Essay on Water Pollution in Urdu

0

پانی کی آلودگی پر مضمون

  • آج ہمارے لئے پانی کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے کیونکہ آج کے دور میں پانی کی آلودگی بہت زیادہ بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر جگہ بڑی بڑی فیکٹریاں لگائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ گھر کی صفائی اور جگہ جگہ سے نکلنے والی ساری گندگی بھی پانی میں جاکر مل جاتی ہیں۔ جس سے ہمارے پینے کے پانی میں آلودگی بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔
  • اس طرح سے پانی میں طرح طرح کی گندگی جانے سے پانی بہت زیادہ نقصان ده بن جائے گا اور جس کا ہم سب کی زندگی پر بہت برا اثر پڑےگا۔ اور نہ تو یہ پانی پینے کے لائق رہ جائے گا اور نہ ہی استعمال کرنے کے لائق۔
  • گھر میں پینے کے دوران اور سنچائی کھیتی اور فیکٹری وغیرہ میں بڑی تعداد میں پانی استعمال ہوتا ہے اور استعمال ہونے والا پانی استعمال ہونے کے دوران گندے پانی میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ یہ گندا پانی جب کسی صاف پانی میں ملتا ہے تو وہ بھی گندا ہو جاتا ہے۔ گندے پانی میں کاربنک (Carbonic) اور اکاربنک(Acarbonic) چیزوں اور رسائنوں کے ساتھ کیٹ اور نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا(Bacteria) بھی رہتے ہیں۔ یہ سب بھی وقت کے ساتھ پانی کو گندا کرتے ہیں۔

پانی کی آلودگی ہونے کی بہت ساری وجوہات ہیں۔ جن میں سے کچھ یہ بھی ہیں:

پیڑ پودے اور فصلیں

  • پیڑ اور فصلوں پر کچھ ایسے کیڑے ہوتے ہیں جو دکھائی نہیں دیتے۔ کچھ پر کیڑے اور بیکٹیریا اور کچھ زہریلی ہوائیں بھی بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں۔ ان سے فصلوں کو بچانے کے لیے کیٹ کو مارنے والا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔ اس چھڑکاؤ میں زیادہ تر ایسے کاربنک اور کینسر پھیلانے والے کیڑے ہوتے ہیں جو بارش کے دنوں میں بہکر پانی میں مل جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے پانی زہریلا بھی ہوسکتا ہے۔

انسان کے جسم سے نکلنے والی آلودگی

  • ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ گھر اور مکانوں کی بھی تعداد بڑھتی ہے اور مکانوں و گھروں میں بنائے گئے غسل خانے اور ہمام کے ذریعہ نکلنے والی گندگی ندیوں میں جاکر مل جاتی ہے۔ جس سے ندی کا پانی گندا ہو جاتا ہے۔ گھر سے نکلنے والا یہ گندا پانی صاف پانی میں بہت بڑی تعداد میں کاربن چھوڑتا ہے جس کی وجہ سے پانی میں پائے جانے والے آکسیجن ختم ہو جاتے ہیں اور اس کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں بھی پھیلنے لگتی ہیں۔

کاروبار کی آلودگی

  • انسان کے الگ الگ طرح کے کاروبار سے ہر جگہ سے الگ الگ گندہ پانی اکھٹا ہوتا ہے۔ جو دنیاوی زمین کے پانی پر الگ الگ طرح کا برا اثر ڈالتے ہیں۔ کھاد وغیرہ کے ذریعہ ہونے والے کاروبار سے نکلنے والا گندہ پانی جس میں کاربن پایا جاتا ہے وہ پانی میں رہنے والے آکسیجن کو کم کردیتا ہے۔ اسی طرح کاغذ کی فیکٹریوں سے نکلنے والا گندا پانی بھی ندیوں پر بہت ہی برا اثر ڈالتا ہے۔ اس کا برا اثر پانی میں رہنے والی مچھلیوں پر بھی بہت زیادہ پڑتا ہے۔ جب انسان ان مچھلیوں کو کھاتا ہے تو اس کے ذریعے اس انسان کے جسم میں بھی بیماریاں پھیلنے لگتی ہیں۔

کھیتی کی وجہ

  • کھیتی کے کاموں میں سنچائی کے لیے بڑی تعداد میں پانی کا استعمال ہوتا ہے۔ کھیتی میں استعمال ہونے والا پانی کا کچھ حصہ سوکھ جاتا ہے اور کچھ زمین سوکھ لیتی ہے۔ اور اس کے علاوہ جو پانی استعمال ہوتا ہے وہ دوبارہ بہکر ندی میں جا کر مل جاتا ہے۔ اس طرح کھیتوں میں ڈالی گئی راسائنک کھاد کے ساتھ ساتھ مٹی کے کنکڑ بھی پانی میں جا کر پانی گندہ کر دیتے ہیں۔
  • اس کے علاوہ بھی بہت سی ایسی وجہیں ہیں جن سے پانی گندا ہو رہا ہے۔ اگر اسی طرح سے پانی گندا ہوتا رہا تو بہت ہی جلد یہ دنیا پانی کے لیے ترسنے لگے گی اور انسان کا زندہ رہنا مشکل ہوجائے گا۔ اس لئے ہم سب کو مل کر پانی کو بچانا چاہیے اور اس کی حفاظت کرنی چاہئے۔ تبھی جاکر پانی کی آلودگی ختم ہوگی۔