Advertisement
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے دوسری جماعت
  • سبق نمبر06: کہانی
  • سبق کا نام: سمجھ داری

خلاصہ سبق: سمجھ داری

اس سبق میں سمجھداری اور وقار کے حساب کتاب کو پیش کیا گیا ہے۔وقار دوسری جماعت میں پڑھتا تھا۔ اس نے اپنے والد سے بیس روپے مانگے۔ والد نے پوچھا بیٹا تم بیس روپیوں کا کیا کرو گے؟وقار نے کہا کہ ابا مجھے ان روپیوں کی ضرورت ہے ۔مجھے ایک پنسل ،کاپی ، ربر اور پنسل تراش خریدنا ہے۔

Advertisement

وقار کے ابا نے کہا کہ میں کل تمھیں یہ سب چیز خود خرید کر دے دوں گا۔” مگر وقار کا کہنا تھا کہ اسے اج سکول کا کام کرنا ہے۔وقار کے والد نے پوچھا کہ تم یہ سب چیزیں خود خرید لو گے کیا تمھیں جوڑنا اور گھٹانا آتا ہے۔وقار نے بتا یا کہ وہ اچھی طرح پیسوں کو گن لیتا ہے۔

والد نے مسکرا کر پوچھا کہ ذرا مجھے بتاؤ کہ کس طرح چیزیں خریدو گے تو وقار انھیں بتانے لگا کہ بیس روپوں میں سے آٹھ روپے کی کاپی ، دو روپے کی پنسل ، ایک روپے کا ربر اور تین روپے کا پنسل تراش خریدوں کا۔ والد نے پوچھا کہ یہ کل کتنی رقم ہو گی تو وقار نے کہا کہ چودہ روپے۔والد نے پوچھا کہ بیس میں سے چودہ روپے خرچ کرنے کے بعد تمھارے پاس بقایا کتنے روپے بچیں گے۔ جس پر وقار نے بتایا کہ سب چیزیں خریدنے کے بعد اس کے پاس چھے روپے باقی بچے۔والد نے خوش ہو کر کہا کہ تمھیں تو جوڑنا گھٹانا خوب آتا ہے۔ یہ لو بیس روپے اور سبھی چیزیں خرید لاؤ۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے۔

وقارکس جماعت میں پڑھتا تھا ؟

وقار دوسری جماعت میں پڑھتا تھا۔

وقار نے اپنے والد سے کتنے روپے مانگے تھے؟

وقار نے اپنے والد سے بیس روپے مانگے۔

Advertisement

سب چیز میں خریدنے کے بعد وقار کے پاس کتنے روپیے باقی بچے؟

سب چیزیں خریدنے کے بعد وقار کے پاس چھے روپے باقی بچے۔

وقار کو کیا کیا چیز میں خریدنی تھیں؟

وقار کو ایک کاپی ، ایک پنسل، ایک ربر اور ایک پنسل تراش خریدنا تھا۔

بیٹے سے صحیح حساب سُن کر والد نے کیا کہا؟

والد نے خوش ہو کر کہا کہ تمھیں تو جوڑنا گھٹانا خوب آتا ہے۔ یہ لو بیس روپے اور سبھی چیزیں خرید لاؤ۔

خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے۔

خوب ، بیس ، جماعت ، سکول ، باقی۔

  • وقار دوسری جماعت میں پڑھتا تھا۔
  • اس نے اپنے والد سے بیس روپے مانگے۔
  • مجھے اسکول کا کام کرنا ہے۔
  • اب تمھارے پاس کتںے روپے باقی بچے۔
  • تمھیں تو جوڑنا اور گھٹانا خوب آتا ہے۔

حروف کو ملا کر لفظ بنائیے۔

ب+ ی + س =بیس
ب+ ے + ٹ + ا =بیٹا
ا + س + ک + و + ل =اسکول
ض + ر+ و+ ر + ت =ضرورت
ج + و + ڑ + ن + ا =جوڑنا
ہ + و +ش + ی + ا + ر=ہوشیار

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے حروف الگ الگ لکھیے۔

پنسل= پ + ن + س + ل
چیزیں= چ + ی + ز + ی + ں
گھٹانا= گھ + ٹ + ا + ن + ا
شاباش= ش + ا + ب + ا + ش
سامان= س + ا + م + ا + ن

لفظوں کو دیکھ کر خالی خانوں میں صحیح حرف لکھیے۔

مجھے= م + جھ + ے
ٹھیک= ٹھ + ی + ک
والد= و + ا + ل + د
بیٹا= ب + ے + ٹ + ا
اسکول= ا + س + ک + و + ل

نیچے لکھی باتیں کس نے کہیں؟ لکھیے ۔

  • بیٹا تم بیس روپیوں کا کیا کرو گے؟
  • باپ نے بیٹے سے کہا۔
  • ابا مجھے ان روپیوں کی ضرورت ہے ۔
  • بیٹے نے باپ سے کہا۔
  • ” میں کل تمھیں یہ سب چیز میں خرید کر دے دوں گا۔”
  • باپ نے بیٹے سے کہا۔
  • ” مجھے اسکول کا کام کرنا ہے۔
  • بیٹے نے باپ سے کہا۔
  • ’ اب جوڑ کر بتاؤ کہ کل کتنے روپیے ہوۓ ؟
  • باپ نے بیٹے سے کہا۔

سبق کی مدد سے سامان کو ان کی قیمت سے ملائیے۔

سامانقیمت
کاپیآ ٹھ روپیے
پینسلدو روپیے
ربر ایک روپیہ
پینسل تراشتین روپیے

لفظوں کو ہندسوں سے ملائیے۔

لفظہندسہ
بیس20
دس10
ایک01
سو100
تین03

الف اور ب کے حصوں کو ملا کر جملے لکھیے۔

وقار دوسری جماعت میں پڑھتا تھا۔
ابا مجھے روپیوںکی ضرورت ہے۔
مجھے اسکول کاکام کرنا ہے۔
تمھیں تو جوڑ نا اور گھٹا نا خوب آتا ہے۔
اب تمھارے پاسکتنے روپیے باقی بچے؟

ہندسوں کو لفظوں میں لکھیے۔

ہندسہلفظ
14چودہ
06چھے
02دو
04چار
08آٹھ
11گیارہ

نیچے ہوۓ لفظوں کے حروف کی تعداد ان کے سامنے لکھیے ۔

پنسل =03
ضرورت =05
جماعت =05
چیزیں=05
ہوشیار =06

جس طرح جماعت سے جماعتیں اور پنسل سے پنسلیں بنتا ہے۔ اسی طرح نیچے دیے ہوۓ لفظوں سے لفظ بنائیے۔

ضرورت =ضرورتیں
چیز =چیزیں
کتاب =کتابیں
میز =میزیں
بات =باتیں

خوش خط لکھیے۔

جوڑنا ، گھٹانا ، خریدنا ، بالکل ، انگلی۔

Advertisement