Advertisement
Advertisement

سبق کا خلاصہ

ہندوستان کی تہذیب کو ترقی دینے میں مغل شہزادیوں اور بیگمات کا بھی بڑا حصہ ہے۔ ان میں ایک اہم نام بابر کی بیٹی گلبدن بیگم کا بھی ہے۔ان کی والدہ کا نام ماہم تھا۔ یہ نہایت حسین و جمیل،خوش مزاج اور پڑھنے لکھنے کی شوقین تھیں اور اپنے تمام بھائیوں میں ہمایوں کو خاص طور پر چاہتی تھیں۔

Advertisement

ان کی شادی مغل خاندان کے ایک شخص خضر سے ہوئی۔ انہوں نے تین مغل بادشاہوں کا دور دیکھا ہے۔ یعنی ہمایوں ،اکبر اور بابر کا زمانہ۔آخری دور میں انہوں نے اکبر سے کہا کہ وہ مکہ معظمہ جانا چاہتی ہیں۔اس کے بعد وہ حج کو گئیں اور تقریباً ساڑھے تین سال کے بعد واپس لوٹیں۔انہوں نے بادشاہ اکبر کی فرمائش پر ایک کتاب” ہمایوں نامہ “لکھی۔یہ کتاب فارسی زبان میں ہے اور اس میں انہوں نے مغلیہ خاندان خاص طور پر ہمایوں کے زمانے کے حالات قلمبند کیے ہیں۔ اس کتاب کا انگریزی میں ترجمہ این ایس بیورج نے کیا۔گلبدن بیگم نے طویل عمر پائی۔ اسی سال کی عمر میں ان کا انتقال آگرہ میں ہوا۔

سوچیے اور بتائیے۔

سوال: گلبدن بیگم کس کی بیٹی تھیں ؟

جواب: گلبدن بیگم بابر کی بیٹی تھیں۔

Advertisement

سوال: گلبدن بیگم کس کی بیوی تھیں؟

جواب: گلبدن بیگم خواجہ خضر کی بیوی تھیں۔

Advertisement

سوال: گلبدن بیگم کی کتاب کا نام کیا ہے؟

جواب: گلبدن بیگم کی کتاب کا نام ” ہمایوں نامہ”ہے۔

سوال: گلبدن بیگم نے کن کن بادشاہوں کا زمانہ دیکھا تھا؟

جواب: گلبدن بیگم نے ہمایوں،اکبر اور بابر کا زمانہ دیکھا تھا۔

Advertisement

سوال: ہمایوں نامہ میں کس زمانے کا ذکر کیا گیا ہے؟

جواب: ہمایوں نامہ میں مغلیہ خاندان اور خاص طور سے ہمایوں کے زمانے کا ذکر کیا گیا ہے۔

سوال نمبر 2: واحد سے جمع اور جمع سے واحد بنائیے۔

واحدجمع
تعلیمتعلیمات
خواہشخواہشات
تکلیفتکالیف
لفظالفاظ
واقعہواقعات
مؤرخمؤرخین
خاتونخواتین
حالتحالات

سوال نمبر 3: خالی جگہوں کو بھریے۔

  • گلبدن بیگم نے اکبر سے کہا کہ وہ مکہ معظمہ جانا چاہتی ہیں۔
  • خواجہ خضر نے گلبدن کی بہت قدر کی۔
  • ہمایوں نامہ فارسی زبان میں ہے۔
  • گلبدن بیگم نے بابر کی تزک بابری سے بھی مدد لی۔
  • این ایس بیورج نے ہمایوں نامہ کا ترجمہ انگریزی زبان میں کیا۔

عملی کام:

اپنے استاد سے “ہمایوں نامہ” کے متعلق معلومات حاصل کیجیے اور ان پر اپنی ڈائری میں پانچ جملے لکھیے۔

  • یہ کتاب مغلیہ خاندان اور خاص طور سے ہمایوں کے زمانے کے حالات پر مبنی ایک اہم کتاب ہے۔
  • اس کتاب میں اس زمانے کے سیاسی ،سماجی اور مغلیہ خاندان کے حالات بہت سادہ اور دل نشین انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔
  • یہ کتاب گلبدن بیگم نے بادشاہ اکبر کی فرمائش پر لکھی۔
  • ہمایوں نامہ فارسی میں ہے۔اس کا ترجمہ اختر ندوی نے اردو میں کیا۔
  • اس کتاب کا قلمی نسخہ لندن کے میوزیم میں موجود ہے۔

Advertisement

Advertisement