Advertisement
Advertisement
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے دوسری جماعت
  • سبق نمبر04: نظم
  • نظم کا نام: سبزی والا

نظم سبزی والا کی تشریح

سبزی والا سبزی لایا
سبزی لے لو سبزی لے لو
آلو، گوبھی اور ٹماٹر
گاجر، مولی اور چقندر
میتھی، پالک، بیگن، توری
ہری ملائم بھنڈی، گوبھی
ہر گھر پر آواز لگائی
سبزی لے لو سبزی لے لو

یہ اشعار نظم “سبزی والا ” سے لیے گئے ہیں۔ اس بند میں شاعر کہتا ہے کہ سبزی والا آ گیا ہے آؤ سبزی لےلو۔ سبزی والا ، آلو، گوبھی، ٹماٹر، گاجر ، مولی ، چقندر، پالک ، بینگن ، توری اور ہری ملائم بھنڈی کے ساتھ ملائم گوبھی جیسی سبزی لے کر آیا ہے۔ سبزی والا ہر گھر کے سامنے آ کر یہ صدا بلند کر رہا ہے کہ سبزی کے لو ،سبزی لے لو۔

Advertisement
سیتا بولی سبزی والے
کیوں نہیں لاۓ آج کریلے
اچھا توری لیمو دے رو
لاؤ مجھے کچھ آلو دے دو
سبزی والا سبزی لایا
سبزی لے لو سبزی لے لو

اس بند میں شاعر کہتا ہے کہ سیتا آکر سبزی والے سے پوچھنے لگی کہ آج کریلے کیوں نہیں لے کر آئے ہو۔اب چونکہ کریلے نہیں لائے ہو تو مجھے توری اور لیموں دے دو۔ اس کے ساتھ مجھے کچھ آلو بھی دے دو۔ سبزی والا سبزی لایا ہے آؤ اور سبزی لے لو۔

کوئی بولا ٹھیک سے تولو
تھوڑا سا دھنیا بھی ڈالو
مرچیں اور ادرک بھی دے دو
لو، یہ اپنے پیسے لے لو
سبزی والا سبزی لایا
سبزی لے لو سبزی لے لو

اس بند میں شاعر کہتا ہے کہ کوئی سبزی والے سے یہ کہنے لگا کہ سبزی کو ٹھیک سے تولو اور کوئی یہ فرمائش کر رہا ہے کہ اس میں تھوڑا سا دھنیا بھی ڈال دو۔ مرچیں اور ادرک بھی دے دو۔ یہ اپنے پیسے لے لو۔ سبزی والا سبزی لے کر آیا ہے آؤ اور سبزی لے لو۔

Advertisement

ان سوالوں کے جواب دیجیے۔

سبزی والے نے سبنری بیچنے کے لیے کیا آواز لگائی ؟

سبزی والے نے آواز لگائی کہ سبزی والا سبزی لایا۔ سبزی لے لو ، سبزی لے لو۔

Advertisement

سبنری والے کے پاس کون سی سبزی نہیں تھی؟

سبزی والےکے پاس کریلے اور پیاز موجود نہیں تھے۔

سیتا نے سبزی والے سے کون کون سی سبزیاں خریدیں؟

سیتا نے سبزی والے سے توری ،لیموں اور آلو خریدے۔

Advertisement

نظم میں کن کن سبزیوں کے نام آۓ ہیں؟

نظم میں آلو، گوبھی، ٹماٹر، گاجر ، مولی ، چقندر، پالک ، بینگن ، توری ،بھنڈی ،گوبھی ، کریلے، توری ، لیموں ، آلو ، دھنیا ، مرچیں اور ادرک جیسی سبزیوں کے نام آئے ہیں۔

نیچے دیے ہوۓ لفظوں کے حروف الگ الگ لکھیے۔

بھنڈی= ب + ھ + ن + ڈ + ی
v= ب + ی + ن + گ + ن
ٹماٹر= ٹ + م + ا + ٹ + ر
کریلا= ک + ر + ی + ل + ا
چقندر= چ + ق + ن + د + ر

تصویروں کی مدد سے خالی خانوں میں صحیح حرف لکھیے۔

ادرک ، گا جر ، گوبھی ، آلو ، مولی ، بھنڈی ، کدّو۔

خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے۔

کچھ ، پیسے ،آواز ، ٹھیک ، آج۔

  • ہر گھر پر آواز لگائی۔
  • کیوں نہیں لائے آج کریلے۔
  • لاؤ مجھے کچھ آلو دے دو۔
  • کوئی بولا ٹھیک سے تولو۔
  • لو یہ اپنے پیسے لے لو۔

نظم کی مدد سے حصہ الف اور ب کے صحیح جوڑ ملائیے۔

سبزی والا سبزی لایاسبزی لے لو سبزی لے لو
میتھی، پالک، بیگن، توریہری ملائم بھنڈی، گوبھی
سیتا بولی سبزی والےکیوں نہیں لاۓ آج کر یلے
کوئی بولا ٹھیک سے تولوتھوڑا سا دھنیا بھی ڈالو
مرچیں اور ادرک بھی دے دولو یہ اپنے پیسے لے لو

سبزیوں کے نام ان کے رنگوں سے ملایئے۔

سبزیرنگ
ٹماٹرلال
مولیسفید
بھنڈیہرا
بینگننیلا
آلوخاکی

نیچے دی ہوئی سبزیوں کے نام لکھیے۔

گوبھی ، بینگن ، مرچ ، بھنڈی ،
ٹماٹر ، چقندر ، آلو ، کریلے۔

Advertisement

سوچیے اور بتایئے۔

نظم میں دی گئی سبزیوں کے علاوہ آپ اور کن سبز یوں کے نام جانتے ہیں؟

نظم میں دی گئی سبزیوں کے علاوہ پیاز ، شلجم ، مٹر، گھیاتوری ،ساگ ، ٹینڈے وغیرہ بھی سبزیاں ہیں۔

کون سی سبزیاں کچی بھی کھائی جاسکتی ہیں؟

گاجر ، مولی ، شلجم ، ٹماٹر ، ہری مرچ اور چقندر وغیرہ کو کچا بھی کھایا جا سکتا ہے۔

پتے والی سبزیوں کے نام بتائیے؟

پتّے والی سبزیوں میں پالک ، سلاد پتّا ، میتھی ، دھنیا،پتّا گوبھی اور ساگ کا شمار پتوں والی سبزیوں میں ہوتا ہے۔

Advertisement

اپنی پسند کی سبزیوں کے نام بتائیے۔

میری پسندیدہ سبزی میں بھنڈی ، کریلے اور بینگن شامل ہیں۔

خوش خط لکھیے۔

سبزی ، ٹماٹر ، چقندر ، کریلے ، دھنیا۔

Advertisement
Advertisement

Advertisement