Back to: Tenses In Urdu
فعل مستقبل مکمل جاری
اس Tense کےجملوں کے آخر میں *رہا ہوں گا، رہے ہوں گے، رہا ہوگا، ہوا ہوگا ، ہوئی ہوگی* وغیرہ لفظ آتے ہیں۔ اس میں کام کرنے کا وقت دیا رہتا ہے۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کے طریقے
- (1) اس میں I ,we کے ساتھ Shall have been اور Verb کی پہلی فارم کے ساتھ ing لگاتے ہیں۔
- (2) اس کے علاوہ He , She , They اور دیگر سبھی سبجیکٹ کے ساتھ Will have been اور Verb کی پہلی فارم میں ing لگاتے ہیں۔
- (3) منفی جملوں یعنی negative sentences میں will یا shall کے بعد not آتا ہے۔
- (4) سوالیہ جملوں یعنی interrogative sentences میں will/shall سبجیکٹ (subject) سے پہلے آتے ہیں۔
- (5) اور Double Interrogative Sentences میں Question word ,کو will یا Shall سے پہلے لگاتے ہیں۔ ‘سے’ کی انگریزی مقرر وقت کے لیے since اور غیر مقرر وقت کے لیے for لگاتے ہیں۔
- اس Tense کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنے کے لیے ان Rules کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیجئے۔

اب آیئے کچھ مثالیں دیکھیں
میرا دس منٹ سے ہنس رہی ہوگی۔ | Mira will have been laughing for 10 minutes |
وہ دو دن سے اس کی مدد کر رہا ہوگا۔ | He will have been helping him for 2 days |
میں تین گھنٹے سے میچ کھیل رہا ہوں گا۔ | I shall have been playing the match for 3 hours |
بچے ایک گھنٹے سے کھیلنے جا رہے ہوں گے۔ | The children will have been going to play for 1 hour |
سعدیہ تین دن سے اپنا کام نہیں کر رہی ہوگی۔ | Sadiya will not have been doing her work for 3 days |
کیا آدھے گھنٹے سے سورج نکل رہا ہوگا؟ | ? Will the sun have been rising for half an hour |
وہ چار گھنٹے سے کہاں سو رہے ہوں گے؟ | ? Where will they have been sleeping for four hours |