Back to: Ibtedai Urdu Class 3 Solutions | Chapterwise Notes
کتاب “ابتدائی اردو” برائے تیسری جماعت
سبق نمبر06: مضمون
سبق کا نام: ہمارے کھیل
خلاصہ سبق: ہمارے کھیل
اس سبق میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انسان کے لیے پڑھائی کے ساتھ کھیل بھی ضروری ہے کہ اس سے انسان کی صحت ٹھیک رہتی ہے اور تفریح بھی ہو جاتی ہے۔جیسے جیسے انسان کی زندگی میں تبدیلیاں آتی گئیں کھیل بھی بدلتے گئے۔
شروع میں انسان جنگلوں میں رہتا تھا۔اس زمانے میں انسان کی گزر بسر جنگلی جانوروں کے شکار اور جنگلی پھلوں پہ ہوتی تھی۔ تیر اس کا ہتھیار اور تیر اندازی اس کا کھیل تھے۔پہلے یہاں کشتی ،کبڈی اور گلی ڈنڈا جیسے کھیل شوق سے کھیلے جاتے تھے۔کشتی کے مقابلے ہوا کرتے تھے۔
کبڈی اور گلی ڈنڈا میں بھی دو ٹیمیں مقابلے میں حصہ لیتی تھیں۔یہ کھیل آج بھی ہندوستان میں مقبول ہیں۔دوسرے ملکوں سے ہمارے تعلقات بڑھے تو وہاں کے بہت سے کھیل ہمارے یہاں کھیلے جانے لگے۔ان میں سے بعض کھیل بہت مقبول ہیں جیسے ہا کی ،فٹ بال، والی بال اور کرکٹ وغیرہ۔
لگ بھگ تیس سال سے ہندوستان سے کوئی ہاکی نہیں جیت سکا۔ہماری ہاکی ٹیم دنیا کی مشہور ٹیموں میں سے ایک ہے ۔کرکٹ میں بھی ہماری ٹیم کا بڑا نام ہے۔ہماری ٹیم نے 1983ء میں کرکٹ کا عالمی کپ جیتا ہے۔موجودہ دور میں کھیلوں کی اہمیت زیادہ ہے کہ اس سے دوسرے ممالک کے ساتھ بھائی چارے کی فضا پروان چڑھتی ہے اور میل جول بڑھتا ہے۔
سوچیے اور بتایئے:
پڑھائی کے ساتھ کھیل کیوں ضروری ہے؟
پڑھائی کے ساتھ کھیل بھی ضروری ہے کہ اس سے انسان کی صحت ٹھیک رہتی ہے اور تفریح بھی ہو جاتی ہے۔
شروع میں انسان کہاں رہتا تھا؟
شروع میں انسان جنگلوں میں رہتا تھا۔
پہلے زمانے میں انسان کی گزر بسر کیسے ہوتی تھی؟
اس زمانے میں انسان کی گزر بسر جنگلی جانوروں کے شکار اور جنگلی پھلوں پہ ہوتی تھی۔
شروع شروع میں انسان کو کس کھیل کا شوق تھا؟
شروع شروع میں کشتی ،کبڈی اور گلی ڈنڈا جیسے کھیل شوق سے کھیلے جاتے تھے۔
ہندوستان میں دوسرے ملکوں سے آنے والے کھیلوں کے نام لکھیے ؟
ہاکی ، کرکٹ ، فٹ بال، والی بال وغیرہ۔
کھیلوں کی اہمیت اب پہلے سے زیادہ ہے، کیوں؟
کیونکہ اب ان کھیلوں میں دلچسپی لینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کھیلوں کی وجہ سے کھیلاڑیوں کی زندگی کے اسباب بھی مہیا ہورہے ہیں
جملوں کو صحیح لفظوں سے پورا کیجیے۔
- شروع شروع میں انسان جنگلوں میں رہتا تھا۔
- تیر اس کا ہتھیار تھا اور تیراندازی اس کا کھیل بھی۔
- کبڈی اور گلی ڈنڈی میں دو ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوتا۔
- ہماری ہاکی ٹیم دنیا کی مشہور ٹیموں میں سے ایک ہے۔
- ہماری ٹیم نے 1983ء میں کرکٹ کا عالمی کپ جیتا ہے۔
الف اور ب کے صحیح حصوں کو ملا کر جملے بنائیے اور انھیں خالی جگہوں میں لکھیے۔
کھیل سے صحت ٹھیک رہتی ہے | اور تفریح بھی ہو جاتی ہے۔ |
دوسرے ملکوں سے ہمارے تعلقات بڑھے | تو وہاں کے بہت سے کھیل ہمارے یہاں کھیلے جانے لگے۔ |
ان میں سے بعض کھیل بہت مقبول ہیں | جیسے ہا کی ،فٹ بال، والی بال اور کرکٹ وغیرہ ۔ |
جیسے جیسے انسان کی زندگی میں تبدیلیاں آتی گئیں | کھیل بھی بدلتے گئے۔ |
ان لفظوں سے جملے بنائیے۔
شوقین | آج کل کے بچے موبائل فون کے شوقین ہیں۔ |
شکار | شکاری نے شیر کا شکار کیا۔ |
رواج | جہیز ہندوستان کے رواج کا حصہ بن چکا ہے۔ |
مقبول | کرکٹ کا کھیل ہندوستانی عوام میں بہت مقبول ہے۔ |
کھیل | کھیل جسمانی صحت کے لیے بہت اچھے ہوتے ہیں۔ |
جیت | ہماری ٹیم آج کا میچ جیت گئی۔ |
پڑھیے سمجھیے اور لکھیے۔
لفظ ‘خیال واحد ہے۔اس کے آخر میں ‘ات’ لگانے سے اس کی جمع ”خیالات‘ بن جاتی ہے ۔اسی طرح دیے ہوۓ لفظوں کو بھی واحد سے جمع میں تبدیل کر کے لکھیے۔
تفریح | تفریحات |
تعلق | تعلقات |
مقام | مقامات |
سوال | سوالات |
حال | حوالات |
جواب | جوابات |
دی ہوئی تصویروں پر دو دو جملے لکھیے۔
والی بال: | والی بال کے کھیل کے لیے نیٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ دو ٹیموں کے ذریعے سے یہ کھیل اس نیٹ کے گرد کھیلا جاتا ہے۔ |
ہاکی: | ہاکی کا کھیل ہندوستان میں بہت شوق سے کھیلا جاتا ہے۔ اس کھیل میں ایک سٹک کا استعمال ہوتا ہے۔ |
کرکٹ: | کرکٹ کا میچ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ کرکٹ کے میچ میں ایک ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں۔ یہ کھیل بلّے اور گیند کی مدد سے کھیلا جاتا ہے۔ |
فٹ بال: | فٹ بال دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا کھیل ہے۔ فٹ بال دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کھیل ہے۔ |
تیر اندازی: | تیر لوہے سے بنا ایک اوزار ہوتا ہے۔ تیر کے ذریعے پرانے زمانے کے لوگ جانوروں کا شکار کرتے تھے۔ |
نیچے لکھے ہوئے گروہ میں سے ہر غیر متعلق لفظ کی پہچان کرکے خانوں میں لکھیے۔
اونٹ ، کبوتر ، شیر ، چیتا ، ہاتھی = | کبوتر |
دیوالی ، ہولی ، عید، کرسمس ، منگل= | منگل |
امرود ، انگور ، سیب ، بینگن ، آم = | بینگن |
مولی ، گاجر ، آلو، لوکی ، انار = | انار |
ہاتھی ، طوطا ، بلبل ، کوا ، فاختہ = | ہاتھی |
اتور ، پیر ، منگل ، بدھ ، مئی = | مئی |
آنکھ ، کان ، ناک ، ذائقہ ، دانت = | ذائقہ |
ہاکی ، بلا ، فٹ بال ،گلی ، پھول = | پھول |
نیچے لکھے ہوۓ جملوں میں الفاظ کی جگہ تصویریں ہیں۔ ان تصویروں کو دیکھ کر جملے کو دوبارہ خالی جگہ میں لکھیے۔
- تمہارا خرچ تو 🥭دنی سے زیادہ ہے۔
- تمہارا خرچ تو آمدنی سے زیادہ ہے۔
- اس 🔒ب سے ذرا آگے ایک 🕶️ ہے۔
- اس تالاب سے ذرا آگے ایک چشمہ ہے۔
- میز 🪶🍂 رکھا ہے۔
- میز پر پتا رکھا ہے۔
- اسکول جانے سے پہلے مجھے ⛰️ے یاد کرنے ہیں۔
- اسکول جانے سے پہلے مجھے پہاڑے یاد کرنے ہیں۔
- ہم نے بے 🚗 ہی زحمت کی۔
- ہم نے بے کار ہی زحمت کی۔
سبق میں جن کھیلوں کا ذکر ہوا ہے ان کے نام لکھیے۔
فٹ بال، ہاکی ، کرکٹ ، کشتی ، کبڈی ، گلی ڈنڈا وغیرہ۔
بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے۔
شوقین ، تیر اندازی ، رواج ، کشتی ، مقبول ، عالمی ، پچھاڑنا۔