Back to: JKBOSE Class 5th Urdu Solutions
1: سوچیے اور بتائیے
سوال نمبر 1: لڑکے ایکسکرشن کے لیے کہاں گئے تھے؟
ج ۔ لڑکے ایکسکرشن کے لیے پہلگام گئے تھے۔
سوال نمبر 2: پہلگام کیوں مشہور ہے؟
ج ۔ پہلگام ایک صحت افزا مقام ہے یہ اپنی خوبصورتی اور آب و ہوا کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔
سوال نمبر 3: احمد نے ریچھ کو دیکھ کر کیا کیا؟
ج ۔ احمد نے ندیم کا ہاتھ فوراً جھٹک دیا اور پُھرتی سے ایک پیڑ پر چڑھ گیا۔
سوال نمبر4: ندیم کو احمد کے کس عمل سے دکھ پہنچا؟
ج ۔ ندیم کو احمد کی بے وفائی کی وجہ سے دکھ ہوا۔
2: ذیل کے محاوروں کو جملوں میں استعمال کیجیے۔
پھولے نہ سمانا : | خوشی میں آپ سے باہر ہونا | بچوں نے جب ایکسکرشن کی خبر سنی تو وہ پھولے نہ سمائیں۔ |
ایک جان دو قلب : | آپس میں گہری محبت یا پکی دوستی۔ | احمد اور ندیم کی دوستی ایسی تھی کہ جیسے ایک جان دو قلب۔ |
جان میں جان آنا : | مطمئن ہونا یا سکون حاصل ہونا۔ | ندیم نے جب دیکھا ریچھ جا چکا ہے تو اس کی جان میں جان آ گئی۔ |
3: مناسب لفظوں سے خالی جگہ پر کیجیے۔
- احمد ندیم دوست تھے
- فیرم کشمیر کا ایک صحت افزا مقام ہے
- ہم نے ندیم کا ہاتھ فورا جھٹک دیا۔
- دوست وہی ہے جو مصیبت میں کام آئے۔
4: اپنے دوست کے متعلق پانچ جملے لکھیے۔
- منیر احمد میرا بہترین دوست ہے۔
- ہم دونوں ایک ہی جماعت میں پڑھتے ہیں۔
- وہ میرا بہت خیال رکھتا ہے اور ہر وقت میرے کام آتا ہے۔
- ہم ایک ساتھ کھیلتے ہیں اور ساتھ ساتھ سکول جاتے ہیں۔
- خوشی ہو یا غم وہ ہر وقت میرے ساتھ ہوتا ہے۔
- مجھے میرے دوست پر فخر ہے اللہ کرے سب کو ایسا دوست ملے۔
5: مثال دیکھ کر الفاظ بنائیے۔
بے + | بسی | = بے بسی |
بے + | خودی | = بے خودی |
بے + | حسی | = بے حسی |
بے + | دردی | = بے دردی |
بے + | جگری | = بے جگری |
بے + | کسی | = بے کسی |
6: درجہ ذیل جملوں میں سے فعل تلاش کیجیے۔
احمد زمین پر لیٹ گیا | لیٹنا |
وہ کانپ رہا تھا | کانپنا |
ریچھ نے اسے سونگھا | سونگھنا |
بچے بھاگ رہے تھے | بھاگنا |
ندیم نے کہا ہم گھر جائیں گے | گھر جانا |
ریچھ واپس جا رہا تھا | ریچھ کا واپس جانا |