حضرت ثوبیہ رضی اللہ عنھا

0

تعارف:☜

یہ وہ خاتون ہیں جنھوں نے سرکار دوعالم سرورکائناتﷺ کو آپکی والدہ ماجدہ کے چند دن دودھ پلانے کے بعد آپ نے حضور اکرم سرورکائناتﷺ کو دودھ پلایا۔

حضرت ثوبیہ ابو لہب کی باندی تھیں۔ جب ثوبیہ نے ابو لہب کو یہ خبر دی کہ تمہارے بھائی عبد اللہ کے یہاں لڑکا پیدا ہوا ہے۔تمہارا بھتیجہ پیدا ہوا ہے۔تو ابو لہب نے بھتیجہ کے پیدا ہونے کی خوشی میں ثوبیہ کو آزاد کر دیا تھا۔

حضورﷺ کو کتنی مدت دودھ پلایا:☜

حضرت ثوبیہ نے آپﷺ کو ایک ہفتے یا دو ہفتے سات ماہ چند دن دودھ پلایا۔

شرف:☜

اول تو یہ ابو لہب کی لونڈی تھیں۔ پھر حضور اکرم ﷺ کی برکت سے آزاد ہویئں اور حضور ﷺ کی رضائی ماں اور منہ بولی ماں ہونے کا شرف حاصل ہوا۔

حضورﷺ کے علاوہ دیگر صحابہ اکرام نے بھی حضرت ثوبیہ کا دودھ پیا:☜

حضرت ثوبیہ نے بعض دوسرے صحابیوںؓ کو بھی دودھ پلایا ہے۔حضرت ثوبیہ کے بیٹے مسروح، سید الشہداء حضرت حمزہؓ اور ابو سلمہؓ نے بھی حضرت ثوبیہ کا دودھ پیا ہے۔

احترام:☜

آپﷺ کی رضائی ماں تھیں ۔آپﷺ حضرت ثوبیہ کا  بے حد احترام کرتے تھے۔اور انعام و اکرام سے نوازتے تھے۔ مدینہ طیبہ سے انکے لیے تحائف بھجواتے تھے۔ ام المؤمنین سیدہ خدیجہ الکبریٰؓ بھی حضور ﷺ کی رضائی ماں کا احترام کیا کرتیں تھیں۔اور انکے ساتھ احترام کا برتاؤ کیا کرتیں تھیں۔

اسلام:☜

تمام سیرت نگار اس بات پر متفق ہیں کہ حضورﷺ کی رضائی ماں نے اسلام قبول کیا اور شرف صحابیت سے مشرف ہویئں۔

وفات:☜

حضرت ثوبیہ نے 7 ہجری میں مکہ مکرمہ میں وفات پائی۔اور جنت المعلٰی میں دفن ہوئی۔

اولاد:☜

انکا ایک ہی بیٹا تھا جنکا نام مسروح تھا۔اور وہ انکی زندگی میں ہی وفات پا گیا تھا۔