہمارے،لحاظ۔

  • اسی کے لحاظ سے وہاں کے پیڑ پودے اور جانور ہوتےہیں۔
  • کسی زمانے میں ہمارے ملک میں بہت جنگل تھے۔
  • جنگلوں کی وجہ سے آب و ہوا اچھی رہتی ہے۔
  • ہمارے ملک میں کئی قسم کے جنگل ہیں ۔
  • جانوروں کو ہمارے اوپر غصہ آجاتا ہے۔

نیچے لکھے ہوئے لفظوں کے واحد اور جمع بنائیے:

واحدجمع
جنگلجنگلات
کہانیکہانیاں
پہاڑپہاڑیاں
پرندپرندے

نیچے لکھے ہوئے لفظوں کے مذکر اور مونث کے لکھیے :

مذکرمونث
شیرشیرنی
ہاتھیہتھنی
بندربندریا
اونٹاونٹنی

نیچے لکھے ہوئے لفظوں کے متضاد لکھیے :

دلچسپغیردلچسپ
نقصانفائدہ
کثرتقلت
روشنیاندھیرا

عملی کام:-

جنگل کی اہمیت پر پانچ جملے لکھیے۔

  • جنگل آب و ہوا کو صاف رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
  • جنگلات بارش برسانے کا سبب بنتے ہیں۔
  • جنگلات زمینی کٹاؤ کو روکتے ہیں۔
  • جنگلات جانوروں اور پرندوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
  • جنگلات سے ہم کئی فائدہ مند اشیاء مثلاً جڑی بوٹیاں، عمارتی لکڑی کا سامان،شہد،گوند، کوئلہ ،لاکھ ، ربر ، کاغذ بنانے کی لکڑی اور تارپین کا تیل وغیرہ حاصل کرتے ہیں۔

Advertisement