Back to: Urdu Naat Lyrics
Advertisement
ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر ان کی تصویر سینے میں موجود ہے |
جس نے لا کر کلام الہی دیا وہ محمد مدینے میں موجود ہے |
پھول کھلتے ہیں پڑھ پڑھ کے صلے علٰی چوم کر کہہ رہی ہے یہ باد صبا |
ایسی خوشبو چمن کے گلوں میں کہاں جو نبی کے پسینے میں موجود ہے |
ہم نے مانا کہ جنت بہت ہے حسیں چھوڑ کر ہم مدینہ نہ جائیں کہیں |
یوں تو جنت میں سب ہے مدینہ نہیں اور جنت مدینے میں موجود ے |
چھوڑنا تیرا طیبہ گوارا نہیں ساری دنیا میں ایسا نظارہ نہیں |
ایسا منظر زمانے نے دیکھا نہیں جیسا منظر مدینے میں موجود ہے |