اوندھے منہ سونا منع ہے

0
حضرت تحفہ غفاری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مسجد
میں پیٹ کے بل اوندھے منہ سویا ہوا پایا۔ آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیر مبارک سے مجھے ہلا
کر فرمایا: تم اس طرح کیوں سو رہے ہو، اس طرح
سونا اللہ سبحانہ تعالیٰ کو سخت ناپسند ہے۔رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے اوندھے منہ سونے سے منع فرمایا
ہے اور آج کی میڈیکل سائنس بھی اسے اعضاء وجوارح
بالخصوص دل و دماغ اور انسانی نفسیات کے لئے سخت
نقصان دہ قرار دے رہی ہے۔ لہذا لڑکپن سے ہی
اوندھے منہ نہ سونے کے حوالے سے بچوں کی
تربیت کریں۔