Advertisement
Advertisement
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے دوسری جماعت
  • سبق نمبر 09: مضمون
  • سبق کا نام: سڑک کیسے پار کریں

خلاصہ سبق:سڑک کیسے پار کریں

سبق سڑک کیسے پار کریں میں ٹریفک کے قوانین کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ارشد نے اپنی امی سے پوچھا کہ وہ کہاں سے آرہی ہیں تو انھوں نے بتایا کہ وہ اسپتال سے آ رہی ہیں۔ کیونکہ حامد کا ایکسیڈنٹ ہوگیا جس کی وجہ سے اسے اسپتال لے جایا گیا۔

Advertisement

حامد کے ایکسیڈنٹ کی وجہ یہ تھی کہ اس نے سڑک پار کرتے ہوئے گاڑی نہیں دیکھی تھی۔ جس پہ ارشد نے اپنی امی سے پوچھا کہ سڑک پہ کیسے چلنا چاہیے تو اس کی والدہ نے بتایا کہ سڑک کے ہمیشہ بائیں جانب فٹ پاتھ پہ چلنا چاہیے۔

ارشد نے پوچھا کہ سڑک کراس کرتے وقت کن باتوں کا دھیان رکھنا چاہیے۔ ارش کی والدہ بتانے لگیں کہ سڑک پار کرتے وقت ہری اور لال بتیوں کا دھیان رکھنا بہت ضروری ہے۔چوراہوں پر لال بتی ہونے پہ گاڑیاں رک جاتی اور ہری بتی ہونے پر چل پڑتی ہیں۔

Advertisement

ارشد نے سڑک پہ بنائی گئی سفید دھاریوں کے بارے میں پوچھا تو اس کی والدہ نے بتایا کہ سڑکوں پر بنی کالی اور سفید دھاریوں کو زیبرا کراسنگ کہتے ہیں۔اس پہ بھی ہری اور لال بتی موجود ہوتی ہے ۔ دائیں بائیں جانب دیکھ کر اس راستے کو پار کرنا چاہیے۔

Advertisement

ارشد نے امی سے پیلی بتی کے متعلق پوچھا تو اس کی والدہ نے بتایا کہ پیلی بتی ہونے پر ہمیں چلنے یا رکنے کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔جس چوراہے پہ یہ بتیاں نصب نہ ہوں وہاں موجد ٹریفک پولیس کے اشاروں کی مدد سے ہمیں ان قوانین کو سمجھنا چاہیے۔ جو ہاتھوں کی مدد سے چلنے اور رکنے کے اشارے دیتے ہیں۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے۔

حامد کو اسپتال کیوں لے جایا گیا تھا؟

حامد کا ایکسیڈنٹ ہوگیا جس کی وجہ سے اسے اسپتال لے جایا گیا۔

Advertisement

سڑک کے کس طرف چلنا چاہیے؟

سڑک کے ہمیشہ بائیں جانب فٹ پاتھ پہ چلنا چاہیے۔

سڑک پار کرتے وقت کن باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے؟

سڑک پار کرتے وقت ہری اور لال بتیوں کا دھیان رکھنا بہت ضروری ہے۔

چوراہوں پر گاڑیاں کب رکتی اور کب چلتی ہیں؟

چوراہوں پر لال بتی ہونے پہ گاڑیاں رک جاتی اور ہری بتی ہونے پر چل پڑتی ہیں۔

پیلی بتی سے کیا مطلب ہے؟

پیلی بتی ہونے پر ہمیں چلنے یا رکنے کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔

Advertisement

خالی جگہ میں مناسب لفظ لکھیے۔

لال بتی ، زیبرا کراسنگ ، ایکسیڈنٹ ، فٹ پاتھ ، دیکھ بھال۔

  • حامد اسپتال میں ہے ، اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔
  • سڑک دیکھ بھال کر پار کرنی چاہیے۔
  • سڑک کے بائیں جانب فٹ پاتھ پر چلنا چاہیے۔
  • سڑکوں پر بنی کالی اور سفید دھاریوں کو زیبرا کراسنگ کہتے ہیں۔
  • لال بتی ہونے پر گاڑیاں رک جاتی ہیں۔

حروف کو ملا کر لفظ بنائیے۔

ر+ ک + ش + ا =رکشا
گ + ا + ڑ + ی =گاڑی
پ + ی + د + ل =پیدل
دھ + ی + ا + ن =دھیان
ا + س + پ + ت + ا +ل =اسپتال

حصہ ‘الف’اور ‘ب’کے صحیح جوڑ ملائیے۔

الف ب
ہری بتیچلنا
لال بتیرکنا
زیبرا کراسنگ سڑک کو پیدل پار کرنا
پیلی بتی چلنے یا رکنے کے لیے تیار ہونا
فٹ پاتھ پیدل چلنا

نیچے دی ہوئی تصویروں کے نام لکھیے۔

ٹریکٹر ، اسکوٹر ، ٹرالر ، رکشہ
سائیکل رکشہ ، سائیکل۔

سوچیے اور بتایئے۔

گاؤں اور شہر کی سڑکوں میں کیا فرق ہوتا ہے؟

گاؤں کی سڑکیں کچی جبکہ شہر کی سڑکیں پکی ہوتی ہیں۔ گاؤں کی سڑکیں تنگ جبکہ شہر کی سڑکیں کشادہ ہوتی ہیں۔

Advertisement

آپ نے اسپتال میں کیا کیا دیکھا ہے؟

میں نے اسپتال میں ڈاکٹر ، نرس ، آپریشن تھیٹر ، ایمبولینس ، اسٹیچر ، ویل چیئر ، آپریشن کے آلات اور کئی طرح کی ادویات دیکھی ہیں۔

آپ اسپتال کیوں جاتے ہیں؟

ہم دوائی لینے اور ڈاکٹر کو دکھانے اسپتال جاتے ہیں۔

نیچے دی ہوئی تصویروں کے نام بتائیے۔

اسپیڈ بریکر ، چوراہا ، کراسنگ بریج ، فلائی اوور۔

Advertisement

حصہ الف اور ب کے صحیح جوڑ ملائیے۔

الفب
گاڑی گاڑیوں
سڑک سڑکوں
اسپتال اسپتالوں
بتی بتیوں
چوراہا چوراہوں
دھاری دھاریوں

خوش خط لکھیے۔

اسپتال ، دھیان ، چوراہوں ، دھاریاں ، کراسنگ۔

Advertisement

Advertisement