حضرت علی رضی اللہ عنہ سے متعلق پانچ احادیث

0
عَنْ عَلِیٍّ قَالَ عَھِدَ اِلَیَّ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیہِ
 وَسَلَّمَ أَنَّہُ لَایُحِبُنِیْ اِلَّا مُؤمِنٌ وَلَا یُبْغِضُنِیْ اِلَّا مُنَافِقٌ

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مجھے بتلایا کہ مومن کے علاوہ کوئی مجھ سے محبت نہیں کر سکتا اور منافق کے علاوہ کوئی مجھ سے بغض نہیں رکھیگا۔
﴿شمار حدیث 126﴾

عَنْ سَعْدِ بْنِ اِبْرَاھِیْمَ قَالَ سَمِعْتُ اِبْرَاھِیْمَ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِیْ وَقَّاصٍ 
یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلیہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُ قَالَ لِعَلِیٍّ أَلَا 
تَرضَی أَنْ تَکُوْنَ مِنِّی بِمَنْزِلَۃِ ھَارُوْنَ مِنْ مُوسٰی۔

حضرت ابراہیم بن سعد بن وقاص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے علی” کیا تم راضی نہیں ہو کہ تم میری طرف حضرت ہارون کے درجہ میں رہو،جس طرح کہ یہ حضرت موسی کی طرف سے تھے۔
﴿شمار حدیث 127﴾

عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ أَقبَلْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلیہِ وَسَلَّمَ 
فِیْ حَجِّهِ الَّتِیْ حَجَّ فَنَزَلَ فِیْ بَعضِ الطَّرِیْقِ فَأَمَرَ الصَّلَاۃَ جَامِعَۃً فَأَخَذَ 
بِیَدِ عَلِیٍّ فَقَالَ أَلَسْتُ أَوْلَی بِالْمُؤمِنِیْنَ مِنْ أَنْفُسِھِمْ قَلُوا بَلَی قَالَ 
أَلَسْتُ أَوْلَی بِکُلٍ مُؤمِنٍ مِنْ نَفْسِہِ قَالُوا بَلَی قَالَ فَھَذَا وَلِیُّ مَنْ أَنَا 
مَوْلَاہُ اللَّھُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاہُ اللّٰھُمَّ عَادِ مَنْ عَادَاہُ۔

حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں بعض حج میں ،اللہ کے رسول کے بعض حج میں ساتھ تھا، آپ رات میں کسی مقام پر اترے ،اور لوگوں کو باجماعت نماَز پڑھنے کا حکم دیا ،پھر حضرت علی کا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا کیا میں” مؤمنین کے لیے انکی جانوں سے زیادہ قریب نہیں ہوں ؟لوگوں نے کہا کیوں نہیں ،پھر آپ نے فرمایا کہ علی اس شخص کے ولی ہیں جسکا میں ولی ہوں، الٰہی تو دوست بنا جو علی سے دوستی رکھے اور تو اس شخص سے عداوت کا معاملہ فرما جو حضرت علی سے عداوت رکھے۔
﴿شمار حدیث 128﴾

عَنْ حُبْشِیِّ بْنِ جُنَادَۃَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلیہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ 
عَلِیٌّ مِنِّیْ وَأَنَا مِنْہُ وَلَا یُؤَدِّیْ عَنِّی اِلَّا عَلِیٌّ۔

حضرت حبشی بن جنادہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے فرماتے ہوے سنا کہ علی مجھ سے ہے،اور میں علی سے ہوں اور میری طرف سے ادائیگی صرف علی ہی کر سکتے ہیں۔
﴿شمار حدیث 131﴾

عَنْ اِبْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رسولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلیہِ وَسَلَّمَ الْحَسَنُ 
وَالحُسَیْنُ سَیِّدَا شَبَابَ أَھْلِ الْجَنَّۃِ وَأَبُوْھُمَا خَیْرٌ مِّنْھَمَا۔

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہونگے اور انکے والدین ان سے بہتر ہونگے۔
﴿شمار حدیث 130)

(نوٹ): یہ سبھی احادیث “فَضْلُ عَلِیِّ بْنِ أَبِیْ طَالِبٍ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ” سے لکھی گئی ہیں۔