Advertisement

علم نحو وہ علم ہے جو کلمات کے اعراب، ان کی صحیح املا و استعمال اور پڑھنے کے قواعد و ضوابط سے بحث کرتا ہے۔

Advertisement

نحو کے معنی طریق اور اسلوب کے ہیں اور اصطلاح میں اس سے قواعد کا وہ شعبہ مراد ہوتا ہے جس میں دو باتوں سے بحث کی جاتی ہے۔

(الف) جملے کے اجزاء یعنی اسم ٬ضمیر٬ صفت٬ فعل اور حرف اور ان کی جنسی تعداد اور حالت وغیرہ سے، اس طرح کہ ان میں پیدا ہونے والے تبدل و تغیرات واضح ہو جائیں۔

(ب) جملے کی ساخت یعنی مختلف کلمات کے جملوں میں استعمال ہونے والے طریقوں اور اس استعمال کی حالت میں واقع ہونے والی تبدیلیوں کا بیان علم نحو کے تحت آتا ہے۔ اسی طرح جملہ بنانے کے لئے مختلف کلمات کو ملانے کے طریقے اور کلموں کے مرکبات سے متعلق بحثیں بھی نحو ہی کے تحت آتی ہیں۔

اس تفصیل سے علم نحوکے دو شعبے معلوم ہوتے ہیں۔

Advertisement

نحو تفصیلی:

نحو تفصیلی وہ شعبہ ہے جس کے تحت جملے کے ہر جزو یعنی اسم، فعل، ضمیر، صفت وغیرہ کا الگ الگ بیان کیا جائے۔ تفصیل کے معنی ہیں الگ الگ کر کے دیکھنا۔

نحو ترکیبی:

نحو ترکیبی علم نحو کا وہ شعبہ ہے جس میں کلموں کو ملانے اور مختلف مرکبات کی قسموں اور ان کی شناخت کے اصولوں کو زیر بحث لایا جائے۔ ترکیب دو یا دو سے زائد چیزوں کو آپس میں ملانے کو کہتے ہیں۔