Back to: Ibtedai Urdu Class 2 Solutions | Chapterwise Notes
کتاب “ابتدائی اردو” برائے دوسری جماعت
سبق نمبر14: مضمون
سبق کا نام: جنگل
خلاصہ سبق: جنگل
ایک لکڑہارا جس کا نام ہیرا تھا۔ہیرا روزانہ اپنی کلہاڑی لے کر جنگل جاتا تھا۔ہیرا جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر لاتا اور بازار میں بیچ دیتا تھا۔وہ گھر کا سودا خریدنے کے لیے لکڑیاں بیچتا تھا۔ایک روز وہ لکڑیوں کا گھٹا باندھے بیٹھا تھا کہ اسلم اور رشید اس کے پاس آئے۔
اسلم نے ہیرا چچا سے پوچھا کہ اپ روزانہ لکڑیاں کاٹنے جاتے ہیں جنگل کے اندر کیا ہے۔ہیرا چچا نے بتایا کہ جنگل کے اندرچیڑ، ساگوان اور شیشم کے درخت ہیں۔ رشید نے ہیرا چچا سے پوچھا کہ کیا وہ ہر طرح کی لکڑی کاٹ لیتا ہے۔جس پہ ہیرا چچا نے بتایا کہ وہ ہرے پیڑ نہیں کاٹتا بلکہ جو لکڑی کاٹتا ہوں وہ معمولی لکڑی ہوتی ہے۔
چچا نے انھیں بتایا کہ جنگل میں دیودار ، شیشم اور چیڑ کی عمارتی لکڑی موجود ہے۔دیودار کی لکڑی بہت مضبوط ہے یہ سالوں پانی میں رہ سکتی ہے اس سے کشتیاں ، پل اور بوٹ ہاؤس بنائے جاتے ہیں۔
اسلم نے پوچھا کہ کیا کاٹنے سے درخت ختم نہیں ہوتے ہیں؟ جس کے جواب میں ہیرا چچا نے کہا کہ کٹںے والے درختوں کے بدلے میں نئے درخت لگائے جاتے ہیں تاکہ جنگلات ختم نہ ہوں۔ ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ جنگلات میں کئی اہم جڑی بوٹیاں بھی موجود ہوتی ہیں۔ان جڑی بوٹیوں سے دوائیاں بنائی جاتی ہیں جو ہمارے کام آتی ہیں۔جنگلوں کے کئی فائدے ہیں۔ یہ ہمارے ملک کی دولت ہیں۔ اس سے موسم خوشگوار بنتا ہے اس لیے ہمیں ان کی حفاظت کرنی چاہیے۔
ان سوالوں کے جواب دیجیے۔
سبق میں کن عمارتی لکڑیوں کے نام آۓ ہیں؟
سبق میں دیودار ، شیشم اور چیڑ کی عمارتی لکڑیوں کا ذکر آیا ہے۔
ہیرا روزانہ جنگل کس لیے جا تا تھا؟
ہیرا روزانہ کلہاڑی لے کر جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جاتا تھا اور انھیں بازار لے جا کر بیچ دیتا تھا۔
ہیرا لکڑیاں کس لیے بیچتا تھا؟
ہیرا گھر کا سودا خریدنے کے لیے لکڑیاں بیچتا تھا۔
جڑی بوٹیاں کس کام آتی ہیں؟
جڑی بوٹیوں سے دوائیاں بنائی جاتی ہیں جو ہمارے کام آتی ہیں۔
جنگلوں کی حفاظت ہمیں کیوں کرنی چاہیے؟
جنگلوں کے کئی فائدے ہیں۔ یہ ہمارے ملک کی دولت ہیں۔ اس سے موسم خوشگوار بنتا ہے اس لیے ہمیں ان کی حفاظت کرنی چاہیے۔
خالی جگہوں میں مناسب لفظ چن کر لکھیے۔
- ہیرا روزانہ اپنی کلہاڑی لے کر جنگل جاتا تھا۔
- ہیرا جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر لاتا اور بازار میں بیچ دیتا تھا۔
- جو لکڑی کاٹتا ہوں وہ معمولی لکڑی ہوتی ہے۔
- دیودار کی لکڑی تو بہت ہی مضبوط ہوتی ہے۔
- جنگل ہمارے ملک کی دولت ہیں۔
نیچے دیے ہوئے لفظوں کے حروف الگ الگ لکھیے۔
ایک | = ا + ی + ک |
چیڑ | = چ + ی + ڑ |
شیشم | = ش + ی + ش + م |
دیودار | = د + ی + و + د + ا + ر |
کشتیاں | = ک + ش + ت + ی + ا + ں |
نیچے دی ہوئی تصویروں کے نام لکھیے۔
کلہاڑی ، کشتی ، ہاؤس بوٹ ، درخت۔
مثال دیکھ کر نیچے دیے ہوئے لفظوں کو بدل کر لکھیے۔
مثال : لکڑی | لکڑیاں | لکڑیوں |
کشتی | کشتیاں | کشتیوں |
دوائی | دوائیاں | دوائیوں |
روٹی | روٹیاں | روٹیوں |
گھڑی | گھڑیاں | گھڑیوں |
مثال دیکھ کر نیچے دیے ہوئے لفظوں کے آخر میں ‘ی ‘ ملا کر لفظ لکھیے۔
مثال : جنگل | جنگلی |
مضبوط | مضبوطی |
خراب | خرابی |
خوبصورت | خوبصورتی |
عمارت | عمارتی |
سوچیے اور بتایئے۔
آپ کے گھر اور سکول کےپاس کون کون سے درخت ہیں؟
میرے گھر اور سکول کے پاس نیم ، آڑو ، لوکاٹ ، سفیدہ اور شہتوت کے درخت ہیں۔
آپ کے گھر میں لکڑی سے بنی کون کون سی چیزیں ہیں؟
میرے گھر میں لکڑی سے بنی کرسیاں ، میز ، بیڈ ، پلنگ ، چارپائیاں ، دروازے اور کھڑکیاں وغیرہ موجود ہیں۔
جنگل کی حفاظت ہمیں کس طرح کرنی چاہیے؟
ہمیں جنگلات کے کٹاؤ کو روکنا چاہیے۔ زیادہ سے زیادہ نئے پودے اگائے جائیں۔ بلا ضرورت جنگلی درختوں کو نہ کاٹا جائے۔
خوش خط لکھیے۔
لکڑہارا ، معمولی ، خوش گوار ، مضبوط ، حفاظت۔