Advertisement
Advertisement

سوال نمبر 1: شمیم احمد شمیم کے حالات زندگی اور ادبی خدمات مختصراً تحریر کریں۔


شمیم احمد شمیم 1934 میں شوپیاں کے ناسنور گاؤں میں پیدا ہوئے۔میٹرک پاس کرنے کے بعد سری نگر کے ایس پی کالج میں داخلہ لیا۔ بی اے کا امتحان پاس کرتے ہی محکمہ اطلاعات میں ملازمت مل گئی۔ اس محکمہ میں ان کو ماہنامہ” تعمیر” کی ادارت سونپی گئی۔ یہ ایک صحافی کی ہنگامہ خیز زندگی کا آغاز تھا۔

Advertisement

شمیم احمد نے اپنی اس ملازمت پر اکتفا نہیں کیا بلکہ وہ علی گڑھ چلے آئے اور یہاں سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا اور اس کے بعد سری نگر کی عدالت میں وکالت کرنے لگے۔ 1964میں ہفت روزہ “آئینہ “نکالنا شروع کیا۔ اس کے علاوہ شمیم احمد شمیم ملک کے پارلیمنٹ کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔

ان کا مستقل کالم “چراغ بیگ ” ایک ادب پارہ تصور کیا جاتا ہے۔ ان کے الفاظ کا انتخاب، جملوں کی ترتیب، عبارت کی بندش اور مضامین کی ترتیب مل کر ان کی تحریر کو واضح بناتی تھے۔ ان کا انتقال یکم مئی 1980 میں ہوا، اس وقت ان کی عمر پنتالیس سال کی تھی۔

Advertisement

اس کہانی کے سوالوں کے جوابات کے لیے یہاں کلک کریں۔

گرامر

  • مصدر اصلی: وہ کلمے جنھیں خاص مصدری معنوں کے لئے وضع کیا گیا ہو، مصدر اصلی کہلاتے ہیں۔ مثلاً کھانا، پڑھنا ،رونا۔
  • مصدر جعلی: دوسری زبان کے الفاظ کے ساتھ مصدر یا مصدر کی علامات جوڑ کر جو مصادر بنائے جاتے ہیں ان کو مصدر جعلی کہتے ہیں۔ مثلاً زور لگانا ،شور مچانا ،ورزش کرنا۔ایسے مصدروں کو “مرکب مصدر” بھی کہتے ہیں ۔بعض اوقات اسموں میں تبدیلی کرکے بھی مصدر بنائے جاتے ہیں۔ مثلاً: گرم سے گرمانا ،دفن سے دفنانا ،خرید سے خریدنا۔

سوال نمبر 2: مندرجہ ذیل الفاظ کے ساتھ مصدر جوڑ کر مصادر جعلی بنائیے۔

مصدرمصادر جعلی
کوششکوشش کرنا
تلاشتلاش کرنا
تقریرتقریر کرنا
تعزیتتعزیت کرنا
مبارکمبارک باد دینا
تعمیرتعمیر کرنا
تشریحتشریف لانا
ذلیلذلیل کرنا

سوال نمبر 3: درج ذیل اسموں میں تبدیلی کر کے مصادر جعلی بنائیے۔

اسممصادر جعلی
شرمشرمانہ
فرمانفرمانا
سوچسوچنا
کھیلکھیلنا
لڑائیلڑانا
لپیٹلپیٹنا
موڑموڑنا

سوال نمبر 4: ” بے کار” میں “بے” ” سابقہ “ہے اور “کار”،”اسم ” مندرجہ ذیل اسموں کے ساتھ “بے” سابقہ جوڑ کر الفاظ بنائیے۔

اسمالفاظ
رحمبے رحم
وقتبے وقت
مروتبے مروت
ادببے ادب
بنیادبے بنیاد
ہوشبے ہوش
قراربے قرار

سوال نمبر 5: نیچے دیے گئے اسموں میں سے مذکر کے مونث اور مونث کے مذکر لکھیے۔

مذکرمونث
بیویشوہر
مرحوممرحومہ
دادادادی
بھائیبہن
والدوالدہ
صاحبصاحبہ
نائینائین
دھوبیدھوبن

Advertisement

Advertisement